وزارت اطلاعات ونشریات
فلم ’آدوجیوتھم‘ بقا اور امید کی ایک متاثر کن داستان ہے۔ افی میں ملنے والے زبردست ردعمل پر اظہار تشکر: افی 2024 کے موقع پر ڈائریکٹر بلیسی
فلم ’تھانوپ‘ جدید زمانے کے جوڑوں میں بانجھ پن کے چیلنجوں کا احاطہ کرتی ہے: ایڈیٹر صفدر مروہ
ایک فلم لچک اور امید کی ایک حوصلہ افزا کہانی ہے، جس میں کیرالہ کے ایک گاؤں میں سادہ زندگی سے دور دراز ملک میں غلامی کی جدوجہد کو برداشت کرنے کی عکاسی کی گئی ہے۔ دوسری فلم میں بانجھ پن کی ایک اہم سماجی تشویش کا احاطہ کیا گیا ہے، جو طرز زندگی کی تبدیلیوں اور آب و ہوا کے اثرات کی وجہ سے معاصر جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ دو قابل ذکر ملیالم فلموں، آدوجیوتھم اور تھانوپ نے گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی)کے 55 ویں ایڈیشن میں ناظرین کو خوب محظوظ کیا ہے۔
آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دونوں فلموں کی کاسٹ اور عملے نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تخلیقی عمل اور ان کے کام میں دریافت کیے گئے گہرے موضوعات کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کیا۔
آدوجیوتھم: بقا اور امید کی ایک کہانی
معروف فلم ساز بلیسی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بنیامین کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول پر مبنی ایک تکلیف دہ بقا کی کہانی ہے۔ فلم میں نجیب کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں بہتر زندگی کی تلاش میں کیرالہ میں اپنے خاندان کو چھوڑ دیتا ہے اور خود کو بکری فارم پر غلام پاتا ہے۔ نجیب اپنی شناخت سے محروم ہو کر اپنی روح کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے، فارم میں بکریوں اور اونٹوں کے ساتھ اپنے رشتے سے سے سکون پاتا ہے۔
بلیسی نے اپنے خطاب میں اس کہانی کے ان پر پڑنے والے گہرے اثرات کو شیئر کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح نجیب کی کہانی، ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ناقابل تصور مشکلات برداشت کرتا ہے، یہ بہت سے لوگوں کو درپیش جدوجہد کا غماز ہے۔ انھوں نے افی میں فلم کو ملنے والے زبردست ردعمل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے صرف بقا کی کہانی نہیں بلکہ امید کی کہانی قرار دیا۔
مرکزی کرداروں میں حکیم کا کردار ادا کرنے والے گوکل کے آر نے اس کردار کے لیے ضروری شدید جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم میں بہت زیادہ عزم کا مطالبہ تھا کیونکہ میرے اور نجیب کے کردار دونوں کو بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان مشکلات کو پیش کرنا ایک چیلنج تھا، لیکن یہ فلم کی صداقت کے لیے ضروری تھا۔
تھانوپ: بانجھ پن اور سماجی بٹے کی کھوج
راگیش نارائنن کی ہدایت کاری میں بننے والی تھانوپ میں بانجھ پن کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیاہے، جو بدلتے ہوئے طرز زندگی اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے جدید جوڑوں میں بڑھتی ہوئی تشویش ہے۔ فلم میں پردھیش اور ٹریسا کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جو گاؤں میں رہنے والا ایک خوبصورت نوجوان جوڑاہیں۔ اپنے بانجھ پن کے بارے میں جوابات کی ان کی تلاش چہ میگوئیوں، فیصلے اور اسی کمیونٹی کی طرف سے ان کی رازداری پر حملے کی وجہ سے پیچیدہ ہوجاتی ہے جس میں وہ رہتے ہیں۔
