وزارت اطلاعات ونشریات
انتخاب کا عمل تکنیکی مہارت کے علاوہ جذباتی اپیل، اصالت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: بین الاقوامی جیوری کے چیئرپرسن، آشوتوش گواریکر
"عظیم کہانیاں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں": الزبتھ کارلسن، بین الاقوامی جیوری ممبر
عظیم فلمیں سامعین کے ساتھ ایک عالمگیر جذباتی تعلق قائم کرتی ہیں: بین الاقوامی جیوری ممبر، انتھونی چن
بہترین فلم کےگولڈن پیکاک ایوارڈ کے لیے12 بین الاقوامی اور 3 ہندوستانی فلموں کے درمیان مقابلہ ؛ ایوارڈ کا اعلان کل افّی کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا
افّی 2024 میں بین الاقوامی مقابلہ جیوری کی پریس سے ملاقات
55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) 2024 میں بین الاقوامی مقابلے کے زمرے کے لیے جیوری نے آج گوا میں میڈیا سے خطاب کیا۔ اس سال کے فیسٹیول نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکار (خاتون) اور خصوصی جیوری پرائز سمیت کلیدی زمروں میں جیتنے والوں کا تعین کرنے کے لیے ایک باوقار گولڈن پیکاک جیوری کو مدعو کیاہے۔ معروف بھارتی فلم ساز آشوتوش گواریکر کی قیادت میں، جیوری بین الاقوامی سنیما ماہرین کے ایک ممتاز پینل پر مشتمل ہے۔
جیوری پینل میں درج ذیل ممبران شامل ہیں:
- انتھونی چن، سنگاپوری ڈائریکٹر
- الزبتھ کارلسن، برطانوی امریکی پروڈیوسر
- فران بورجیا، ہسپانوی پروڈیوسر
- جِل بِلاک، آسٹریلیائی فلم ایڈیٹر
فیسٹیول کے گولڈن پیکاک جو کہ فیسٹیول کے اعلیٰ اعزازات میں سے ایک ہے، کو 40 لاکھ روپےکا انعام ملے گا۔ کل 15 فلمیں (جن میں 12 بین الاقوامی اور 3 ہندوستانی فلمیں شامل ہیں) اس باوقار مقابلے کے لیے منتخب کی گئی ہیں، جو ثقافتوں اور سینما کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بھرپور تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔
جیوری کے چیئرمین آشوتوش گواریکر نے گوا کے متحرک ماحول اور فیسٹیول کو قریب سے دیکھنے کے موقع پر اپنے جوش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیوری ممبران کے درمیان منفرد دوستی پر روشنی ڈالی، فلموں میں ان کے مشترکہ ذوق کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انتخاب کا عمل تکنیکی مہارت کے علاوہ جذباتی اپیل ، اصالت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ گواریکر نے اس بات پر زور دیا کہ عظیم فلمیں تازہ نظریہ فراہم کرتی ہیں، جس سے سامعین کو متنوع ثقافتوں کے ساتھ جڑ کر سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔
گواریکر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فلموں کا موازنہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ایوارڈ کی نوعیت یہ ہے کہ ایک ایسی فلم کا انتخاب کیا جائے جو نمایاں ہو۔ انہوں نے جیوری کے اندر متحرک گفتگو کے بارے میں بات کی، اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ان کے مختلف نقطہ نظر نے بات چیت میں گہرائی کا اضافہ کیا، خاص طور پر جب ثقافتی اختلافات اور فلموں کے جذباتی پہلوؤں کو تلاش کیا جائے۔
