نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیراعظم نے اپنے من کی بات خطاب میں وکست بھارت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی
وزیر اعظم نے نوجوانوں کی قیادت کو مہمیز دینے کے لیے ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘کا اعلان کیا
بھارت منڈپم میں جنوری11 -12 ، 2025 کو یوتھ مہا کمبھ سوامی وویکانند کے وژن کا جشن منائے گا
Posted On:
24 NOV 2024 3:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ من کی بات خطاب میں وکست بھارت کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ نوجوان ذہنوں کے یکجا ہونے کی طاقت پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے ایک تاریخ ساز پہل ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کا اعلان کیا، جو 11-12 جنوری، 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والا ہے۔
سوامی وویکانند کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہ عظیم الشان پروگرام ملک بھر کے کروڑوں نوجوانوں کے لیے ہندوستان کے مستقبل کے لیے متحد ہونے ، غور و خوض کرنے اور خیالات پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ گاؤں، بلاکس، ضلعوں اور ریاستوں سے منتخب کیے گئے ہزاروں نوجوان اس مکالمے کے لیے جمع ہوں گے۔
اس تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئی قیادت کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر سیاسی روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنے وژن کا اظہار کیا۔ ’’لال قلعہ کی فصیل سے میں نے ان نوجوانوں پر زور دیا ہے جن کا کوئی سیاسی نسب نہیں ہے کہ وہ سیاست میں قدم رکھیں۔ وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔‘‘
اس مکالمے میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین، فکری رہ نما اور معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ وزیر اعظم خود نوجوانوں کے ساتھ شرکت کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے اور انھیں ملک کی ترقی کے لیے اختراعی خیالات پیش کرنے کی ترغیب دیں گے۔ یہ بصیرت ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قوم کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انھوں نے کہا، ’’یہ ان لوگوں کے لیے ایک بہت اچھا موقع ہے جو ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ملک کی تعمیر کریں اور ملک کو ترقی یافتہ بنائیں۔‘‘
یہ تقریب سوامی وویکانند کے جذبے کا جشن منانے، نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے اور ایک روشن اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ایک یادگار لمحہ ہونے والی ہے۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ، جو نیشنل یوتھ فیسٹیول کا ایک نیا تصور ہے، میں وکست بھارت چیلنج پیش کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے چار مرحلوں پر مشتمل مقابلہ ہے۔ مرحلہ 1 - وکست بھارت کوئز کل یعنی 25 نومبر 2024 کو میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) پلیٹ فارم پر شروع ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے،
https: //pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2074242 پر جائیں۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ – نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 سے متعلق تمام تفصیلات ایم وائی بھرٹ پلیٹ فارم (https: //mybharat.gov.in/) پر دستیاب ہوں گی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2870
(Release ID: 2076589)
Visitor Counter : 19