تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ نے تریپورہ میں کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تریپورہ کے ہر کسان اور غریب کی فلاح و بہبود کے لیے کوآپریٹیو پر زور دیا جا رہا ہے

تریپورہ کے کسانوں کو چاہیے کہ وہ نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) کے ساتھ ہاتھ ملا کر اپنی زمین اورپیداوار کی تصدیق کریں

آج، این سی او ایل اور تریپورہ اسٹیٹ آرگینک فارمنگ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے درمیان ایک مفاہمت نامے سمیت 8 اقدامات ریاست میں کوآپریٹیو کو تحریک دیں گے اور اس سے کسانوں کے لیے کئی جہتیں کھلیں گی

نامیاتی کاشتکاری بہت سے مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔ یہ کسانوں کی خوشحالی کو بڑھاتا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے

پچھلی حکومتوں میں، تریپورہ میں کوآپریٹیو خسارے میں چل رہے تھے، لیکن 2018 سے، تریپورہ کے کوآپریٹیو منافع کما رہے ہیں

مودی جی نے دنیا کی سب سے بڑی خوراک ذخیرہ کرنے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے، اور اب تریپورہ کی ایک بھی تحصیل ایسی نہیں ہوگی جس میں ذخیرہ کرنے کی سہولت نہ ہو

کو آپریٹو کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے 57 اقدامات میں سے، تریپورہ نے 41 پہل کو نافذ کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے

Posted On: 22 DEC 2024 7:06PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ نے آج تریپورہ میں کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، اور کو آپریٹو کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوتانی سمیت کئی دیگر معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011GVB.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تریپورہ کے ہر کسان اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوآپریٹیو پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ قائم کردہ کو آپریٹو کی وزارت کا مقصد ’سہکار سے سمردھی‘ ہے۔ جناب شاہ نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم مودی نے بھارت کی معیشت کو 11ویں سے 5ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے اور 2027 تک ملک تیسری پوزیشن پر پہنچ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف تیسری پوزیشن حاصل کرنا ہے بلکہ اس عمل میں 140 کروڑبھارتیوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ خوشحالی، خوشی، تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر خاندان اور فرد تک پہنچنی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے حصول کا واحد راستہکو آپریٹو ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VG22.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ملک میں 8 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹیو ہیں جن کے ذریعے 350 ملین سے زیادہ لوگ کوآپریٹیو سے وابستہ ہیں۔ امول،افکو،کربچو، اور نافیڈ جیسی کوآپریٹیو نے لوگوں کو کوآپریٹیو سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا، آج، کوآپریٹیو تقریباً تمام شعبوں بشمول بینکنگ، زرعی فنانسنگ، طبی امداد، اور کھاد کی تقسیم میں موجود ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم نے نابارڈ کے ذریعے موبائل رورل مارٹس شروع کیے ہیں، اور ان مارٹس کا مقصد نابارڈ کے ذریعے انڈیا برانڈ کے تحت پانچ اضلاع میں لوگوں کو سستی قیمتوں پر دال، چاول اور گندم کا آٹا فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہ اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک کی 50 بنیادی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مائیکرو اے ٹی ایم فراہم کیے گئے ہیں۔ آج تریپورہ میں ڈھلائی ضلع میں کوآپریٹو پٹرول پمپ اور ایک کنزیومر اسٹور کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید بتایا کہکو آپریٹو کو فروغ دینے کے لیے آج آٹھ اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں تریپورہ اسٹیٹ کوآپریٹویونین کا اسمارٹ ٹریننگ سینٹر، این سی سی ایف کے ذریعے 500 کسانوں کو منی سیڈ کٹس کی تقسیم، اور نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اوریپورہ اسٹیٹ آرگینک فارمنگ ڈیولپمنٹ ایجنسیکے درمیان ایم او یو شامل ہیں۔

DSC08510.JPG

مرکزی وزیر کو آپریٹونے کہا کہ تریپورہ روایتی طور پر ایک ایسی ریاست ہے جو 70 فیصد سے زیادہ نامیاتیپیداوار تیار کرتی ہے، لیکنیہپیداوار سرٹیفائیڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ تریپورہ کے کسانوں کو کوآپریٹو اداروں کے ذریعے این سی او ایل سے جڑنا چاہیے، تاکہ ان کی زمین اورپیداوار کی تصدیق کی جا سکے۔ جناب شاہ نے کہا کہ دو سے تین سالوں کے اندر،این سی اوایل کسانوں کو ان کیپیداوار کی کم از کم 30 فیصد زیادہ قیمتوں کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ نامیاتی کاشتکاری نہ صرف ہماری زمین کو افزودہ اور محفوظ رکھتی ہے بلکہ ماحول کو بھی صحت مند رکھتی ہے اور ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامیاتی کاشتکاری بہت سے مسائل کو حل کرتی ہے، کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرتی ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے معیاری بیج فراہم کرنے، آرگینک مصنوعات کی مارکیٹنگ اور کسانوں کی پیداوار کو عالمی منڈی سے جوڑنے کے لیے تین قومی سطح کی ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہ کے 35 سے زیادہ کوآپریٹو اداروں نے ان تینوں سوسائٹیوں میں رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت تریپورہ میں 3,138 مختلف قسم کے کوآپریٹیو ہیں، جن میں ڈیری، فشریز، کنزیومر کوآپریٹیو، لائیو اسٹاک اور پولٹری کوآپریٹیو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے کوآپریٹیو قائم کیں لیکن انہیں اپنے کیڈرز کو بھرتی کرنے کے لیے استعمال کیا جس سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب ان کی پارٹی نے ریاست میں حکومت بنائی تو تریپورہ کی کوآپریٹیو نے منافع کمانا شروع کیا، اور اب نریندر مودی حکومت کی کوششوں سے ان کے منافع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GM11.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹوکے وزیر نے کہا کہ تریپورہ میں کسان اپنی اور اپنے خاندان کی خوشحالی کے لیے کوآپریٹیو کے ذریعے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم مودی نے دنیا کی سب سے بڑی خوراک ذخیرہ کرنے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت تریپورہ میں کوآپریٹو بنیادوں پر 2ہزارمیٹرک ٹن گنجائش والے گودام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست میں ایک بھی تحصیل ایسی نہیں ہوگی جہاں ذخیرہ کرنے کی سہولت نہ ہو۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ تعاون کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے 57 اقدامات میں سے تریپورہنے ان میں سے 41 کو نافذ کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

(ش ح۔اص)

UR No 4441

 


(Release ID: 2087110) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Marathi , Bengali-TR