وزارت اطلاعات ونشریات
مراٹھی ویب سیریز ’لمپن‘ نے اِفّی 2024میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ جیتا۔
’’کہانی سنانے ،پروڈکشن اقدار اور خاص طور پر اس کی کاسٹ کی کارکردگی میں عمدگی‘‘ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا
مراٹھی ویب سیریز ’لمپن‘نے اپنی شاندار اسٹوری ٹیلنگ ، اعلیٰ پروڈکشن اقدار اور غیر معمولی کارکردگی کے لیے، ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا ایوارڈ حاصل کیا۔
پرکاش نارائن سنت کی لکھی کہانیوں پر مبنی نپن اویناش دھرمادھیکاری کی ہدایت کاری میں بنی، ’لمپن‘ ایک خواب دیکھنے والے بچے کی کہانی ہے جس میں بے حد تجسس ہے۔
یہ ایوارڈ، جو ڈیجیٹل مواد میں جدت کا جشن ہے، تخلیق کاروں اور لمپن کے پیچھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو ایک دلچسپ اور فکر انگیز بیانیہ پیش کرنے کے لیے ان کی لگن کے لیے پیش کیا گیا۔
ڈیجیٹل مواد میں تخلیقی صلاحیتوں کے اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے، 54ویں ایڈیشن میں متعارف کرایا گیا بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ،او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر عالمی تفریح پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے،شاندار اسٹوری ٹیلنگ کو عزت بخشنے کی سمت میں تبدیلی کا ایک سنگ میل ہے۔
اس سال پانچ ویب سیریز کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں، اسٹوری ٹیلنگ مہارت، تکنیکی مہارت اور ثقافتی اثرات کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
بہترین او ٹی ٹی ویب سیریز کا ایوارڈ 10,00,000روپے نقد ہے، جو تخلیق کاروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے درمیان مشترک کیا جائے گا، اس کے ساتھ سیریز کی کامیابی میں ان کے تعاون کا اعتراف کرنے والے نفرادی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جاتے ہیں۔
یہ ایوارڈ تفریحی شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو پروان چڑھانے کے لیے اِفی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ ہندوستانی زبانوں میں اعلیٰ معیار کے مواد کی تخلیق کی ترغیب دے کر اور عالمی تخلیق کاروں اور پلیٹ فارمز کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر، اِفّی کا مقصد ہندوستان کو ڈیجیٹل کااسٹوری ٹیلنگ کے مرکز کے طور پر ابھارنا ہے۔
یہاں پی آئی بی پریس کانفرنس کے دوران بہترین او ٹی ٹی ویب سیریز ایوارڈ کے لیے جیوری کی طرف سے میڈیا کے ساتھ بات چیت دیکھیں۔
لمپن، جس کا پریمیئر سونی لیو پر ہوا، بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جمع آوریوں کے درمیان سخت مقابلے میں کھڑا رہا۔ یہ سیریز، دیہی ہندوستان میں ترتیب دی گئی ہے، ایک نوجوان لڑکے کی جذباتی اور سماجی جدوجہد کو اپنی برادری کی پیچیدہ حرکیات کے اندر اپنی شناخت بنانے کے لیے پُرجوش انداز میں تلاش کرتی ہے۔ خود کو بااختیار بنانے، کمیونٹی کے تعلقات اور ذاتی ترقی کی اپنی پُرکشش تصویر کشی کے ذریعے، لمپن نے ناظرین اور ناقدین کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم کیا ہے۔
****
ش ح۔م م ۔ع د
U NO: 3168
(ریلیز آئی ڈی: 2078867)
وزیٹر کاؤنٹر : 71