وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکو ان کے مہاپرینیروان دیوس پرخراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 06 DEC 2024 9:12AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  ڈاکٹر  باباصاحب امبیڈکر کوان کے  مہاپرینیروان دیوس پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ  ڈاکٹر امبیڈکر کی مساوات اور انسانی وقار کے لیے کی گئی انتھک جدوجہد نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

 ایکس  پر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’مہاپرینیرون دیوس پر، ہم اپنے آئین کے معمار اور سماجی انصاف کے ایک مینار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو  سلام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر کی مساوات اور انسانی وقار کے لیے کی گئی انتھک جدوجہد نسلوں کو متاثر کرتی  رہے گی۔ آج، جیسا کہ ہم ان کے ذریعہ  کی گئی خدمات  اور تعاون کو یاد کرتے ہیں، نیز ہم ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔

 میں اس سال کے آغاز  میں ممبئی میں چیتیا بھومی کے  کئے گئے دورے کی ایک تصویر بھی شیئر کر رہا ہوں۔

جئے بھیم!‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح ۔رض

U-3539


(Release ID: 2081382) Visitor Counter : 36