وزارت دفاع
روس کے عسکری اور فوجی- تکنیکی تعاون پر ہند – روس بین حکومتی کمیشن کے تحت عسکری تعاون کے ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ ماسکو میں کامیابی سےاختتام پذیر
Posted On:
28 NOV 2024 9:20AM by PIB Delhi
روس کے عسکری اور فوجی- تکنیکی تعاون پر ہند – روس بین حکومتی کمیشن (آئی آر آئی جی سی- ایم اینڈ ایم ٹی سی)کے تحت عسکری تعاون کے ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ ماسکو ، روس میں کامیابی سےاختتام پذیر ہوئی ۔ اس میٹنگ سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل طے ہوا۔
میٹنگ کی مشترکہ صدارت لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو، ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیف اور روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیلیوسکی آئیگور نکولاویچ نے کی۔ ورکنگ گروپ نے تزویراتی مفادات کے شعبوں میں معلومات کے مسلسل تبادلے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس نے دونوں افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مزید مشترکہ مشقیں انجام دینے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے زمینی، فضائی اور سمندری حدود میں متعدد مشترکہ مشقیں کی ہیں۔آئی این ڈی آر اے ، اے وی آئی اے آئی این ڈی آر اے اورآئی این ڈی آر اے این اے وی وائی جیسی مشترکہ مشقیں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، مشترکہ آپریشنل حکمت عملی کی مشق اور طریقہ کار کو بہتر بنانے نیز باہمی مفاہمت کو مزید گہرا کرنے کے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہیں۔
ہند-روس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اعلامیہ پر 2000 میں دستخط کیے گئے تھے، جس کو 2010 میں خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا یا گیا تھا۔ یہ ورکنگ گروپ، ہند-روس دفاعی تعاون کا اہم فورم ہے، جس سے موجودہ عسکری کام کاج کاجائزہ لینے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے واسطے باہمی تال میل کے نئے شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ش ع۔ ع ن
U NO: 3086
(Release ID: 2078252)
Visitor Counter : 20