صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے پوری میں یوم بحریہ کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 04 DEC 2024 7:25PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے یوم بحریہ کی تقریب میں شرکت کی اور آج (4 دسمبر، 2024) اوڈیشہ کے پوری بیچ پر ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کیے گئے آپریشنل مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یوم بحریہ پر ہندوستانی بحریہ کے تمام اہلکاروں کو مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ آج 4 دسمبر کو ہم 1971 کی جنگ میں اپنی شاندار فتح کا جشن مناتے ہیں اور مادر وطن کے دفاع میں بحریہ کے جوانوں کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ ملک ہندوستانی بحریہ کے تمام اہلکاروں کا شکر گزار ہے اور ہر ہندوستانی انھیں عزت اور حوصلے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے پر سلام پیش کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے جغرافیہ نے ہمیں ایک عظیم سمندری ملک بننے کے لیے ضروری تمام عناصر سے نوازا ہے۔ ایک طویل ساحلی پٹی، جزائر کے خطے، بحری پیشہ ور آبادی، اور ترقی یافتہ بحری انفراسٹرکچر نے 5,000 سال پہلے سے ساحل اور سمندروں کے پار ہندوستان کی سمندری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی بحریہ میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانا جاری رکھے گی، جو کہ 2047 تک ہمارے وکست بھارت کے عروج کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ہے۔

صدر جمہوریہ نے ’ناری شکتی‘ کو ترقی کے مناسب مواقع فراہم کرنے میں بحریہ کی اولین کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ بحریہ خواتین اگنی ویروں کو شامل کرنے والی پہلی سروس تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو خواتین بحریہ افسران، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا، اس نئے نمونے کی بہترین مثال پیش کرتی ہیں، کیونکہ وہ ’نویکا ساگر پریکرما II‘ کے ایک حصے کے طور پر آئی این ایس وی تارینی میں دنیا کا چکر لگا رہی ہیں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں:-

 

 

 

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 3461


(Release ID: 2080886) Visitor Counter : 49