صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا ایڈز کے عالمی دن 2024 کی یادگاری تقریب کی قیادت کریں گے
اندور شہر دیوی اہلیہ وشوودیالیہ میں ایک تقریب کی میزبانی کرے گا
Posted On:
30 NOV 2024 1:40PM by PIB Delhi
ایڈز کے عالمی دن 2024 کے موقع پر، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا بطور مہمان ذی وقار ایڈز کے عالمی دن کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ اس تقریب کا انعقاد مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں واقع دیوی اہلیا وشوودیالیہ آڈی ٹوریم میں یکم دسمبر 2024 کو کیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش ایچ آئی وی/ ایڈز کے خلاف بھارت کی کوششوںمیں مرکزی حیثیت حاصل کرے گا ، اور یہ ریاست اس سلسلے میں یکم دسمبر 2024 کو ایڈز کے عالمی دن 2024 سے متعلق ایک یادگاری تقریب منانے کے لیے تیار ہے۔
ایچ آئی وی / ایڈز کے موضوع پر اقوام متحدہ کے پروگرام (یو این اے آئی ڈی ایس)کے موضوع سے ہم آہنگ، 'حقوق کا راستہ اختیار کریں'، ایڈز کا یہ عالمی دن بیداری، اور علاج کے لیے حقوق پر مبنی نقطہ نظر پر زور دے گا اور ایچ آئی وی / ایڈز سے متاثرہ افراد کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرے گا۔ نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (این اے سی او)، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، حکومت ہند کے تحت 1992 سے ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی تقریبات معاشرے، نوجوانوں، مستفیدین، اور مختلف تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے، باہمی اشتراک کے جذبے کو فروغ دے رہی ہیں تاکہ 2030 تک ایچ آئی وی / ایڈز کے خاتمے کا عالمی ہدف حاصل کیا جا سکے اور اس سے متعلق چنوتیوں سے نمٹا جا سکے۔
اس سال یہ پروگرام اثر انگیز سرگرمیاں پیش کرے گا، جیسا کہ ایک اختراعی نمائش جس میں اہم پروگراماتی اجزاء جیسے این اے سی او کے ذریعے اپنایا گیا ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، کمیونٹی کی شمولیت، مہم پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیاں، اور استفادہ کنندگان کے ہاتھ سے تیار کردہ متعدد اشیاء کی نمائش ہوگی۔
اس پروگرام میں این اے سی او کے تھیم سانگ کی لانچنگ بھی شامل ہوگی، جو اس کے اصل گلوکاروں- دیو نیگی، موکو کوزا اور آگسی کے ذریعے لائیو پرفارمنس کے ذریعے زندہ کیا جائے گا جو پروگرام کی روح کو سمیٹنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ مزید برآں، فائدہ اٹھانے والوں کی متاثر کن کہانیاں این اے سی او کے اقدامات کے تبدیلی کے اثرات کو ظاہر کریں گی، جبکہ تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اہم وسائل کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
اس تقریب میں مندرجہ ذیل دستاویزات کا اجراء بھی عمل میں آئے گا:
- سنکلک چھٹواں ایڈیشن
- انڈیا ایچ آئی وی تخمینے 2023- تکنیکی رپورٹ
- کافی ٹیبل بک (زبردست آئی ای سی مہم)
- روک تھام کی کارروائی سے متعلق پیش رفت کی اپ ڈیٹ 2023-24 (چوتھا ایڈیشن)
- تحقیقی مجموعہ جلد دوئم
یہ پروگرام پالیسی سازوں، حکومت، سول سوسائٹی، کمیونٹیز، نوجوانوں اور ترقیاتی شراکت داروں سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کو ایک لائیو اسٹریم کے توسط سے اکٹھا کرے گا تاکہ حفظانِ صحت کے شعبے میں مساوات کو آگے بڑھانے اور اس وبا کے خلاف اجتماعی کارروائی کی ترغیب دینے کے لیے وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
مدھیہ پردیس کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب راجیندر شکلا اور جناب جگدیش دیوڑا؛ مدھیہ پردیش کے کابینی وزیر برائے آبی وسائل جناب تلسی رام سلاوت؛ وزیر مملکت برائے صحت عامہ و طبی تعلیم جناب نریندر شیواجی پٹیل، مدھیہ پردیش کے اراکین پارلیمنٹ؛ اندور میونسپل کارپوریشن کے میئر؛ مرکزی ہیلتھ سکریٹری محترمہ پونیہ سلیل شریواستو اور دیگر معزز مہمانان بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔
******
(ش ح –ا ب ن-ر ا)
U.No:3231
(Release ID: 2079379)
Visitor Counter : 14