وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ٹی بی کے زیادہ بوجھ والے اضلاع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آج 100 روزہ خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 07 DEC 2024 2:38PM by PIB Delhi

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ٹی بی کے خلاف بھارت کی لڑائی اب مزید مضبوط ہوئی ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی بی کے زیادہ بوجھ والے اضلاع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آج 100 روزہ خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا کا لکھا ہوا مضمون پڑھیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

ٹی بی کے خلاف ہماری لڑائی مزید مضبوط ہو گئی ہے!

ٹی بی کو شکست دینے کے لیے اجتماعی جذبے کے تحت، ایک خصوصی 100 روزہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں زیادہ بوجھ والے ٹی بی اضلاع پر توجہ دی جائے گی۔ بھارت ٹی بی کے خلاف کثیر الجہتی طریقے سے لڑ رہا ہے:

(الف) مریضوں کی مدد کو دوگنا کرنا

(ب) جن بھاگیداری

(ج) نئی ادویات

(د) ٹیکنالوجی کا استعمال اور بہتر تشخیصی آلات۔

آئیے ہم سب مل کر ٹی بی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

’’وزیر صحت جناب جے پی نڈا جی ان اقدامات کی ایک بصیرت انگیز تصویر پیش کرتے ہیں جو ہم   ٹی بی سے پاک بھارت بنانے کے لیے مسلسل اٹھا رہے ہیں۔ضرور پڑھیں:

@JPNadda

***

(ش ح۔اص)

UR No 3614


(Release ID: 2081918) Visitor Counter : 37