الزبتھ کارلسن نے کہانی سنانے کی اہمیت کے بارے میں بات کی جو سرحدوں کو عبور کرتی ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عظیم کہانیاں اور خیالات سیاسی سرحدوں سے قطع نظر حدود کو عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے فلموں کے جذباتی اور ثقافتی اپیل کو اجاگر کیا، جس میں بہت سے لوگوں نے جبر کے خلاف انفرادی کامیابی کے بارے میں معلومات پیش کیں۔ کارلسن نے پہلی بار یا دوسری بار ہدایت کاری کرنے والے ڈائریکٹرز کی طرف سے فلموں میں ناقابل یقین اضافے کا بھی ذکر کیا، خاص طور پر خواتین کے بارے میں، جسے وہ عالمی سنیما میں ایک بااختیار اور مثبت تبدیلی کے طور پر دیکھتی ہیں۔
انتھونی چن نے افّی میں آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل جیتنے والی اپنی فلموں میں سے ایک کے اعزاز کو یاد کرتے ہوئے فیسٹیول سے اپنا ذاتی تعلق شیئر کیا۔ فلم سازی کے چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہوئے، انہوں نے اسے ایک ایسے سفر کے طور پر بیان کیا جس میں اکثر عدم اعتماد اور مسلسل سوالات رہے ہیں۔ اس کے باوجود، انہوں نے سامعین کے ساتھ ایک عالمگیر جذباتی تعلق قائم کرنے کے لیے عظیم فلموں کی طاقت کو اجاگر کیا۔ چن کے لیے، سنیما مصنف، ہدایت کار، اور ایڈیٹر کے درمیان ایک متحرک گفتگو ہے، جس میں فلم بندی اور ایڈیٹنگ کے دوران اسکرپٹ مسلسل تیار ہوتی رہتی ہے۔
فران بورجیا نے جیوری کے ارکان کے درمیان افزودہ گفتگو کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح دنیا بھر سے فلمیں دیکھنے سے انہیں مختلف ثقافتوں اور نقطہ نظر کو تلاش کرنے کا موقع ملتاہے۔ انہوں نے فلموں کے تنوع پر روشنی ڈالی، جس میں گہری ذاتی کہانیوں سے لے کر وسیع تر سماجی مسائل کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب دھرمیندر تیواری نے پریس کانفرنس کی نظامت کی۔
پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:
مندرجہ ذیل فلمیں55ویں افّی میں باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں:
- فیئر اینڈ ٹریمبلنگ (ٹارس او لارز) -منجیح حکمت، فیض عزیزخانی کی ہدایت کاری
- گلیزار – بیلقیس بائرک کی ہدایت کاری
- ہولی کاؤ (ونگٹ ڈیوکس) - لوئیس کوروائسئر کی ہدایت کاری
- آئی ایم نیونکا(سوئے نیونکا)- آئیسیئر بولین کی ہدایت کاری
- پینوپٹیکون (پینوپٹیکونی )- جارج سکھارولڈزے کی ہدایت کاری
- پیئرس(سی زین کی گو)-نیلیسیا لو کی ہدایت کاری
- ریڈ پاتھ (لیس اینفینٹس روجز) - لطفی عاشور کی ہدایت کاری
- شیفرڈز (برجرز) - سوفی ڈیراسپےکی ہدایت کاری
- دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم (انول نوو کیئر نا فوسٹ)- بوگڈان موریسانو کی ہدایت کاری
- ٹوکسک (اکپلیسا) – سوئلےبلویٹےکی ہدایت کاری
- ویوز(وی ایل این وائی) –جیری مادل کی ہدایت کاری
- ہو ڈو آئی بلونگ ٹو (می ایل این )- مریم زبیر کی ہدایت کاری
- آرٹیکل 370 – آدتیہ سوہاس جمبھالے کی ہدایت کاری
- راؤ صاحب– نکھل مہاجن کی ہدایت کاری
- دی گوٹ لائف (آدوجیویتھم)- بلیسی کی ہدایت کاری
فلموں کو ان کے منفرد فنکارانہ نقطہ نظر، ثقافتی مطابقت اور جذباتی گہرائی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے متنوع نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔ مقابلہ کرنے والی فلموں اور فیسٹیول کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم (https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2073053) پر جائیں۔
********
ش ح۔ش م۔ رب
U-3060
(Release ID: 2078058)
Visitor Counter : 12