وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav
iffi banner

لتھوانیائی فلم ’ٹاکسک‘ کو اِفی2024 میں گولڈن پیکاک ایوارڈ سے نوازا گیا


ویسٹا ماٹولیٹے اور لیوا روپیئی کیٹے کو ’ٹاکسک‘ کے لئے بہترین اداکار(خواتین)کا ایوارڈ گیا گیا

ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول، گوا کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا اعلان بالآخر ہوگیا اور - لتھوانیائی فلم ’ٹاکسک‘ نے اِفّی 2024  میں بہترین فیچر فلم کے لیے باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کیا ۔

 

ڈائریکٹر،سولے بلیوویٹے گولڈن پیکاک ٹرافی، ایک سرٹیفکیٹ اور 40,00,000روپے کا نقد انعام پروڈیوسر گڈرے بوروکیٹے کے ساتھ مشترک کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-12-1MPN9.jpg

جیوری نے فلم کی، اس کی گہری حساسیت اور ہمدردی کے لیے تعریف کی، جس میں اس کی آنے والے دور کی داستان ایک سخت جسمانی اور سماجی پس منظر کے خلاف ترتیب دی گئی ہے۔

 

جوانی اور معاشی طور پر پسماندہ معاشرے میں پروان چڑھنے کی تلخ حقیقتوں کو تلاش کرنے کے لیے ٹاکسک بہترین فلم کے طور پر ابھری۔ جسمانی اور سماجی منظرنامے کے خلاف ،فلم میں بہت زیادہ حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ ایک آنے والی عمر کی داستان تخلیق کرنے کی بات کا جیوری نے حوالہ دیا۔

 

 

آلودہ جسمانی اور سماجی مناظر کے درمیان ایک مناسب عنوان کے ساتھ آنے والی عمر کی کہانی، ٹاکسک اپنے مرکز میں انسانی جسم کی تمام کمزوریوں اور شان و شوکت کے ساتھ  بیان کرتی ہے۔

 

یہ فلم تیرہ سالہ ماریجا کی کہانی بیان کرتی ہے جسے صنعتی شہر میں فٹ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتی ہے۔ وہ باغی ہم مرتبہ، کرسٹینا کے ساتھ ایک عارضی اور غیر مستحکم رشتہ بنانا شروع کرتی ہے اور دونوں ایک مقامی ماڈلنگ اسکول میں داخلہ لیتے ہیں جو اپنے شاگردوں کو ان کے تاریک اور الگ تھلگ وجود سے دور ایک مسحور کن زندگی کا موقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے لیکن اسکول کے مالی اور جسمانی تقاضے انہیں اپنے جوان جسموں کو خوبصورتی کے ناممکن معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تیزی سے انتہائی اور خطرناک طریقے اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-12-25PBE.jpg

 

اسی فلم میں ان کی غیر معمولی پرفارمنس کے لیے، بہترین اداکار (خواتین) کا ایوارڈ مشترکہ طور پر ویسٹا ماتولیٹے اورلیوا روپی کیٹے کو دیا گیاتھا۔یہ ایوارڈ پہلی فلم کے لئے و اداکاراؤں - ویسٹا ماتولیٹے اور لیوا روپی کیٹے کی غیر معمولی پرفارمنس کے لیے دیا گیاجنہوں نے ماریجا اور کرسٹینا کے ناقابل فراموش کرداروں کو تخلیق کرنے میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

 

****

ش ح۔م م ۔ع د

U NO: 3171

iffi reel

(Release ID: 2078890) Visitor Counter : 45