صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے ایڈز کے عالمی دن 2024 کی تقریب کا افتتاح کیا
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ
ڈاکٹر موہن یادو، کی موجودگی میں اندور، مدھیہ پردیش میں تقریب کا انعقاد
اس سال کے ایڈز کے عالمی دن کا موضوع ’’صحیح راستہ اپنائیں‘‘ ہے، جو تمام افراد کے لیے برابر کے حقوق، وقار اور صحت کی سہولیات تک رسائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ایچ آئی وی/ایڈز کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیںیا اس سے متاثر ہیں
وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے کہا کہ ’’ایڈز کا عالمی دن اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایڈز کے خلاف اپنی جدوجہد کو دوبارہ دہراتے ہوئے ان لوگوں کو یاد کریں اور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اس بیماری کے خلاف لڑائی لڑی اور اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھارت کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں ایچ آئی وی کی وبا کے پھیلاؤ کو گزشتہ برسوں میں قابو میں رکھا گیا ہے ۔ 2023 میں ملک میں نئے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2010 کے مقابلے میں تقریباً 44 فیصد کم ہوئی، جبکہ ایڈز سے ہونے والی اموات میں 79 فیصد کی کمی آئی ۔ ‘‘
جناب نڈا نے ایڈز کے خلاف جدوجہد کے تین اہم اصولوں احتیاطی تدابیر اپن
Posted On:
01 DEC 2024 4:43PM by PIB Delhi
ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود، جناب جگت پرکاش نڈا نے ایڈز کے عالمی دن 2024 کی تقریب کا افتتاح کیا ۔ ڈاکٹر موہن یادو، وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش کی موجودگی میں تقریب اندور، مدھیہ پردیش کے دیوی اہیلیہ وشوودیالیہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ اس سال کے ایڈز کے عالمی دن کا موضوع ’’صحیح راستہ اپنائیں‘‘ ہے، جو تمام افراد، خاص طور پر ایچ آئی وی/ایڈز کے ساتھ زندگی گزارنے یا اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے برابر کے حقوق، عزت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔
ایڈز کے عالمی دن 2024 کے موضوع ’’صحیح راستہ اپنائیں‘‘ کے مطابق جناب جے پی نڈا نے حکومت ہند کے ایچ آئی وی/ایڈز کے شکار افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی، جس میں قانونی تحفظات، صحت کی سہولتوں تک رسائی اور سماجی تبدیلی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایڈز کا عالمی دن ایک موقع ہے کہ ہم یہ دوبارہ عزم کریں کہ ہم سب ایڈز کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ ہیں اور ان لوگوں کی کوششوں کو یاد کریں اور انہیں دوبارہ سرشار کریں جنہوں نے اس بیماری کے خلاف لڑائی لڑی اور اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔ ‘‘
مرکزی وزیر نے حکومت کے ایچ آئی وی/ ایڈز کے خلاف عزم پر زور دیا اور قومی ایڈز اور ایس ٹی ڈی کنٹرول پروگرام کے مرحلہ پانچ کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے نیکو اور ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹیوں کی مسلسل کوششوں کو سراہا، جس کی بدولت بھارت میں ایچ آئی وی کی وبا کا پھیلاؤ کم رہا ۔ 2023 میں ملک میں نئے انفیکشنز کی تعداد 2010 کے مقابلے میں تقریباً 44 فیصد کم ہوئی جبکہ ایڈز سے ہونے والی اموات میں 79 فیصد کمی آئی ۔
مرکزی وزیر صحت نے ایڈز کے خلاف جنگ میں لوگوں کو اپنانے کے لیے تین اہم ہدایات پر زور دیا ۔ پہلی ہدایت میں انہوں نے ایچ آئی وی/ایڈز کی بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاط کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ لوگ نہ صرف جنسی تعلقات بلکہ دیگر طریقوں سے بھی اس وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ دوسری ہدایت میں انہوں نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں مناسب غذا، ورزش اور نیند شامل ہیں تاکہ متعدد بیماریوں سے بچا جا سکے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے آگاہی بڑھانے اور دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جیسے کہ گاؤں کی ملاقاتوں، اسکولوں میں پرفارمنس اور تعلیمی مہمات کے ذریعے ۔ انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ وہ ایڈز کنٹرول کی کوششوں کی مؤثریت کا جائزہ لیں اور کسی بھی کمی کو دور کریں ۔
جناب نڈا نے ایچ آئی وی مثبت افراد کو انسانی زاویے سے دیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو عزت کی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو معاشرے کا حصہ بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’کچھ مفروضات کے برعکس، آج ایچ آئی وی کے ساتھ جینے والا ہر شخص زندگی بھر زندہ رہ سکتا ہے اور ایچ آئی وی سے آزاد ایک صحت مند بچہ بھی پیدا کرسکتا ہے ۔ ‘‘
جناب نڈا نے صحت کارکنوں کی ستائش کی، جو اس بیماری کا علاج انتہائی احتیاط اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکن مسلسل بیمار افراد سے متاثر ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا ۔
مرکزی وزیر نے بھارت کی ایڈز کے خلاف جدوجہد کے طویل سفر کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ایڈز کے لیے کوئی دوا نہیں تھی، مہنگی دواؤں کا سامنا تھا، اور آج بھارت ایچ آئی وی کی دواؤں کا ایک اہم سپلائر بن چکا ہے، بھارت نے ایڈز کے خلاف اپنی جنگ میں بہت ترقی کی ہے ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت ایڈز کنٹرول میں قیادت کر رہا ہے اور سب سے سستی اور مؤثر دوائیں تیار کر رہا ہے، جنہیں دنیا کے سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت ایڈز کے مریضوں کو مفت دوائیں فراہم کرتی ہے ۔
جناب نڈا نے بھارتی حکومت کے 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت میں 2010 کے بعد نئے ایچ آئی وی کیسز میں 44 فیصد کمی آئی ہے، جو عالمی سطح پر 39 فیصد کی کمی سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ ایڈز سے ہونے والی اموات میں 79 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایڈز کے خلاف 90-90-90 ہدف اپنایا ہے، جس کا مطلب ہے بھارت میں ایڈز کے 90 فیصد کیسز کا پتہ لگانا، 90 فیصد افراد کا اینٹی رٹروائرل تھراپی (اے آر ٹی) سے علاج کرنا اور 90 فیصد کا وائرل لوڈ کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں یہ ہدف 95-95-95 تک بڑھایا گیا ہے، جس میں سے 81 فیصد ایڈز کے مریضوں کا پتہ چل چکا ہے، 88 فیصد کو اے آر ٹی مل رہا ہے اور 97 فیصد شناخت شدہ افراد کا وائرل لوڈ کم ہو چکا ہے ۔
اس موقع پر جناب نڈا نے مدھیہ پردیش حکومت کو صحت کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔ اس سے قبل، انہوں نے نیکو کی طرف سے لگائی گئی ایک نمائش کا دورہ کیا اور وہاں موجود نمائندگان اور حکام سے ملاقات کی ۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر موہن یادو نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت کی ایڈز کنٹرول کی کوششوں سے سماج کے نچلے طبقوں کے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 وبا کا مقابلہ کیا ہے اور 2030 تک مختلف وبائی بیماریوں کو ختم کرنے کے وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے، جن میں ایڈز بھی شامل ہے ۔ ‘‘
ڈاکٹریادو نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل میڈیکل کونسل کی ہدایات میں تبدیلی کے بعد نئے میڈیکل کالجز کھولنے کا عمل زیادہ منظم اور شفاف ہوگیا ہے ۔
مدھیہ پردیش میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر ڈاکٹر یادو نے کہا کہ پہلے مدھیہ پردیش میں صرف پانچ میڈیکل کالجز تھے، لیکن آج ریاست میں 31 میڈیکل کالجز ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے دو سالوں میں ریاست میں 50 میڈیکل کالجز فعال ہوں گے ۔
