وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 25 نومبر کو آئی سی اے گلوبل کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025 کا بھی آغاز کریں گے
کانفرنس کا موضوع، ’’کوآپریٹوز سب کے لیے خوشحالی کا اباعث ہیں ‘‘، بھارتی حکومت کے ویژن ’’سہکار سے سمردھی ‘‘ (تعاون سے خوشحالی) کے عین مطابق ہے
Posted On:
24 NOV 2024 5:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو بین الاقوامی کوآپریٹیو اتحاد ( آئی سی اے) عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025کا آغاز بھی کریں گے۔ یہ تقریب سہ پہر 3 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
130 سالہ تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی کوآپریٹیو اتحاد ( آئی سی اے) کی گلوبل کوآپریٹو کانفرنس اور جنرل اسمبلی ، بھارت میں منعقد ہو رہی ہے۔ آئی سی اے عالمی تعاون تحریک کا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ یہ کانفرنس انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو)، آئی سی اے، حکومت ہند، اور بھارتی کوآپریٹوز جیسے امول اور کریبھکو (کے آر آئی بی ایچ سی او) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جو 25 سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
کانفرنس کا موضوع ’’کوآپریٹوز سب کے لیے خوشحالی کا باعث ہیں ‘‘ہے، جو بھارتی حکومت کے ویژن ’’سہکار سے سمردھی‘‘ (یعنی تعاون سے خوشحالی) سے مطابقت رکھتا ہے ۔ اس کانفرنس میں مباحثے، پینل سیشنز، اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگا، جن میں خاص طور پر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول کے لیے دنیا بھر کے کوآپریٹوز کو درپیش چیلنجزوں اور مواقع پر بات کی جائے گی۔ ان موضوعات میں غربت کا خاتمہ، صنفی مساوات، اور پائیدار معاشی ترقی شامل ہیں۔
وزیر اعظم تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025کا آغاز کریں گے، جس کا موضوع ’’کوآپریٹوز بہتر دنیا کی تعمیر کرتے ہیں‘‘ہوگا۔ اس مہم کے تحت اس بات پر زور دیا جائے گا کہ تعاون پر مبنی تنظیمیں کس طرح معاشرتی شمولیت، معاشی خود مختاری، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز، تعاون کو عدم مساوات کم کرنے، معیاری کام کے مواقع فراہم کرنے، اور غربت کے خاتمے میں اہم قرار دیتے ہیں۔ سال 2025 کا یہ عالمی اقدام دنیا کے اہم مسائل کو حل کرنے میں کوآپریٹو اداروں کی طاقت کو اجاگر کرے گا۔
وزیر اعظم ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جو بھارت کی تعاون تحریک سے وابستگی کی علامت ہوگی۔ یہ ڈاک ٹکٹ کنول کو نمایاں کرتا ہے، جو امن، طاقت، لچک، اور ترقی کی علامت ہے اور پائیداری اور معاشرے کی ترقی کے کوآپریٹو اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ کنول کی پانچ پنکھڑیاں پانچ عناصر (پنچ تتو) کی نمائندگی کرتی ہیں، جو ماحولیاتی، سماجی، اور معاشی پائیداری میں کوآپریٹوز کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ ڈیزائن میں زراعت، ڈیری، ماہی گیری، صارفین پر مبنی کوآپریٹوز، اور ہاؤسنگ جیسے شعبے شامل ہیں، جبکہ ڈرون، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
اس تقریب میں بھوٹان کے معزز وزیر اعظم ڈاشو ژھنگ ٹوبگے، فجی کے نائب وزیر اعظم معزز مانوا کمی کمیکا، اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔
ش ح۔ ش ا ر۔ م ت ۔
U–2875
(Release ID: 2076643)
Visitor Counter : 15