وزارت اطلاعات ونشریات
میں اپنی قوم کی اصلیت کو پہنچنے والے نقصان كو اپنی فلم کے ذریعے سامنے لانا چاہتا تھا: 'دی سلاگرڈ كلان' کے ڈائریکٹر ریستیسلا بوروس
خیالات اور فلمیں جو حكومت سے مطابقت نہیں ركھتیں ان کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا مشکل ہوتا ہے: بلقیس بیرك
آزاد اور غیر جانبدار سینما کو فنڈ نہیں ملتے: فائز عزیزخانی
ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم 'دی سلاگرڈ کلان' کے ڈائریکٹر ریستیسلاو بوروس نے کہا کہ سلوواکیہ كی نوجوان قوم بڑھتی ہوئی سرمایہ داری اور صارفیت کی وجہ سے اپنی اصلیت کھو رہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے اظہار خیال کیا كہ "میں اپنی قوم کے جذبے کو دکھانا چاہتا تھا۔یہ ایک نہایت ہی نوجوان ریاست ہے۔ اسے آزادی مل ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ میں فلم کے ذریعے کچھ مستند چیزیں دکھانا چاہتا تھا۔ اس لیے میں نے حقیقت دکھانے كے بجائے استعارہ یا تشبیہ پیش کرنے كا فیصلہ كیا۔یہ ایک خواب ہے جو میں نے اپنے ملک کے لیے دیکھا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کی تمام اُمنگیں صارفیت پر مبنی ہیں۔
بلقیس بیرک نے اپنی فلم ’گلزار‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس جدوجہد کے بارے میں بتایا جس کا سامنا انہیں فلم بنانے کے دوران فنڈ کے لیے کرنا پڑا۔ "فلم کے لیے فنڈز حاصل کرنے میں سب سے زیادہ تعصب اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ انسانی وضاحت انڈسٹری سے آتی ہے نہ کہ ثقافتی اداروں سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ ایسے خیالات پیش کررہے ہیں جو معاشرے کے کسی بھی طبقے کی مخالفت کرتے ہیں تو اس کے لیے چیلنجز كا سامنا ہوگا‘‘۔
مانیجہ حکمت اور فائز عزیزخانی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'فیئر اینڈ ٹریمبلِنگ' ایک ایسی عورت کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا اٹل یقین اسے تنہائی کی طرف لے جاتا ہے اور اسے خاندان اور سماج كے رشتوں سے الگ کر دیتا ہے۔ اس كا یہ انتہائی یقین اس کی گہری تنہائی کی بنیادی وجہ بن جاتا ہے۔ فائز عزیزخانی نے کہا کہ فلم کا نام ہی اس بات كا پتہ دیتا كہ اس كی فلمسازی میں كس تجربے سے گزرنا پڑا ہوگا۔
اپنے اختتامی کلمات میں فلم کے لیے فنڈ جنریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عزیزخانی نے کہا کہ حكومت کی تائید و حمایت کرنے والے سینما کو تو فنڈ ملتے ہیں لیكن آزاد اور غیر جانبدار سینما کو فنڈ نہیں ملتے۔ اس طرح دوستوں، خاندان اور اپنے وسائل پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
تینوں فلموں 'دی سلاگرڈ كلان' 'گلزار' اور 'فیئر اینڈ ٹریمبلنگ' کے ہدایت کاروں نے آج خوبصورت ریاست گوا میں منعقدہ ہندوستان كے 55ویں بین اقوامی فلمی میلےکے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ نظامت سریانکا چٹرجی نے کی۔
پریس کانفرنس یہاں دیکھی جا سکتی ہے:
*****
U.No:2860
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2076519)
Visitor Counter : 7