وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

کونیاک: فلم بازار 2024 میں اسکرین رائٹرز لیب کا فاتح

پچپن واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) حال ہی میں شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا، جس میں  فلم بازار 2024 میں سنیمائی  کہانی سنانے والوں(اسٹوری ٹیلرس) کی نئی نسل کا جشن نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام منایا گیا۔ اس موقع پر معروف اسکرین رائٹرز لیب کے لیے منتخب فیچر فلم کونیاک کا اعلان کیا گیا۔ این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب 2024 میں اپنے انتخاب کے بعد، کونیاک نے بے مثال توجہ حاصل کی ہے۔ فلم کے اسکرپٹ نے فلم سازوں کے تعاون سے  100 کروڑ روپے کے بڑے پیمانے پر پروڈکشن کو متحرک کیا ہے۔

ادھو گھوش کی تحریر کردہ، 'کونیاک' پنکج کمار کی ہدایت کاری  میں بنی پہلی فیچر فلم ہے ۔ ایک سنیماٹوگرافر کے طور پر، پنکج کمار، جو 'تمباد' میں اپنے بصری طور پر عمیق کام کے لیے مشہور ہیں، نے  اس بار 'کونیاک' میں کہانی سنانے کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ فلم کےتئیں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کونیاک صرف ایک ایکشن کہانی نہیں ہے؛ یہ ناگالینڈ کے لیجنڈز، کمیونٹی اور دور دراز علاقوں کی گہری کھوج ہے۔ اس فلم سے، ہمارا مقصد ایک ایسا سنیمائی  تجربہ تیار کرنا ہے جو اس کی ترتیب کی بے مثال روح میں زندگی کی عکاسی کرے ۔‘‘

بین الاقوامی ماہر کلیئر ڈوبن کی ہدایت کاری کے اسکرپٹ کے ساتھ، 'کونیاک' ایک طاقتور سنیمائی  سفر کے طور پر سامنے آیا اور جس میں  بقا، عزت اور نجات کے آفاقی موضوعات کے ساتھ ثقافتی گہرائی کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ اسکرین رائٹرز  لیب کے سرپرست، کلیئر نے اسکرپٹ کی تعریف کرتے ہوئے 'کونیاک' کو ’’خیانت، ہمت اور لچک کی ایک زبردست کہانی قرار دیا جو کہ  غیر معروف لیکن ناقابل فراموش لوگوں، کونیاک پر روشنی ڈالتی ہے۔‘‘  لیب نے ادھو گھوش کو اپنے بیانیے کو گہرا کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا، اس علاقے کے تاریخی اور ثقافتی تناظر میں جڑے رہتے ہوئے لوک داستانوں اور جادوئی حقیقت پسندی کے ساتھ عمل کو ملایا۔ بھرپور ثقافتی ورثے، جادوئی حقیقت پسندی اور ایک زبردست کہانی کے امتزاج کے ساتھ، یہ فلم پوری دنیا کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی اہل ہے اور ہندوستانی سنیما کو عالمی معیار تک بلند کرنے میں فلم بازار جیسے اقدامات کے اہم کردار کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

فلم بازار 2024 میں اسکرین رائٹرز لیب کے دیگر پروجیکٹس میں بھی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھی گئی، کیونکہ کئی اسکرپٹس نے سرکردہ قومی اور بین الاقوامی فلم سازوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی، جو تخلیقی صلاحیتوں کو مارکیٹ کی طلب سے جوڑنے میں لیب کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب کے بارے میں

این ایف ڈی سی کو اس سال 21 ریاستوں سے 150 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 6 مختلف انواع کے پروجیکٹس کو این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب کے 18ویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان بھر سے اصل آوازوں کی پرورش، فروغ اور انہیں پروان چڑھانے  کے لیے ایک پہل ہے۔ چھ اسکرین رائٹرز، جو اشتہاری فلموں، مختصر فلموں، ناول نگاروں، دستاویزی فلموں اور فیچر فلموں کے فلم ساز بھی ہیں، نے ہندی، اردو، پہاڑی، پنجابی، آسامی، ملیالم، کونیک، انگریزی اور میتھلی سمیت متعدد زبانوں میں منتخب اسکرپٹ لکھے ہیں۔

این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب 2024 کے لیے منتخب کیے گئے چھ پروجیکٹس کو یہاں دیکھیں۔

این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب، جو کہ 2007 سے فلم مارکیٹ کا ایک اہم حصہ  ہے، معروف اسکرپٹس اور صنعت کے ماہرین سے رہنمائی فراہم کرکے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی سامعین کے لیے کہانیوں کو بہتر بنانے اور پچنگ کی مہارتوں کو بڑھانے پر پروگرام کی توجہ نے اسے اسکرین رائٹرز کے لیے پہچان اور حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، لیب کی کئی فلموں نے تنقیدی پذیرائی اور تجارتی کامیابی حاصل کی ہے، اور 'کونیاک' ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

************

ش ح۔م م ۔ ج ا

 (U: 3284)

iffi reel

(Release ID: 2079738) Visitor Counter : 36