دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دہلی میں نئی ​​چیتنا 3.0 - صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قومی مہم کا آغاز کیا


مرکزی وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی نے نئی چیتنا 3.0 پروگرام میں #اب کوئی بہانہ نہیں مہم کا آغاز کیا

آٹھ متعلقہ وزارتوں/محکموں کے درمیان منظم کوششوں پر بین وزارتی مشترکہ مشاورت کی نقاب کشائی

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے227 نئے صنفی وسائل مراکز کا آغاز کیا گیا

Posted On: 26 NOV 2024 12:38PM by PIB Delhi

دیہی ترقی،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کل نئی دہلی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قومی مہم نئی چیتنا – پہل بدلاؤ کی، کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں جناب چوہان نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا مسئلہ صرف دیہی علاقوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ شہری علاقوں میں بھی ہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی کی موجودگی میں کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم آہنگی کی کوششوں کے ذریعے، ہر ایک عورت عزت، احترام اور خود اعتمادی کی زندگی بسر کرے۔

جناب چوہان نے 13 ریاستوں میں 227 نئے صنفی وسائل کے مراکز (جی آر سی) کا بھی افتتاح کیا۔ یہ مراکز صنفی بنیاد پر تشدد کے شکار لوگوں کو معلومات تک رسائی، معاملے کو رپورٹ کرنے اور قانونی مدد حاصل کرنے کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرتے ہیں۔ ہر جی آر سی سپورٹ نیٹ ورک میں ایک اہم لنک کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں تشدد میں بچ جانے والے افراد اپنے تجربات کوساجھاکرنے کے لئے مجاز اور بااختیار محسوس کر سکتے ہیں۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے نئی چیتنا 3.0 لانچ کے موقع پر #اب کوئی بہانہ نہیں مہم کا آغاز کیا، صنف پر مبنی تشدد (جی بی وی) کے خلاف اجتماعی کارروائی کی ضرورت بتاتے ہوئے انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے 10 کروڑایس ایچ جی خواتین اورخواتین پر مرکوز 49  اسکیموں کے رول پر روشنی ڈالی، جو7X24  نیشنل ہیلپ لائن ، ون اسٹاپ سینٹرز، اور تیز رفتار انصاف کے اقدامات کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دے رہی ہیں تشدد کے شکار افراد کو مددفراہم کرتی ہیں۔محترمہ دیوی نے اس بات پر زور دیا کہ جی بی وی کا خاتمہ ضروری ہے، اور تمام خواتین کو معاشی، سماجی اور سیاسی شمولیت کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے بھی صنفی بنیاد پر تشدد کو ختم کرنے کے لیے پورے معاشرے کے نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری، دیہی ترقی، نے نئی چیتنا 2.0 مہم کی بصیرت انگیزی کو مشترک کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ 6 کروڑ سے زیادہ افراد تک پہنچی، 9 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی کی زیر قیادت سرگرمیوں کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف مباحثہ اور کارروائی کو فروغ دیا۔ اس کامیابی کی بنیاد پر، نئی چیتنا 3.0 میں ‘ایک ساتھ ایک آواز - ہنسا کے خلاف’  پیغام کے ساتھ اجتماعی کارروائی کا نعرہ دیا  گیا ہے، جس کا مقصد منظم کوششوں کے ذریعہ ایک محفوظ،  شمولیت پر مبنی  مقامات بنانا اور عدم مساوات کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اور متضاد کوششوں کے ذریعہ مکمل معاشرے اورمکمل حکومت کے نظریہ کو اپنانا ہے۔

دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈ ی اے وائی-این آر ایل ایم) کے زیر اہتمام ایک ماہ تک چلنے والی مہم، تمام ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 23 دسمبر 2024 تک چلے گی۔ یہ اقدام، وسیع پیمانے پر ایس ایچ جی کی قیادت میں ڈی اے وائی-  این آر ایل ایم کا نیٹ ورک، جن آندولن کے جذبے سےہم آہنگ ہے۔

ایک بین وزارتی مشترکہ مشاورتی، جس پر اشتراک کرنے والی آٹھ وزارتوں/محکموں یعنی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت داخلہ، پنچایتی راج کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، نوجوانوں کے امور کی وزارت اور کھیلوں کی وزارت ، وزارت اطلاعات و نشریات، اور محکمہ انصاف نے دستخط کئے ہیں، کی بھی تقریب میں رونمائی عمل میں آئی۔ یہ ایڈوائزری صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے ‘مکمل حکومت’ کے جذبے سے ہم آہنگ ہے،اوراشتراک کرنے وا لی ہر وزارت/محکمہ کی طاقت کو بڑھاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J8HK.jpg

جھارکھنڈ، پڈوچیری اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی تین صنفی چیمپئنوں نےتشدد کی شکار ہونے سے لے کر لیڈربننے تک اپنے تجربات کومشترک کیا ۔

نئی چیتنا 3.0 کے مقاصد میں صنفی بنیاد پر تشدد کی تمام اقسام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، کمیونٹیز کو بولنے اور کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دینا، بروقت امداد کے لیے سپورٹ سسٹم تک رسائی فراہم کرنا، اور مقامی اداروں کو تشدد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے بااختیار بنانا شامل ہے۔

اس تقریب میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں، ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن کے نمائندوں، پورے ہندوستان سے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین، آنگن واڑی کارکنان اور سول سوسائٹی کی شراکت دار تنظیموں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EFGQ.jpg

****

ش ح۔ف ا۔ف ر

Urdu No. 2976


(Release ID: 2077369) Visitor Counter : 11