ایڈیٹر صفدر مروہ نے وضاحت کی کہ یہ فلم ایک ایسے سماجی مسئلے کی بہادری سے کھوج کرتی ہے جو اکثر پوشیدہ رہتا ہے۔ ’’بانجھ پن ایک گہرا ذاتی اور حساس مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سے جوڑوں کو کرنا پڑتا ہے۔ تھانوپ میں ، ہم نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ طرز زندگی کی تبدیلیاں اور آب و ہوا کی تبدیلیاں لوگوں کی زندگیوں کو کس طرح متاثر کرسکتی ہیں۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں ہے، بلکہ ہمدردی اور تفہیم کی ایک کال ہے۔ مرویا نے کہا کہ یہ فلم ان کے ایک دوست کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔‘‘
فلم کی دلچسپ کہانی میں جوڑے کے جذباتی خلفشار کے ساتھ ساتھ معاشرتی دباؤ کی حقیقت پسندانہ تصویر کشی کی گئی ہے جو ان کی جدوجہد کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔
فلم کے بارے میں
گوٹ لائف (آدوجیوتھم)
بھارت | 2023 | ملیالم | 172 منٹ| کلر
خلاصہ
اسی نام سے بنیامین کے ناول پر مبنی فلم ’آدوجیوتھم‘ نجیب کی کہانی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے کیرالہ میں اپنے خاندان کو چھوڑ دیتا ہے۔ اس کے بجائے، وہ ایک بکری فارم پر سخت مزدوری کرنے پر مجبور ہے، امید اور شناخت کھو رہا ہے۔ یہ دل دوز کہانی اس کے خاندان اور زبان سے کٹے ہوئے سخت حالات میں اس کی بقا کی عکاسی کرتی ہے۔ بکریوں اور اونٹوں کے ساتھ ایک منفرد تعلق کے ذریعے نجیب اپنی روح کو زندہ رکھتا ہے۔ تین سال کے بعد، وہ غیر متوقع مدد کے ساتھ اپنی سنگین صورت حال سے بچ نکلتا ہے، یہ فلم ایک ایسے آدمی کی حالت زار کو اجاگر کرتی ہے جو بہت سے لوگوں کی جدوجہد کی غماز ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ہدایت کار: بلیسی
پروڈیوسر: وزوئل رومانس
سنیماٹوگرافر: سنیل کے ایس۔
ایڈیٹر : اے سریکر پرساد
اسکرین پلے: بلیسی
کاسٹ: پرتھوی راج سوکمارن، کے آر گوکل، امالا پال، جمی جین لوئس، شوبھا موہن، طالب البلوشی، رک ابی
پریس کانفرنس دیکھیں:
تھانوپ
کلر | 109 منٹ | ملیالم | 2023
خلاصہ
تھانوپ میں، نوجوان جوڑا پردھیش اور ٹریسا ایک خوبصورت گاؤں میں آباد ہیں اور ندی کے بارے میں اپنی بار بار پوچھ گچھ سے جلد ہی مشکوک ہوجاتے ہیں۔ پردھیش کی رات کی خفیہ سرگرمیوں اور ٹریسا کے ساتھ قریبی لمحات کو شریرگاؤں والے پکڑ لیتے ہیں۔ لیک ہونے والی ویڈیو انھیں وہاں سے جانے پر مجبور کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے دوست پرکاشن نے مدد کے لیے سنتوش کو فون کیا۔ سنتوش نے اس جوڑے کے بارے میں ایک چونکا دینے والی سچائی کو بے نقاب کیا ، جس نے سب کو حیران کردیا ۔ فلم غیر متزلزل عزم کے ساتھ سماجی مسائل کو حل کرتی ہے ، رازداری پر حملے اور معاشرتی فیصلوں کے نتائج کی کھوج کرتی ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ہدایت کار: راگیش نارائنن
پروڈیوسر: کاشی سنیما
سنیماٹوگرافر: منی کندن پی ایس
مدیر: صفدر مروہ
اسکرین رائٹر: راگیش نارائنن
کاسٹ: ندھیش، جبیا
پریس کانفرنس دیکھیں:
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3142
(Release ID: 2078665)
Visitor Counter : 9