ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق كے منگل دوئی میں اولین گورنمنٹ اِسکل یونیورسٹی قائم كی جائے گیا: جناب  پبیتر مارگریٹا


آئی ٹی آئی اسکل ڈیولپمنٹ کا مرکز بن گئے ہیں: جناب  پبیتر مارگریٹا

ٹیکسٹائل کی وزارت سمرتھ یوجنا کے ذریعے ہنر مندی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اعلیٰ درجے کے کرگھے فراہم کرتی ہے اور سبسڈی والے نرخوں پر دھاگے فراہم کرتی ہے: جناب  پبیتر مارگریٹا

وشوکرما اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ  قرض کی اہلیت كی رقم 1.5 لاکھ سے بڑھا کر 7.5 لاکھ کردی گئی ہے

نوجوانوں کو  ہنر مندی، اپ اسکلنگ اور اسٹارٹ اپ كے حکومت ہند کے اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہئے: جناب  پبیتر مارگریٹا

آٹھ اکتوبر 2024 تک پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت 1.56 کروڑ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے

آئی ایم ایف کے 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے پندرہ  برسوں میں 15 ملین لوگوں کو غریبی سے نکالنے کا ایک بڑا قدم اٹھایا ہے : جناب  پبیتر مارگریٹا

Posted On: 29 NOV 2024 6:11PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے ہندوستان کے نوجوانوں کو ہنر اور آلات سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا تاکہ ملک کو وکِست بھارت کی طرف لے جایا جا سکے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کی وزارت کے اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں سمرتھ اسکیم بھی شامل ہے جو کہ امیدواروں کی ملازمت اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تربیت فراہم کرتی ہے تاکہ ٹیکسٹائل کے ترقی پذیر شعبے کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔ ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل ڈیولپمنٹ کے وژن کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، جو آخر کار ہندوستان کو ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔ انہوں نے حکومت ہند کے 2047 تک ’’وکسٹ بھارت‘‘ کے وژن پر زور دیا اور 30 ​​ٹریلین ڈالر کی معیشت کے حصول کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت سمرتھ یوجنا کے ذریعے ہنر مندی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اعلیٰ درجے کے کرگھے اور سبسڈی کی شرح میں دھاگے فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے  ہنر کے فروغ سے متعلق زور دے کر کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت سمرتھ یوجنا کو نافذ کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہے اور 3.48 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے جن میں سے 79% کو پلیسمنٹ فراہم کر دی گئی ہے اور مجموعی طور پر 3.6 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو تربیت دی گئی ہے۔سمرتھ پروگرام میں، ٹیکسٹائل کی وزارت بھی دكشتا اور کشلتا وکاس کے لیے کام کر رہی ہے اور 88 فیصد خواتین مستفید ہیں جن میں 26 فیصد یعنی 90320 افراد درج فہرست ذات سے ہیں۔ 12 فیصد یعنی 42,857 افراد ایس ٹی برادری سے ہیں۔انہوں نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تکنیکی ٹیکسٹائل میں اختراعات کے خواہشمندوں کے لیے تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے لیے گرانٹ پر روشنی ڈالی۔ ٹیکسٹائل کی وزارت اسٹارٹ اپ کو تحقیق  اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں پہل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کی وزارت تکنیکی ٹیکسٹائل کی ترقی کے لیے اسٹارٹ اپ اقدامات بھی کر رہی ہے۔ اس کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت نے پہلے ہی 12 اسٹارٹ اپ پروجیکٹس کے لیے 6.27 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے  "کسان - فائبر - فیکٹر - فیشن - فارِن" کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر مملکت نے 2014 کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کے استحکام پر روشنی ڈالی اور بتایا  کہ کس طرح اسے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت  کی شکل میں ایک چھتری کے نیچے لایا گیا۔یہ كام  ملک میں اسکل ڈیولپمنٹ کے منظر نامے کو نئی شکل دینے اور ہندوستان کو دنیا کی "ہنر مندی کی راجدھانی" بنانے کے لیے معزز وزیر اعظم کے وژن کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔وزیر مملکت نے 2014 سے پہلے صنعتی رسائی کی حدود کو بھی اجاگر کیا۔بہر حال 2014 کے بعد 36 سیکٹر سکل کونسل  978 آئی ٹی آئیز کے ساتھ تقریباً 40,000 کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ 2014 سے حکومت نے ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ملک کے ہنر مندی اور کاروباری ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں اور اب ہندوستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016 میں 13 اسٹارٹ یونیكورن تھے اور اب ہمارے پاس 354 بلین ڈالر مالیت کے 118 یونیكورن ہیں۔ ہمارے ملک کے 90 فیصد اضلاع نے اسٹارٹ اپ کو تسلیم کیا ہے اور ہماری حکومت کا ہدف ہے کہ 2024-25 کے آخر تک تمام اضلاع میں ڈی پی آئی آئی ٹی کو تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ بنائے جائیں۔ 28.7 سال کی عمر کے ساتھ ہندوستان دنیا کے سب سے نوجوان ملكوں میں سے ایک ہے اور اقتصادی ترقی اور عالمی قیادت کے لیے ایک اہم موقع پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016-17 میں صرف 17608 اداروں نے سیكھنے والوں کو سكھانا شروع کیا تھا جب کہ 2022-2024 میں یہ تعداد دگنی ہو کر 35229 ہو گئی۔

جناب  پبیترا مارگریٹا نے یہ بھی کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت زراعت کے بعد دوسری سب سے بڑی روزگار فراہم کرنے والی  صنعت ہے، جس میں تقریباً 4.5 کروڑ لوگ بر سرِ روزگار ہیں اور ٹیکسٹائل کی وزارت نے 2030 تک 10 کروڑ کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مجموعی مارکیٹ كا حجم تقریباً 165 بلین امریکی ڈالر ہے اور وزارت نے خود کو 2030 تک 350 بلین امریکی ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیر مملکت نے حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم انٹرنشپ اسکیم پر زور دیا جس کی مالیاتی لاگت  2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جو نوجوانوں کو ایک  کروڑ انٹرن شپ فراہم کرے گا۔

جناب  مارگریٹا نے میڈیا کو بتایا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت 18 مختلف تجارتوں میں کاریگروں اور دستکاروں کو جامع مدد فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر مملکت نے عزت مآب وزیر اعظم کا یہ حوالہ بھی دیا کہ "ہمارے صحیفوں میں لکھا ہے کہ 'यो विश्वं जगतं करोत्यसे विश्वकर्मा ' جس کا مطلب ہے کہ جو پوری دنیا کو تخلیق کرتا ہے یا اس سے متعلق تعمیراتی کاموں میں شامل ہوتا ہے اسے 'وشوکرما' کہتے ہیں۔

******

U.No:3213

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2079207) Visitor Counter : 5