وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اسکواش کے لیجنڈ جناب  راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 04 DEC 2024 3:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب  راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا  کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘جناب راج مَن چندا جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔  ہندوستانی اسکواش میں وہ ایک ایسےحقیقی لیجنڈ تھے،  جو اپنی لگن اور عمدگی کے لئے مشہور تھے۔ انہیں ملنے والے اعزازات کے علاوہ، کھیل کے لئے ان کا جنون اور نسلوں کو متاثر کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں حقیقی معنوں میں منفرد بنا دیا۔  اسکواش کورٹ سے ہٹ کر قوم کی خدمت ان کی فوجی خدمات سے بھی جھلکتی تھی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی:

‘‘ PM @narendramodi

***

ش ح۔ ک ا۔ن م

U NO 3427

 


(Release ID: 2080636) Visitor Counter : 37