محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نےملازمین کے بیمہ کی ریاستی کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کی 195ویں میٹنگ کی صدارت کی
کارپوریشن نے مالی سال 2023-24 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کے آڈٹ شدہ سالانہ کھاتوں اور سالانہ رپورٹ کو منظوری دی
کارپوریشن نےسال 2024-25 کے لیے نظرثانی شدہ تخمینہ، سال 2025-2026 کے لیے بجٹ تخمینہ اور سال 2025-2026 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کےکارکردگی کے بجٹ کومنظوری دی
Posted On:
19 DEC 2024 3:07PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی کے شرم شکتی بھون میں ای ایس آئی کارپوریشن کی 195ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر محنت اور روزگار اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے بھی موجود تھیں۔
مالی سال 2023-24 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کے آڈٹ شدہ سالانہ کھاتے اور سالانہ رپورٹ
کارپوریشن نےسال 2023-24 کے لیے کارپوریشن کے سالانہ کھاتوں کے ساتھ ساتھ سی اے جی کی رپورٹ اور سال 2023-24 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ اس کے تجزیے کو منظوری دی اور کارپوریشن نے اسے نافذ کیا۔
2024-25 کے لیے نظر ثانی شدہ تخمینہ، سال 2025-2026 کے لیے بجٹ تخمینہ اور سال 2025-2026 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کا کارکردگی کا بجٹ
ای ایس آئی کارپوریشن نے مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ تخمینہ، مالی سال 2025-2026 کے بجٹ تخمینوں کے ساتھ ساتھ سال 2025-2026 کے کارکردگی کے بجٹ کو بھی منظوری دی۔ یہ مالیاتی منصوبے کارپوریشن کے متوقع اخراجات، فنڈز کی تقسیم اور آئندہ مدتوں کے لیے کارکردگی کے اہداف کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ یہ منظوری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کارپوریشن نے تازہ مالیاتی تخمینوں اور بجٹ مختصات کا جائزہ لیا ہے اور اس پر اتفاق کیا ہے تاکہ وسائل کےمناسب بند و بست اور متذکرہ سالوں کے لیے کارپوریشن کے اہداف اور آپریشنل ضروریات کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ای ایس آئی کارپوریشن کی 195ویں میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ(راجیہ سبھا) محترمہ ڈولا سین، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب این کے پریماچندرن، سکریٹری(ایل اینڈ ای) محترمہ سمیتا داؤرا اور ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل جناب آلوک کمار سنگھ نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، آجروں کے نمائندے، ملازمین اور طبی شعبے کے ماہرین نے بھی ہائبرڈ موڈ طریقے سے شرکت کی۔
****
U. No. 4278
(ش ح ۔ک ح)
(Release ID: 2086022)
Visitor Counter : 50