وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

برقی پروپلژن سسٹم برائے بھارتی بحریہ کی  ڈیزائن اور ترقی کے موضوع پر برطانیہ کے ساتھ رضامندی کی دستاویز پر دستخط ہوئے

Posted On: 29 NOV 2024 11:22AM by PIB Delhi

برقی پروپلژن سسٹم برائے بھارتی بحریہ کی  ڈیزائن اور ترقی کے موضوع پرہندوستان اور برطانیہ  کی وزرائے دفاع کے درمیان 28 نومبر 2024 کو پورٹسماؤتھ میں دستخط کئے گئے۔یہ دستخط الیکٹرک پروپلژن کیپبلیٹی پارٹنرشپ کی مشترکہ ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا حصہ تھے،جو مخصوص ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔

ایس او آئی ایک وسیع تر فریم ورک کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد مستقبل کے بحری جہازوں کے لیے الیکٹرک پروپلژن کی صلاحیت کے مشترکہ ڈیزائن، مشترکہ تیاری اور مشترکہ پروڈکشن میں تعاون کرنا ہے۔ بھارتی شپ یارڈ میں تعمیر کئے جانے والے لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاکس کے منصوبے میں ایک مکمل الیکٹرک پروپلژن سسٹم کا تصور پیش کیا گیا ۔

جوائنٹ سکریٹری (بحری نظام)، جناب راجیو پرکاش اور ڈائریکٹر، شپ آپریشنز اینڈ کیپبلیٹی انٹیگریشن، یو کے ایم او ڈی ریئر ایڈمرل اسٹیو میکارتھی کے درمیان ایس او آئی  پر دستخط کئے گئے  اوران کا تبادلہ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(3)8W03.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(5)W3HT.jpeg

 

 

****

ش ح۔ف ا ۔ف ر

Urdu No. 3179

                          

 


(Release ID: 2078924) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil