وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والےبس حادثے میں جانی نقصان پراظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم نے پی ایم این آرایف کی طرف سے فوری مالی امداد کا اعلان کیا

Posted On: 29 NOV 2024 4:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والے بس حادثے میں متعدد جانی اتلاف پراظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آرایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزارروپے کے فوری مالی معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

سوشل نیٹورک ایکس پر پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر کے ہینڈل نے لکھا:

’’مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والے بس حادثے میں جانوں کے ضیاع سے غمزدہ ہوں۔اندوہناک حادثے اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کو جلد صحت یابی ملے۔مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

ایم این آرایف کی طرف سے ہرمہلوکہ کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی فوری مالی امداد دی جائے گی۔زخمیوں کو50ہزار روپے دیے جائیں گے:PM @narendramodi‘‘

********

(ش ح ۔ م ش ع ۔  م  ا)

Urdu Release No: 3205


(Release ID: 2079095) Visitor Counter : 10