وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav
iffi banner

‘‘مجھے ان لوگوں کی زندگیوں میں جھانکنے میں دلچسپی تھی ،جو دوسروں کی زندگیوں میں جھانکتے ہیں:’’ دیویا ہیمنت کھرنارے، ‘ پی فار  پیپرازی’ کے ڈائریکٹر


‘بہی-ٹریسنگ  مائی اینسسٹر’ زندگی کے ابدی اور لازوال تسلسل کو اجاگر کرتی ہے:ڈائریکٹر رچیتا گورووالا

آج بھی وہ ہمیشہ کی طرح اپنےکام میں مصروف تھا۔ منوج  کوکبھی بھی کیمرہ ساتھ لے جانا پسند نہیں رہا!

 

 ‘پی فار پیپرازی’ کی ٹیم نےجب  میڈیا سے خطاب کیا، تو تجربہ کار پیپرازی کا مرکزی کردار  ادا کرنے والے منوج نے خود کو اس پروگرام کی ہل چل کے بیچ پایا۔ در اصل اس وقت وہ کسی اور کا نہیں ، بلکہ عظیم موسیقی ڈائریکٹر اے آر رحمان کا تعاقب کررہے تھے، جو 55 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول(آئی ایف ایف آئی) میں ماسٹر کلاس کے لیے پہنچے تھے۔ اس منظر نے فلم کے مرکزی موضوع کو کچھ اس طرح سمجھایا: سرخیوں میں رہتے ہوئے اسی کا تعاقب کرنے  کا تضاد۔

 

فلموں ‘پی فار پاپرازی’  اور ‘بہی - ٹریسنگ مائی اینسٹرز’ کے  ڈائریکٹروں نے آج گوا میں 55 ویں آئی ایف ایف آئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-4-1THLD.jpg

 

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فلم ‘پی فار پاپرازی’ کے ڈائریکٹر دیویا ہیمنت کھرنارے نے کہا،  انہیں پپرازی کی زندگی اور ان کی زندگی کے ہرطرف ہونے والے شور وغل اور ہنگامے میں دلچسپی رکھتے تھے۔  ڈائریکٹر نے کہا کہ ‘‘  مجھے ان لوگوں کی زندگیوں میں جھانکنے میں دلچسپی تھی، جو دوسروں کی زندگیوں میں جھانکتے ہیں اور جب کیمرہ ان کی طرف ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے’’ انہوں نے بتایا کہ کیسے ایک بچے  کے طور پر، وہ اخبارات کے گلیمر سیکشن کی طرف راغب ہوئے تھے، اور جیسے جیسے وہ بڑے ہوئے  ان لمحات کو قید کرنے کے لیے پپرازی کے ذریعہ استعمال  کیے جانے والے طریقوں میں ان کی  دلچسپی بڑھتی گئی۔انہوں نے ان کے زندگی کے بارے میں زیادہ متوازن نظریہ پیش کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی، کیونکہ میڈیا اکثر انہیں ایک ہی نظریہ سے بیاں کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-4-2IK9B.jpg

 

میڈیا کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران،‘بہی - ٹریسنگ مائی اینسٹرز’ کی ڈائریکٹر رچیتا گورووالا نے  بتایا کہ فلم ہریدوار میں  تیرتھ پروہتوں کے نام سے  مقبول پجاریوں کے ایک انوکھے گروپ کے ذریعہ ریکارڈ رکھنے کی روایت کے بارے میں بات کرتی ہے۔بہی کہے جانے والے ان مقدس ریکارڈ نے، صدیوں سے خاندانوں کی آبائی تاریخ کو محفوظ رکھا ہے۔رچیتا نے  تفصیل سے بتایا کہ ، حالانکہ یہ فلم  اس رسم و رواج اور روایات پر گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے، لیکن اس کا اصل فوکس زندگی کی ابدیت کے گہرے فلسفے پر ہے۔ یہ بہی گنگا کے دھاروں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جو زندگی کے  لا زوال تسلسل کی علامت ہے۔ایک سوال کے جواب میں، ڈائریکٹر  نے بتایا کہ یہ کہانی وسیع تحقیق اور ہریدوار کے مالا مال ثقافت اور روحانی وراثت کی گہری کھوج سے پیدا ہوئی ہے۔

 

ان فلموں کے بارے میں

 

بہی - ٹریسنگ مائی اینسٹرز

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-4-33LV3.jpg

 

فلم کاخلاصہ

 

صدیوں سے، ہریدوار کی اندرونی دنیامیں، انگوٹھے کے نشان، دستخط اور ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس نے خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کا نقشہ بنانے کا ذریعہ فراہم کیا ہے۔بہی کے نام سے  مقبول ، ان ریکارڈ کو خاص طور سے تیرھ پروہتوں کے نام سے مشہور پنڈتوں کی نسل کے ذریعہ سنبھال کررکھا جاتا ہے۔ گنگا کے ساحل پر ایک چھوٹے سے کمرے میں  انسانیت کی نسل در نسل جانکاری کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

 

کاسٹ اینڈ کرو

 

ڈائریکٹر: رچیتا گورووالا

پروڈیوسر: بی بی پی اسٹوڈیو ورچوئل بھارت

اسکرین رائٹر: رچیتا گورووالا

سینماٹوگرافر: سدیپ ایلمن

 

ایڈیٹر: سیائن دیبناتھ، کرسٹی سیبسٹین

پی فار پپرازی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-4-474X7.jpg

فلم کا خلاصہ

 

‘‘آنکھوں کو چکاچوندھ کردینے والی روشنی اور  اور پاگل بھیڑ کے ہنگامے کے بیچ، نیپال کے ایک جانے مانے  پپرازی منوج، سب سے سنسنی خیز تصویریں کھینچنے کی ایک ایسی دوڑ میں اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں  لگے ہیں، جس میں کافی کچھ داؤں پر لگا ہے۔ اپنے برسوں کے تجربے اور بونی کپور اور عالیہ بھٹ جیسی مشہور ہستیوں کے ساتھ اپنے رشتوں کے باوجود، منوج کو اپنے بھائی کی خراب ہوتی  صحت کی سچائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسے جیسے منوج ممبئی کی مرطوب راتوں میں گزرتا ہے، مشہور ہستیوں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں تفریحی صنعت کی چکاچوندھ اور گلیمر کی جھلک دکھاتی ہیں ، لیکن ساتھ میں اس کامیابی کے پیچھے انسانی پہلو کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

 

کیمرے کے ہر کلک کے ساتھ، منوج اپنے پیشے کے اخلاقی مخمصوں اور بیچ میں لٹکے اپنے بھائی کی قسمت کے بوجھ سے نبرد آزماہے۔ کیا سنیما کی دنیا سے بڑے لوگوں سے منوج کی پہچان اور اس کا حوصلہ اس کے بھائی کے علاج کے لیے ضروری پیسہ جمع کرنے کے لیے کافی ہوگا، یاکیا  وہ خود بقا کی تنہا جنگ کا سامنا کر پائے گا؟

 

کاسٹ اورکرو

 

ڈائریکٹر: دیویا کھرنارے

پروڈیوسر: راجیو مہروترا

اسکرین رائٹر: ڈائریکٹر: دیویا کھرنارے

سینماٹوگرافر: دیویا کھرنارے، پشکر سرنائک

ایڈیٹر: پرنو پاٹل

 

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

 

 

********

 

ش ح ۔ ف ا ۔ اش ق

 (U: 3097)

iffi reel

(Release ID: 2078377)