وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 11 دسمبر کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن-2024


کے شرکاء سے بات چیت کریں گے

ملک بھر کے 51 نوڈل مراکز پر ایس آئی ایچ- 2024 کے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زیادہ طلباء کی ٹیمیں شرکت کریں گی

انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر داخلی ہیکاتھنز میں اس سال 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے

Posted On: 09 DEC 2024 7:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2024 کو تقریباً 4:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن- 2024 کے گرینڈ فائنل میں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  خیال رہے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زائد طلباء کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن ( ایس آئی ایچ) کا ساتواں ایڈیشن 11 دسمبر 2024 کو ملک بھر میں 51 نوڈل مراکز پر بیک وقت شروع ہوگا۔ سافٹ ویئر ایڈیشن 36 گھنٹے تک نان اسٹاپ چلے گا، جبکہ ہارڈ ویئر ایڈیشن 11 سے 15 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔ ماضی کے ایڈیشن کی طرح طلباء کی ٹیمیں یا تو وزارتوں یا محکموں کی طرف سے دیے گئے مسائل کے بیانات پر کام کریں گی۔ صنعتیں یا قومی اہمیت کے شعبوں سے منسلک 17 تھیمز میں سے کسی کے خلاف اسٹوڈنٹس انوویشن کیٹیگری میں اپنے آئیڈیاز جمع کرائیں گے ، اور وہ شعبے یہ ہیں - صحت کی دیکھ بھال، سپلائی چین اور لاجسٹکس، اسمارٹ ٹیکنالوجیز، ورثہ اور ثقافت، پائیداری، تعلیم اور ہنر کی ترقی، پانی، زراعت اور خوراک، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ۔

اس سال کے ایڈیشن کے کچھ دلچسپ مسائل کے بیانات میں اسرو کی طرف سے پیش کردہ 'چاند پر  انڈھیرے علاقوں کی تصاویر کو  بہتر بنانا'، ' اے آئی، سیٹلائٹ ڈیٹا، آئی او ٹی  اور متحرک ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت میں گنگا کے پانی کی کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم تیار کرنا' شامل ہیں۔ جل شکتی اور آیوش کی وزارتوں کی جانب سے  ' اے آئی کے ساتھ مربوط اسمارٹ یوگا  میٹ تیار کرنا' بھی پیش کیا گیا۔

اس سال 54 وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، پی ایس یو ایس اور صنعتوں کی طرف سے 250 سے زیادہ مسائل کے بیانات جمع کرائے گئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر اندرونی ہیکاتھنز میں 150 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ایس آئی ایچ - 2023 میں 900 سے بڑھ کر ایس آئی ایچ - 2024 میں تقریباً 2,247 ہو گیا ہے، جس سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر ایس آئی ایچ - 2024میں 86,000 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور قومی سطح کے راؤنڈ کے لیے ان اداروں کی طرف سے تقریباً 49,000 طلباء کی ٹیمیں (ہر ایک میں 6 طلباء اور 2 اساتذہ شامل ہیں) کی سفارش کی گئی ہے۔

 *****

ش ح۔ ظ ا

UR No.3698

 


(Release ID: 2082493) Visitor Counter : 38