دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کویکسرتبدیل کرنا،بھارتیوں کو بااختیار بنانا


ناگالینڈ میں پی ایم ا  ے وائی-جی کا سفر

Posted On: 29 NOV 2024 11:15AM by PIB Delhi

ایک مثبت تبدیلی کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب یہ زندگی کویکسربدل دیتی ہے۔بھارت اپنے لوگوں کی سلامتی، وقار اور بہتر معیار زندگی کے تعلق سے اس طرح کی غیر معمولی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ جو چیز اس سفر کو غیر معمولی بناتی ہے وہ اس کی شمولیت اور مساوات پر توجہ ہے۔ بھارت جیسے وسیع اور متنوع ملک میں، جہاں ترقیاتی اقدامات کو اکثر دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تبدیلی کی ہوائیں اب ہر کونے تک پہنچ  رہی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ فلاحی اسکیموں اور اقدامات نے بھارتیوں کو ایک ترقی یافتہ بھارت کی اجتماعی کوششوں کے لئے متحد کیا ہے۔

اس تبدیلی کے سب سے زیادہ اثر انگیز پہلوؤں میں سے ایک غیر یقینی صورتحال سے استحکام کی طرف تبدیلی ہے، خاص طورسے ہاؤسنگ میں۔ لاکھوں دیہی بھارتیوں کے لیے، ناکافی رہائش کبھی ایک تلخ حقیقت تھی، جو خاندانوں کو شدید موسم، سماجی اخراج، اور مسلسل خطرے کی کیفیت سے دوچار کرتی تھی۔ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وا ئی-جی) نے زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے،جو کہ پختہ مکانات فراہم کرتی ہے، جو نہ صرف پناہ بلکہ فخر، تحفظ اور احساس تعلق پیش کرتی ہے ۔

A house with a porch and a treeDescription automatically generated

اس کا اثر ناگالینڈ کی دور دراز پہاڑیوں میں نظر آتا ہے، جہاں ترقیاتی منصوبوں کو اکثر لاجسٹک اور جغرافیائی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں، پی ایم اے وائی-جی نے پہلے ہی 48,826 مکانات کی منظوری دی ہے اور 19,300 سے زیادہ مکانات مکمل کیے ہیں، جس سے ان خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے جو کبھی بنیادی پناہ کے لیے جدوجہد کرتے تھے۔ پتھر کے مضبوط ستونوں اور اونچے ڈھانچے پر بنائے گئے یہ گھر نہ صرف وقت کے امتحان کا سامنا کرتے ہیں بلکہ لچک اور تجدید کی علامت بھی ہیں۔ اس کاڈیزائن دیرپاقائم رہنے کے ساتھ گیلے پن اور دیمک سے ہونےوالے نقصان کو روکتا ہے۔ ان گھروں میں قدم رکھنے والے خاندانوں کے لیے، یہ بااختیار بنانے کا لمحہ ہے: ایک ایسی جگہ جہاں امنگیں جڑیں پکڑتی ہیں اور پنپتی ہیں۔ اسکیم کا وژن ایک ایسے بھارت کو سمیٹتا ہے جہاں ترقی  شمولیت پر مبنی ہے،جو قومی ترقی میں حصہ ڈالتے ہوئے افراد کو بااختیار بناتی ہے۔

لیکن تبدیلی کسی کے سر پر چھت کے ساتھ ختم نہیں ہوتی۔پی  ایم اے وائی-جی نے مقامی معیشتوں کو اپنے کاموں میں شامل کر کے پورے دیہی بھارت میں معاشی بااختیار بنانے کی تحریک پیدا کی ہے۔ ناگالینڈ میں، استفادہ کنندگان نے مقامی وسائل جیسے بانس اور ہلکے وزن کے کنکریٹ کا استعمال کیا ہے تاکہ تعمیراتی لاگت کو کم کیا جا سکے اور ہنر اور خود انحصاری پیدا کی جا سکے۔

پی ایم اے وائی-جی روایت اور جدیدیت کے درمیان فرق کو بھی ختم کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی ثقافتی شناختوں کا احترام کرے۔ ناگالینڈ میں، اس اسکیم کے تحت بنائے گئے مکانات خطے کے تعمیراتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے جدید پہلو قدرتی مناظر کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مل جاتے ہیں۔ بانس کی چٹائیاں دیواروں اور چھتوں کو آراستہ کرتی ہیں، اورسی جی آئی شیٹس چھت کا کام کرتی ہیں،اس طرح روایت کو فعالیت کے ساتھ جوڑتی ہیں۔ یہ گھر صرف فعال نہیں ہیں؛ وہ اس بات کی عکاس ہیں کہ ترقی کس طرح مقامی روایات کا احترام اور انہیں مربوط کر سکتی ہے۔

بالآخر،پی ا یم اے وائی-جی زندگیوں کویکسرتبدیل کرنے کے بارے میں ہے، ایسا کرکے، خودبھارت کو تبدیل کرنا ہے۔ محفوظ گھروں کے ساتھ خاندان، تعلیم، صحت، اور معاش پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آزاد ہیں، جو نسلی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ناگالینڈ میں، یہ تبدیلی واضح طور پر عیاں ہے۔ اپنے نئے گھروں میں قدم رکھنے والے خاندان اپنے ساتھ روشن مستقبل کی امیدیں لے کر جاتے ہیں، پالیسی کو خوشحالی میں بدلنے میں اسکیم کی کامیابی کو مجسم بناتے ہیں۔ یہ بدلتے ہوئے بھارت کی روح ہے- جہاں ہر شہری اس کی ترقی میں حصہ دار ہے اور ہر خواب کی بنیاد ہے۔

حوالہ جات

https://pmayg.nic.in/netiay/PBIDashboard/PMAYGDashboard.aspx

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/nov/doc20241119437801.pdf

PMAY Success stories

 

 

****

 

ش ح۔ف ا ۔ف ر

Urdu No. 3180

            


(Release ID: 2078937) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil