وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دور درشن کو ہاکی انڈیا لیگ 2024-25 کے لیے آفیشل براڈکاسٹ شراکت دار قرار دیا گیا


دوردرشن کی بے مثال رسائی اور کھیل کود کے تئیں اس کی عہد بندگی  ہاکی کو ملک گیر حیثیت دلانے کے عزم کے عین مطابق ہے

Posted On: 12 DEC 2024 6:16PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی براڈ کاسٹر، دوردرشن نے ہاکی انڈیا لیگ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس کا مقصد بھارت کے کھیل ہاکی کو ملک بھر میں مقبول عام بنانا اور  ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملک بھر کے گھرانوں میں پہچان دلانا ہے۔ اس سال کی ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل)، جس کا آغاز 28 دسمبر 2024 سے ہونے والا ہے، تاریخی حیثیت کی حامل ہے کیونکہ اس مرتبہ مردوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ کے افتتاحی سیزن کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔

بھارتی کھیلوں کو فروغ دینے کی اپنی وراثت کے لیے مشہور، دور درشن ایچ آئی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کو ملک بھر کے لاکھوں ناظرین تک لے کر آئےگا۔ لیگ میں 8 مردوں کی ٹیمیں اور 4 خواتین کی ٹیمیں شامل ہوں گی، رورکیلا اور رانچی میں مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا، جس کے دوران بھارت دنیا بھر کے کھلاڑی عمدہ صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ خواتین کی لیگ کا اضافہ کھیلوں میں صنفی شمولیت کو آگے بڑھانے اور خواتین کی ہاکی کو ایک عظیم اسٹیج پر فروغ دینے کے ہاکی انڈیا کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

ہاکی کو ملک کے ہر کونے تک لے جانے کی کوشش

ایسوسی ایشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کی گورننگ کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا، "ہم ہاکی انڈیا لیگ کے آفیشل براڈکاسٹر کے طور پر دوردرشن کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے  پر بہت پرجوش ہیں۔ یہ سال خاص طور پر خواتین کے ایچ آئی ایل کے آغاز کی وجہ سے خاص ہے۔ دوردرشن کی بے مثال رسائی اور کھیلوں کے تئیں اس کی عہد بندگی  ہاکی کو ملک کے ہر کونے تک لے جانے کی ہماری تصوریت کے عین مطابق ہے۔ ہمارا مقصد آپس میں مل کر لاکھوں افراد کو ترغیب فراہم کرانا اور ایچ آئی ایل کو غیر معمولی بلندیوں سے ہمکنار کرنا ہے۔"

ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کی گورننگ کمیٹی کے رکن بھولا ناتھ سنگھ نے مزید کہا، "ہاکی ہمارے لیے صرف ایک کھیل نہیں ہے - یہ ہمارے اتحاد اور فخر کی علامت ہے۔ اس سیزن میں خواتین کے ایچ آئی ایل کا اضافہ مساوات کو یقینی بنانے کے معاملے میں ایک بڑی جست ہے۔ اور ہمارے ساتھی کے طور پر دوردرشن کے ساتھ، ہم ایچ آئی ایل 'ہاکی' کے شاندار سیزن کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہاکی ہمیں جوڑتی ہے، اور یہ شراکت داری اس تعلق کو مضبوط کرتی ہے۔"

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورَو دویدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "دوردرشن کو ہاکی انڈیا لیگ کے ساتھ شراکت قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم جو ہمارے قومی کھیل کو اہمیت دیتا ہے اور بھارت کے عوام کو متحد کرتا ہے۔ اپنی جامع کوریج کے ذریعے، ہمارا مقصد ہاکی کا فعال جذبے کو  اور خواتین کی ایچ آئی ایل کے تاریخی آغاز کو ناظرین کے لیے ہر جگہ پہنچانا، شہری اور دیہی فرق کو مٹانا اور اس لیگ کے اثرات میں اضافہ کرنا ہے۔"

اب، ملک بھر میں شائقین – بھارت کے ہر کونے، اور گاؤں سے - دوردرشن پر ہاکی انڈیا لیگ کے تمام میچوں کے براہ راست ٹیلی کاسٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں ہاکی کے شائقین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ایک تاریخی پہل قدمی کے تحت ، ہاکی انڈیا کے ساتھ دور درشن کی شراکت داری نے تمام تر قومی چیمپئن شپ پر احاطہ کر لیا ہے۔ مستقبل میں ، تمام ہاکی انڈیا نیشنل چمپئن شپ مختلف زمروں کے ساتھ ساتھ ہاکی انڈیا کے زیر ملکیت ہندوستان میں ہاکی کے تمام تر مقابلے ، ڈی ڈی پر نشر کیے جائیں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3925


(Release ID: 2083889) Visitor Counter : 38