کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور یورپی یونین کا مقصد ایک متوازن، حوصلہ افزا، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ ہے: پیوش گوئل


تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے یورپی کمیشن کے وفد اور یورپی یونین (ای یو) کے رکن ملکوں کے سفیروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 12 DEC 2024 11:17AM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، چیک جمہوریہ ، ایسٹونیا، اٹلی، آئرلینڈ، لاتویا ، لتھوانیا، مالٹا، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواک جمہوریہ ، اسپین اور سویڈن کے سفارتکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد، کامرس سکریٹری ، ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں اور بڑھتی ہوئی تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ دونوں فریقوں کا ہدف ایک متوازن، حوصلہ افزا، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) ہے۔ شدید مصروفیت کے 9 دورکے بعد ایف ٹی اے مذاکرات کو ایک دوسرے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے تجارتی لحاظ سے بامعنی معاہدے پر پہنچنے کی خاطر سیاسی سمت کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی پائیدار بات چیت کو مشترکہ لیکن تفریق شدہ ذمہ داری (سی بی ڈی آر) کے اصول کی تعریف کرنی چاہئے اور اس طرح کے اقدامات کے نفاذ میں ترقی کے مختلف راستوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی معیشت میں7-8 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرنے کی توقع ہے تاکہ یہ اگلے چند برسوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے۔ اس کے بعد، تیز رفتار اور ممکنہ تیز رفتار ترقی سے ہندوستان کی جی ڈی پی کو 2047 تک 35 ٹریلین ڈالر کے سنگ میل تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ بڑی اور غیر استعمال شدہ اقتصادی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، یورپی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ طرفین دونوں معیشتوں کو مربوط کرکے اور اپنی سپلائی چین میں لچک پیدا کرکے زبردست فائدہ حاصل کریں گے۔ بات چیت میں ہندوستان-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل میں پیشرفت پر تبادلۂ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔ امریکہ کے علاوہ ہندوستان واحد وہ ملک ہے جس کے ساتھ یورپی یونین کے پاس ایسا طریقہ کار موجود ہے۔

یورپی یونین کے ساتھ اشیا میں ہندوستان کی دو طرفہ تجارت 2023-24 میں 137.41 بلین امریکی ڈالرتھی اور بھارت اشیا کے لیے سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن رہا ہے۔ اس کے علاوہ 2023 میں ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان خدمات میں دو طرفہ تجارت کا تخمینہ 51.45 بلین امریکی ڈالر تھا۔ یوروپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہندوستان کو ویلو چینس کو محفوظ بناتے ہوئے اپنی اشیاء اور خدمات کی برآمدات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے میں مدد کرے گا۔ ہندوستان عالمی تجارت میں اپنی مارکیٹ حصے داری بڑھانے کے لیے بڑی عالمی معیشتوں کے ساتھ متوازن معاہدے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

************

ش ح۔ش  م۔ ع د

(U: 3884)


(Release ID: 2083596) Visitor Counter : 33