وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے خواتین لیڈروں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا
ورکشاپ، این ای پی 2020 کے وژن کے مطابق، تعلیم کی ہر سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتی ہے - جناب دھرمیندر پردھان
ناری شکتی طاقت، عزم (ریزائلینس) اور امید کی علامت ہے - جناب دھرمیندر پردھان
خواتین رکاوٹوں کو دور کر رہی ہیں، صنفی کرداروں کو چیلنج کر رہی ہیں اور تمام شعبوں بشمول اسٹیم میں ان کی شرکت بڑھ رہی ہے - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
13 DEC 2024 2:24PM by PIB Delhi
وزیرِ تعلیم جناب دھرمندرا پردھان نے آج نئی دہلی میں یو جی سی کے زیر اہتمام "ورک شاپ فار ویمن لیڈرز: شیپنگ اکیڈمک ایکسیلنس فار وِک ست بھارت @ 2047" کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں وزیرِ مملکت برائے تعلیم اور شمال مشرقی خطے کی ترقی ڈاکٹر سکنتا مجومدار بھی موجود تھے۔ وزارتِ تعلیم کے سیکریٹری جناب سنجے کمار، یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار، ڈی آر ڈی او کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجالکشمی مینون، یو جی سی کے وائس چیئرمین پروفیسر دیپک کمار سری واستوا، آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی، اور ملک بھر سے دیگر ممتاز شخصیات بھی اس ایونٹ میں جنابک ہوئیں۔
جناب دھرمندرا پردھان نے اپنے خطاب میں سامعین کو آگاہ کیا کہ یہ ورکشاپ نی ای پی 2020 کے ویژن کے مطابق خواتین کو تعلیم کے ہر سطح پر بااختیار بنانے پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ خواتین کس طرح اعلیٰ تعلیم میں تعلیمی معیار کو بلند کر رہی ہیں اور انہیں قیادت کے عہدوں کے لیے تیار اور متاثر کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ناری شکتی" قوت، عزم اور امید کی علامت ہے، اور خواتین کا احترام ہندوستانی تہذیب کی ایک لازمی قدر ہے۔ وزیرِ موصوف نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں حکومت نے خواتین کی ترقی سے بڑھ کر خواتین کی قیادت میں ترقی کی طرف ایک تبدیلی کی قیادت کی ہے۔
وزیرِ تعلیم نے یہ بھی ذکر کیا کہ ابھرتی ہوئی عالمی ترتیب علم کے ذریعے چلائی جائے گی اور خواتین رکاوٹوں کو دور کر جنس کے کردار کو چیلنج کر رہی ہیں، اور ان کی شرکت ہر شعبے میں بڑھ رہی ہے، بشمواسٹیم ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے تمام شعبوں میں برابر کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ وزیرِ موصوف نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ورکشاپ میں ہونے والی بحث و مباحثہ اور تجربات کا تبادلہ اس مقصد کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرے گا۔
جناب پردھان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایک ہندوستانی ماڈل آف ویمن ایمپاورمنٹ تخلیق کرنا ضروری ہے تاکہ خواتین ہر فیصلے کے عمل اور زندگی کے انتخاب میں جنابک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہم وِک ست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھیں گے، ناری شکتی مزید فیصلے کرنے کے کرداروں میں شامل ہوگی۔
وزیرِ موصوف نے کہا کہ خواتین کی مساوات اور بااختیاری کے ذریعے ہی ہم اپنے معاشرے اور قوم کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے اپنے خطاب میں تعلیم میں خواتین کی قیادت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وِک ست بھارت کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے قدیم علم کی رہنماؤں جیسے میترئیں اور گرگی کی عزت افزائی کرتے ہوئے، موجودہ دور کی سائنسدانوں جیسے ڈاکٹر سومیّا سوامیناتھن کا بھی ذکر کیا، اور بتایا کہ خواتین رہنما تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کی مجموعی داخلہ شرح کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے حکومت کے مختلف اقدامات جیسے پی ایم-یو ایس ایچ اے، جو پالیسیوں میں صنفی شمولیت پر زور دیتا ہے، اور وائز-کیرن اور دکشا (ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ) کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے خواتین کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں کامیاب ہونے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے معاشرتی ترقی کے لیے مردوں اور خواتین دونوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پنکھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور وِک ست بھارت کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں قیادت کی تخلیق کے لیے تنوع کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ قیادت میں مزید تنوع لانے کے لیے خواتین کو ملک بھر میں تمام شعبوں میں شامل کرنا ضروری ہے، خاص طور پر سائنسی شعبوں میں۔ بھارت میں ایس ٹی ای ایم تعلیم میں خواتین کی سب سے زیادہ شرکت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کو پالیسی کی مدد سے پائیدار بنایا جانا چاہیے۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وِک ست بھارت کے ویژن کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بھارت ایک ترقی یافتہ قوم بنے گا جس کی قیادت بھارتی خواتین کریں گی۔
نامور شخصیات دن بھر شرکاء کے ساتھ مشغول رہیں گی، بصیرت کا اشتراک کریں گی اور اہم موضوعات پر گفتگو کریں گی، بشمول: محترمہ لکشمی آئیر، لارسن اینڈ ٹوبرو میں جوائنٹ جنرل منیجر (صنعت اور تعلیمی شراکت کی اہمیت اور اعلیٰ تعلیم میں قیادت کو فروغ دینے میں ان کا کردار)؛ محترمہ وندنا بھٹناگر، آئی آئی ایم جموں میں بورڈ آف گورنرز کی رکن (ادارہاتی ترقی اور ترقی میں قیادت کے تجربات اور شراکت)؛ محترمہ گیتا سنگھ راٹھور، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سیمپل سروے، وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (تعلیم میں ڈیٹا سے چلنے والی قیادت اور پالیسیوں کی تشکیل پر اس کے اثرات)؛ ڈاکٹر سونل مان سنگھ، پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ اور ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھا (2018-2024)؛ ڈاکٹر راجلکشمی مینن، ڈائریکٹر جنرل، ایروناٹیکل سسٹمز، ڈی آر ڈی او، (ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے خواتین کی قیادت میں تحقیق کو فروغ دینا)؛ پروفیسر نیلیما گپتا، وائس چانسلر، ڈاکٹر ہری سنگھ گوڑ یونیورسٹی، اعلیٰ (تعلیم میں خواتین کا مستقبل وکست بھارت @ 2024کے لیے) ؛ پروفیسر پریتی آغاالایام، ڈائریکٹر انچارج، آئی آئی ٹی مدراس، زنجبار کیمپس، (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی میں خواتین کی قیادت ۔ ایس ٹی ای ایم)؛ جناب سنجیو مہتا، آئی بی ایم انوویشن سنٹر فار ایجوکیشن میں پروگرام ڈویلپمنٹ کے مشیر اور سربراہ، (صحت مند کام اور زندگی کے توازن کے ساتھ قیادت کی ذمہ داریوں میں توازن پیدا کرنے کی حکمت عملی)؛ اور ڈاکٹر شمیکا روی، رکن، وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل، (قیادت کے کردار میں خواتین کے لیے رہنمائی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کی تشکیل)۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ج)
U:3974
(Release ID: 2084173)
Visitor Counter : 37