ڈاکٹر یادو نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کا مقصد 2028 تک ایڈز کو عوامی صحت کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے، جو 2030 کے پائیدار ترقیاتی ہدف سے دو سال قبل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ’’زندہ رہنے دو اور جینے دو‘‘ کے اصول کے تحت کام کر رہی ہے، اور مدھیہ پردیش آیوشمان بھارت وے وندنا یوجنا کے علاوہ صحت کے اشارے جیسے کہ آئی ایم آر اور دور دراز علاقوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی میں بھی رہنمائی کر رہا ہے ۔
پس منظر:
اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی/ایڈز پروگرام (یو این اے آئی ڈی ایس) کے موضوع ’’صحیح راست اپنائیں‘‘ کے مطابق اس عالمی ایڈز ڈے 2024 کا مقصد آگاہی بڑھانا، علاج کے لیے حقوق پر مبنی طریقوں کو اپنانا اور ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کے خلاف امتیاز کو ختم کرنا ہے ۔ نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (این اے سی او)، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ ہند ہر سال 1 دسمبر کو عالمی ایڈز ڈے مناتی ہے جو 1992 سے جاری ہے ۔ اس دن کی تقاریب میں کمیونٹیز، نوجوانوں، مستفید افراد اور مختلف تنظیموں کو یکجا کیا جاتا ہے تاکہ ایچ آئی وی/ایڈز کو ختم کرنے کے عالمی مقصد کے لیے تعاون کو فروغ دیا جا سکے ۔
اس سال کی تقریب میں اہم سرگرمیاں مثلاً ایک منفرد نمائش جس میں نیکو کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، کمیونٹی انگیجمنٹ، مہم پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے کی جانے والی پیش رفت اور مستفید افراد کے ہاتھ سے بنے ہوئے مختلف اشیاء کو دکھایا گیا، شامل تھیں ۔
تقریب میں نیکو کے تھیم سانگ کا آغاز بھی کیا گیا، جسے اصل گلوکاروں دیو نیگی، موکو کوزا اور اگسی نے لائیو پرفارمنس کے ذریعے پیش کیا ۔ یہ گانا امید، جواں جوش اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، اور اس کا مقصد لوگوں کو ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے اجتماعی عمل کے لیے متحرک کرنا ہے، جو عالمی ایڈز ڈے کے موضوع کو عکاسی کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ مرکزی وزیر صحت نے قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (این اے سی پی) کے دو مستفید افراد کو اعزاز دیا، جو ایچ آئی وی/ایڈز سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ذاتی کہانیاں شیئر کیں، جس سے بیماری کے خلاف ان کی لڑائی میں کیے گئے اہم اقدامات کی جھلک پیش کی گئی ۔ ان کی کہانیاں علاج، معاونت اور آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں جو ان کی مزاحمت اور طاقت کا حصہ بنی ہیں ۔
تقریب میں مندرجہ ذیل دستاویزات کا اجراء اور لانچ کیا گیا:
- سنکلک چھٹا ایڈیشن
- بھارت ایچ آئی وی تخمینے 2023 – تکنیکی رپورٹ
- iii. کافی ٹیبل بک (انٹنسفائیڈ آئی ای سی مہم)
- iv. پریونشن پروگریس اپ ڈیٹ 2024 – 2023 (چوتھا ایڈیشن)
- تحقیقی خلاصہ جلد دوم
اس پروگرام میں مختلف شراکت داروں کو یکجا کیا گیا، جن میں پالیسی ساز، حکومت، سول سوسائٹی، کمیونٹیز، نوجوانوں اور ترقیاتی پارٹنرز کے نمائندے شامل تھے اور اس کی لائیو اسٹریمنگ پورے ملک میں دستیاب تھی تاکہ وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور صحت کے شعبے میں برابری کو آگے بڑھانے اور وبا کے خلاف مشترکہ عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا سکے ۔
ورلڈ ایڈز ڈے 2024 کے لیے ریلیز کی تفصیل:
سنکلک 6 واں ایڈیشن:
’’سنکلک‘‘ نیشنل ایڈز اور ایس ٹی ڈی کنٹرول پروگرام کی شواہد پر مبنی اہم رپورٹ ہے ۔ سنکلک کے 6 ویں ایڈیشن میں 2024- 2023 کے دوران نیشنل ایڈز اور ایس ٹی ڈی کے ردعمل کی حالت اور ترقی کی تفصیل دی گئی ہے ۔ یہ دستاویز پروگرام کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ روک تھام، دریافت، علاج وغیرہ پر ڈیٹا کا جائزہ فراہم کرتی ہے اور ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لیے فوری توجہ کی ضرورت والے مخصوص علاقوں کو اجاگر کرتی ہے ۔
انڈیا ایچ آئی وی تخمینے 2023 – تکنیکی رپورٹ:
