وزارت اطلاعات ونشریات
معروف آسٹریلیائی ہدایت کار فلپ نوئس کو سنیما کی وراثت کے لیے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
بھارتی سنیما کے عالمی اثر و رسوخ کو اجاگر کرتے ہوئے فلپ نوئس نے کہا: ’بھارتی ناظرین جیسا کچھ بھی نہیں ہے‘
سنیما کا مستقبل ستیہ جیت رے کے فلسفے میں مضمر ہے: کم زیادہ ہے۔ فلمیں چھوٹی بنائیں ، آئیڈیاز کو بڑا ہونے دیں: نوئس
افی ورلڈ، 28 نومبر، 2024
آسٹریلیا کے معروف ہدایت کار فلپ نوئس کو آج گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کی اختتامی تقریب میں سنیما میں بہترین کارکردگی کے لیے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اپنی قبولیت کی تقریر میں لیجنڈری فلم ساز نے 1978 میں ممبئی میں سنیما دیکھنے کے اپنے پہلے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بھارتی ناظرین کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ نوئس نے مسرت سے کہا’’یہ کیسا تجربہ تھا! ایسا لگا جیسے میں پہلی بار فلمیں دیکھ رہا ہوں۔ بھارتی ناظرین کسی بھی دوسرے ناظرین سے مختلف ہیں – پوری طرح سے فلم کے جذبات میں ڈوبے ہوئے ، جیسے وہ اس کا حصہ ہوں۔ بھارتی ناظرین جیسے کوئی نہیں ہیں۔‘‘ نوئس نے بھارتی سنیما کے بے پناہ اثر و رسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہر سال فیچر فلموں کا دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔
لیجنڈری فلم ساز ستیہ جیت رے کو یاد کرتے ہوئے نوئس نے کہا، ’’آسٹریلیا میں پرورش پاتے ہوئے، ہم سبھی ستیہ جیت رے کے کام سے متاثر تھے۔ میں نے اپنے کام میں، خاص طور پر کاسٹنگ کے دوران، ان کے نقطہ نظر سے استفادہ کیا ہے۔ رے کی طرح، جب مجھے اپنی فلموں کے لیے مقامی آسٹریلیائی اداکار نہیں ملے، تو میں نے حقیقی لوگوں کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی جو آسانی سے خود ہو سکتے ہیں۔‘‘
انھوں نے رے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی سنیما کی دنیا میں ہم فلم ساز ستیہ جیت رے کے مقروض ہیں جو کسی بھی ایوارڈ سے کہیں زیادہ ہے۔ ان کا اثر و رسوخ ہماری رہ نمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے۔
سنیما کے مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے، نوئس نے فلم سازی کی بدلتی ہوئی نوعیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ’’ہمیں ایک بار پھر ستیہ جیت رے کے سنیما کے فلسفے کی طرف رجوع کرنا چاہیے: کم ہی زیادہ ہے۔ جیسے جیسے ٹکنالوجی ترقی کر رہی ہے، ہمیں بھی ترقی کرنی چاہیے۔ فلموں کو چھوٹا ہونے دیں اور آئیڈیاز کو بڑا ہونے دیں۔ میرا ماننا ہے کہ یہی سینما کا مستقبل ہے۔‘‘
اس موقع پر نوئس نے افی فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور کی عالمی سنیما میں ان کی غیر متزلزل خدمات کی تعریف کی اور انھیں دنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر سراہا۔
فلپ نوئس ایک مشہور اور ایوارڈ یافتہ آسٹریلیائی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اپنی غیر معمولی کہانی سنانے اور سسپنس، ثقافتی طور پر گونجنے والی فلمیں بنانے میں مہارت کے لیے جانا جاتا ہے۔ نوئس کی فلموگرافی میں پیٹریاٹ گیمز، کلیئر اینڈ پریزنٹ ڈینجر، سالٹ، دی سینٹ، دی بون کلکٹر اور بہت سی مشہور فلمیں شامل ہیں۔ ہیریسن فورڈ، نکول کڈمین، انجلینا جولی، ڈینزل واشنگٹن اور مائیکل کین جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ ان کے تعاون سے سنیما پر ان کے دیرپا اثرات ثبت ہیں۔
نوئس نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جن میں اے اے سی ٹی اے ایوارڈز اور باوقار لانگ فورڈ لائل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں، جو آسٹریلیائی اور بین الاقوامی سنیما دونوں پر ان کے اثر و رسوخ کا اعتراف کرتے ہیں۔ ہیریسن فورڈ، نکول کڈمین، انجلینا جولی، ڈینزل واشنگٹن اور مائیکل کین جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ ان کے تعاون سے سنیما پر ان کے دیرپا اثرات کی نشان دہی ہوتی ہے۔
افی کے ذریعے قائم کیا جانے والا بین الاقوامی اعزاز ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اس سے قبل مارٹن اسکورسیسی، برنارڈو برٹولوچی، دلیپ کمار، کارلوس سورا، کرزسٹوف زانوسی، وانگ کار وائی اور مائیکل ڈگلس جیسی نامور شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3163
(Release ID: 2078785)
Visitor Counter : 8