وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

’منجمل بوائز‘:55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے مرکزی اسٹیج پر دوستی اور بہادری کی سچی کہانی پیش کرتی ہے


"غار میری فلم کا اصل ہیرو ہے، کاش میں غار کے تجربے کو اسکرین پر پیش کر سکتا:" چدمبرم، ڈائریکٹر، 'منجمل بوائز'

ملیالم فلم انڈسٹری نے ترقی کی ہے، او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے عروج نے 'منجمل بوائز' جیسی کہانیوں کو منظر عام پر لانے کے مواقع فراہم کیے ہیں: چدمبرم

گوا میں 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے انڈین پینورما سیکشن میں مقبول ملیالم فلم 'منجمل بوائز' کی نمائش کی گئی۔ فلم کے ہدایت کار جناب چدمبرم نے آج  گوا میں  پریس انفارمیشن بیورو کے میڈیا سینٹر میں منعقدہ 55ویں آئی ایف ایف آئی کے چھٹے روز کے افتتاحی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-1DUCF.jpg

اس فلم کی کہانی ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے جس میں کیرالہ کے کوچی کے قریب ایک گاؤں منجمل سے تعلق رکھنے والے ملیالی نوجوانوں کی11 رکنی ٹیم شامل ہے۔ ٹیم نے ڈیویلس(شیطان) کے کچن کا دورہ کیا تھا، جسے گنا غاروں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو تمل ناڈو کے کوڈائی کنال میں واقع ہے۔ ان غاروں کو کمل ہاسن کی فلم گنا کی شوٹنگ کے بعد شہرت ملی۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹیم کے ارکان میں سے ایک رکن غلطی سے غار کے اندر ایک گہرے گڑھے میں گرجاتا ہے۔ مقامی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امید ختم ہونے کے بعد، سیجو ڈیوڈ نے اپنے دوست کو اس مشکل وقت سے بچانے کی ذمہ داری خود سنبھال لی اور ایک بہادر مشن پر نکل پڑا۔ یہ واقعہ دوستی اور بے لوث محبت کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور منجمل کے ان گیارہ جوانوں کی بہادری اور حوصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جناب چدمبرم نے کہا کہ فلم جس واقعہ پر مبنی ہے وہ سب جانتے ہیں۔ ایک دہائی قبل ایک مختلف ٹیم نے اس پر فلم بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت انڈسٹری ایسی کہانی پر سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھی۔ تاہم، ملیالم فلم انڈسٹری اب ترقی کر چکی ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے عروج نے ایسی کہانیوں پرکام کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے ہیں اوراس طرح کے فلمیں بنانے کو ممکن بنایا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-2-2M646.jpg

فلم سازی کے دوران درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کوچی کے گودام میں گنا غار جیسا سیٹ بنانے کی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا، کیونکہ اصل غار میں شوٹنگ ممکن نہیں تھی۔ ٹیم کو اس کی جرأت مندانہ تعمیر پر پوری توجہ کے ساتھ ساتھ غار کی ساخت اور اس کے منفرد حالات کو زندہ کرنے کے عزم کے ساتھ کام کرنا تھا۔

جناب چدمبرم نے کہا کہ ’’فلم کا اصل ہیرو غار ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے  کہا کہ ’’کاش میں غار کے تجربے کے احساس کی اسکرین پر منظر کشی کرسکتا۔‘‘

مکمل گفتگو دیکھنے کے لیے:

 

***************

(ش ح۔م ح۔ش ت)PIB IFFI CAST AND CREW

U:2916

 

iffi reel

(Release ID: 2077027) Visitor Counter : 8