ایچ آئی وی کے بوجھ کا تخمینہ ہر سال اس پروگرام کے تحت کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر تسلیم شدہ سافٹ ویئر اور سائنسی طریقوں کو اپناتے ہوئے ۔ ایچ آئی وی تخمینے 2023 بھارت میں ایچ آئی وی وبا کی سطح اور رجحان کے بارے میں تازہ ترین شواہد فراہم کرتا ہے، بشمول ایچ آئی وی کی پھیلاؤ، واقعہ، ایڈز سے متعلق اموات، اور ایچ آئی وی کی عمودی منتقلی کو ختم کرنے کے اہم پیرامیٹرز ۔ یہ رپورٹ ’ایچ آئی وی تخمینے 2023‘ کے طریقہ کار اور نتائج پیش کرتی ہے ۔
کافی ٹیبل بک (انٹنسفائیڈ آئی ای سی مہم):
انٹنسفائیڈ آئی ای سی مہم (آئی آئی سی) ایک ایسا اقدام ہے جسے نیکو اور ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹیز (ایس اے سی ایس) ملک بھر میں عمل میں لاتی ہیں ۔ 12 اگست 2024 کو بین الاقوامی یوتھ ڈے کے موقع پر شروع کی گئی، اس مہم کے اہم اہداف میں ایچ آئی وی اور ایس ٹی آئیز کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانا، محفوظ طریقوں کو فروغ دینا، بدنامی اور امتیاز کو کم کرنا اور ایچ آئی وی/ایس ٹی آئی خدمات کے لیے طلب پیدا کرنا شامل ہیں ۔
آئی آئی سی میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جیسے گاؤں کی سطح پر ملاقاتیں، لوک پرفارمنس، اسکول آؤٹ ریچ پروگرامز، کالج آگاہی کی پہل، سوشل میڈیا انگیجمنٹ، کچی آبادیوں میں مداخلتیں اور دروازے سے دروازہ مہمات ۔ یہ وسیع پیمانے پر مہم نے صحت کے نظام، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، پنچایتی ممبران اور نوجوانوں کو ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اس سے متعلق بدنامی کو کم کرنے میں کامیابی کے ساتھ شامل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ، مہم میں ریاستی قیادت، بشمول وزرائے اعلیٰ، وزرائے صحت، نمایاں شخصیتوں اور سماجی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ۔ اس کافی ٹیبل بک کا مقصد انٹنسفائیڈ آئی ای سی مہم کے تحت کی جانے والی اہم کامیابیوں اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنا اور ریکارڈ کرنا ہے ۔
پریونشن پروگریس اپ ڈیٹ 2024 – 2023 (چوتھا ایڈیشن):
پریونشن پروگریس اپ ڈیٹ 24-2023 میں، نیکو کا مقصد 24 – 2023 کے دوران ایچ آر جیز بشمول قید کی آبادی، برج پاپولیشنز اور دیگر خطرے میں مبتلا افراد کے لیے فراہم کی جانے والی اہم روک تھام کی سرگرمیوں اور خدمات کی پیش رفت کو اپ ڈیٹ کرنا، تجزیہ کرنا اور تقسیم کرنا ہے ۔
ریسرچ کمپینڈیم والیم II:
ریاستی سطح پر کی جانے والی تحقیقاتی مطالعات سے حاصل شدہ علم اور شواہد کو یکجا کرنے کے لیے، نیکو ریسرچ کمپینڈیم کا والیم II جاری کر رہا ہے، جو اہم نتائج اور سفارشات کو اجاگر کرتا ہے ۔ ریسرچ کمپینڈیم والیم II کا مقصد ریاستوں میں 23- 2022کے دوران کی گئی مطالعات سے حاصل ہونے والے شواہد کو سائنسی برادری، پالیسی سازوں، پروگرام منیجروں، کمیونٹیوں اور حساس و کمزور گروپوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے ۔ اس میں 23 – 2022 میں کی جانے والی 65 مطالعات پر مبنی خلاصے شامل ہیں ۔
اس پروگرام میں اہم شخصیات کی شرکت:
مدھیہ پردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ؛ جناب راجندر شکلا اور جناب جگدیش دیوڑا، جناب تلسی رام سیلاوت، کابینہ وزیر برائے آبی وسائل، مدھیہ پردیش؛ جناب نریندر شیواجی پٹیل، وزیر مملکت برائے صحت عامہ و طبی تعلیم؛ جناب وشنو دت شرما اور جناب شنکر لالوانی، مدھیہ پردیش کے ارکان پارلیمنٹ (لوک سبھا)؛ جناب پشیمتر بھارگو، میئر، اندور میونسپل کارپوریشن؛ محترمہ پونیا سلیلا شریواستو، مرکزی صحت سکریٹری؛ محترمہ ہیگالی ژیمومی، ایڈیشنل سکریٹری، مزکڑی وزارت صحت؛ ڈاکٹر روڈیریکو ایچ آفریں، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ برائے بھارت اور دیگر معزز مہمان بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔
***********
ش ح۔ م ع ۔ م ت
U - 3255
(Release ID: 2079557)
Visitor Counter : 22