وزارات ثقافت
آئین ہند کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونےپر سال بھر کی تاریخی تقریب کا آغاز کل سے ہوگا
صدر جمہوریہ ہند کی قیادت میں، پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ایک عظیم الشان افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا
سنسکرت اور میتھلی میں آئین کا اجراء
26 نومبر کو پورے ملک میں آئین کی تمہید بڑے پیمانے پر پڑھی جائے گی
ایک وقف ویب سائٹ، 'constitution75.com' پر ملک کے شہری انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے آئین کی میراث سے منسلک ہوسکیں گے
Posted On:
25 NOV 2024 4:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند نےیوم آئین (سمودھان دیوس)، 26 نومبر 2024 کوہندوستان کے آئین کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے پر تاریخی سال بھر کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔یہ ایک سنگ میل ہے جو ہماری جمہوریت کے شاندار سفر اور ہمارے بانی اصولوں اور آئینی اقدار کی پائیدار میراث کی عکاسی کرتا ہے۔ ان تقریبات کا انعقاد مہم کی ٹیگ لائن ‘‘ہمارا سمودھان، ہمارا سوابھیمان’’ کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد آئین سازوں کی خدمات کا احترام کرنا اور اس میں درج بنیادی اقدار کا اعادہ کرنا ہے۔
26 نومبر 1949 کو، ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا، جو 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا، جس سے ہندوستانی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ یہ دن اہم ہے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے طویل تحریری آئین کو اپنانے کی نشان دہی کرتا ہے، جو ہندوستان کے جمہوری فریم ورک کا سنگ بنیاد ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، آئین ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے، جس نے گزشتہ 75 سالوں میں ملک کی ترقی کی تشکیل کی ہے۔
جشن - جھلکیاں:
- خصوصی ویب سائٹ (constitution75.com): ایک وقف ویب سائٹ، constitution75.com، تیار کی گئی ہے تاکہ ملک کے شہری انٹرایکٹو سرگرمیوں اور وسائل کے ذریعے آئین کی وراثت سے منسلک ہو سکیں۔ ویب سائٹ کے ذریعہ شہری درج ذیل حاصل کرسکتے ہیں:
- تمہید پڑھیں اور ویڈیو ریکارڈ کریں: شہری اپنی پسند کی زبانوں میں آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرکے مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ویڈیوز کو مہم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے اور شرکت کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
- متعدد زبانوں میں آئین کو دریافت کریں: آئین کے مکمل متن تک متعدد زبانوں میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جس کی وجہ سےیہ تمام شہریوں کے لیے قابل رسائی ہوگیا ہے۔
- تاریخ کا مطالعہ کریں: آئین کی تشکیل کے بارے میں جانیں، آئین ساز اسمبلی کی بحثیں پڑھیں، آئین کی تشکیل میں شامل مختلف کمیٹیوں کی رپورٹیں پڑھیں اور ان اقدار اور اصولوں کے بارے میں بصیرت حاصل کریں جنہوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل کی۔
- انٹرایکٹو خصوصیات: ‘‘اپنے آئین کو جانیں’’، ایک اے آئی فعال انٹرایکٹو خصوصیت، جہاں کوئی آئین کے بارے میں سوالات پوچھ سکتا ہے اور ہندوستان کے آئین سے متعلق تفصیلی جوابات حاصل کرسکتا ہے۔
- 26 نومبر 2024 کو بڑے پیمانے پرتمہید پڑھی جائے گی
- 26 نومبر 2024 کو، اسکولوں سے لے کر دفاتر تک، شہروں سے لے کر گاؤں تک، ہندوستان بھر میں لاکھوں لوگ مل کر تمہید پڑھیں گے۔
- ویب سائٹ (constitution75.com) پر اپنی سیلفیز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اور فخر کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اس لمحے کو یاد گار بنائیں۔
- 26 نومبر 2024 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں افتتاحی پروگرام:
- پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں صدر جمہوریہ ہند کی قیادت میں نائب صدر، وزیر اعظم، لوک سبھا کے اسپیکر اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک عظیم الشان افتتاحی پروگرام کاانعقاد کیا جائے گا۔
- پروگرام کی جھلکیاں:
- ہندوستان کے آئین کی شان، اس کی تشکیل اور تاریخی سفر کے لیے وقف مختصر فلم کی پیشکش۔
- ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا۔
- ‘‘میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن آف انڈیا: اے گیلمپس’’ اور ‘‘ییکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن آف انڈیا اینڈ اٹس گلوریس جرنی’’ کے عنوان سے کتابوں کا اجراء۔
- ہندوستان کے آئین کے آرٹ کے لیے وقف کتابچہ کا اجرا۔
- سنسکرت میں آئین ہند کا اجراء۔
- میتھلی میں آئین ہندکا اجراء۔
- صدرجمہوریہ ہند کی زیر قیادت رسمی طور پرآئین کی تمہید پڑھی جائے گی۔
حکومت ہند شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تاریخی موقع کا حصہ بنیں اور آئین پر اجتماعی فخر کاا ظہار کریں اور ان جمہوری اقدار کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کریں جو ہماری قوم کی تعریف کرتی ہیں۔
حصہ لینے کا طریقہ!
- آئین کی تمہید پڑھنے، اپنے ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور اپ لوڈ کرنے، اور شرکت کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ constitution75.com دیکھیں۔
- ویب سائٹ کی انٹرایکٹو خصوصیات سے استفادہ کریں، متعدد زبانوں میں آئین کو دریافت کریں، اور اس سفر کے بارے میں مزید جانیں جس نے ہندوستان کو اس کا رہنما فریم ورک فراہم کیا۔
- 26 نومبر 2024 کو ملک گیر تحریک میں شامل ہوں، ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، سرکاری اور نجی دفاتر، پنچایتوں اور دیگر مقامات پر آئین کی تمہید پڑھنے میں حصہ لیں۔ دوسروں کو تحریک دینے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی شرکت کا اشتراک کریں۔
********
ش ح۔ا گ ۔اش ق
(U: 2918)
(Release ID: 2076996)
Visitor Counter : 28