وزارت اطلاعات ونشریات
’کارکین‘ نجات کی کہانی ہے؛ اپنی اندرونی آواز تلاش کرنے کا سفر: ڈائریکٹر نینڈنگ لوڈر
سنیما میں ایک گینگسٹر کو بدلنے کی طاقت ہے:’جگرتھندا ڈبل ایکس‘ کے ڈائریکٹر کارتک سُبراج
’بتّو کا بلبلہ‘ کی کہانی ہریانہ کی دیہی زندگی میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے: ایڈیٹر سکشم یادو
#افی وڈ، 23 نومبر 2024
بتّو کا بلبلہ، کارکین، اور جگرٹھنڈا ڈبل ایکس کی کاسٹ اور عملہ آج 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا(افی)، گووا میں ایک شاندار پریس کانفرنس کے لیے جمع ہوئے۔ فلم سازوں نے اپنے تخلیقی سفر، پروڈکشن کے دوران درپیش چیلنجز اور سنیما کے مستقبل کے لیے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔
کارکین – جذبے اور نجات کا سفر
’’کارکین‘‘ کے ڈائریکٹر نینڈنگ لوڈر نے اپنی فلم کے بارے میں جوش و خروش سے بات کی، جو اس فرد کے اندرونی تنازعے کی گہرائی میں جاتی ہے جو سماجی توقعات اور ذاتی خواہشات کے درمیان پھنس گیا ہے۔ لوڈر نے کہا ’’یہ نجات کی کہانی ہے؛ یہ اپنی اندرونی آواز تلاش کرنے کے سفر کے بارے میں ہے‘‘۔ لوڈر نے قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فلم کے پروڈکشن میں مدد فراہم کی اور انہوں نے اروناچل پردیش میں فلم بندی کی مشکل کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ریاست صلاحیت سے بھرپور ہے لیکن وہاں ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے لیے پلیٹ فارم کی بہت کمی ہے۔ انہوں یقین ظاہر کیا کہ یہ فلم آنے والی نسل کے فلم سازوں کو اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور اپنی کہانیاں بیان کرنے کی ترغیب دے گی۔
سینماٹوگرافر نیگو نے ایک محدود جگہ میں ایک ہی کردار کے ساتھ شوٹنگ کے تجربے کا ذکر کیا، جو ان کے لیے ایک نیا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد تجربہ تھا جس نے مجھے ایک سینماٹوگرافر کے طور پر اپنی حدود کو آزمانے پر مجبور کیا۔
جگرٹھنڈا ڈبل ایکس – سنیما میں ایک گینگسٹر کو بدلنے کی طاقت ہے
’’جگرٹھنڈا ڈبل ایکس‘‘کے وژنری ڈائریکٹر کارتیك سُبراج نے فلم کے پس پردہ موضوع کے بارے میں بات کی: سنیما کی طاقت جو معاشرتی تبدیلی کو تحریک دیتی ہے۔ سُبراج نے کہا کہ ’’سنیما معاشرے کو بدلنے کا ایک زبردست ہتھیار ہے۔ اس میں ایک گینگسٹر کو بھی بدلنے کی طاقت ہے‘‘۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ فلم انسانوں اور جانوروں کے درمیان تعلقات کی جانچ کرتی ہے، جس میں دونوں کو جوڑنے کی گہری کہانی ہے۔ مزید برآں، سُبراج نے مرکزی دھارے کی تجارتی سنیما اور آرٹ سنیما کے درمیان لکیر کو مٹانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فلم مرکزی دھارے کی سنیما کی تفریح کو آرٹ سنیما کی گہرائی اور معنی کے ساتھ ملا کر دونوں دنیاؤں کے درمیان پل بناتی ہے ۔
بتّو کا بلبلہ - ہریانہ کی دیہی زندگی کا جشن
’’بتو کا بلبلہ‘‘ کے ایڈیٹر سکشم یادو نے پوسٹ پروڈکشن کے دوران پیش آنے والے خاص طور پر فلم کے طویل شاٹس کی وجہ سے منفرد چیلنجز پر بات کی۔ یادو نے کہا کہ بڑا چیلنج یہ تھا کہ فلم کے اندرونی دلکشی کو برقرار رکھتے ہوئے شاٹس کی لمبائی کو منظم کیا جائے۔
فلم کے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی(ڈی او پی) آریا ن سنگھ نے ٹیم کی اصل چیزوں کے لیے عزم کو بیان کرتے ہوئے مزید وضاحت کی کہ کہانی ہریانہ کی دیہی زندگی میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد دیہی زندگی کے جوہر کو اس طرح پکڑنا تھا کہ یہ حقیقی، بغیر کسی فلٹر اور مکمل طور پر ڈوب جانے والا محسوس ہو۔
فلم کے بارے میں
1. بتّو کا بلبلہ
رنگین | 35' | ہریانوی | 2024
خلاصہ
ہریانہ کے ایک پسماندہ گاؤں میں، ایک دیہاتی بزرگ بتّو اپنے اجنبی دوست سلطان کے ساتھ شراب نوشی کرتے ہوئے دن گزارتا ہے۔ زیادہ تر اپنی زمین بیچ چکا بتّو آخری ٹکڑا بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ گاؤں چھوڑ سکے۔ اس کا چالاک منہ بولا بیٹا بٹو اس زمین کے لیے اس پر دباؤ ڈال رہا ہے، جو جذبات کے خلفشار کو جنم دیتا ہے۔ سلطان مسلسل سچائی کی تلاش میں رہتا ہے، جو ایک تناؤ بھرے تصادم کی طرف لے جاتا ہے۔ آخر کار، بتّو حقیقی دوستی کی طاقت اور غداری کے درمیان ثابت قدمی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ہدایت کار: اکشے بھردواج
پروڈیوسر: دادا لکشمی چند اسٹیٹ یونیورسٹی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹس (ڈی ایل سی سپوا)
سینماٹوگرافر: اکشے بھردواج
اسکرین رائٹر: رجت کریا
ایڈیٹر: سکشم یادو
کاسٹ: کرشن نٹک
سینماٹوگرافر: اکشے بھاردواج
2. کارکین
رنگین: | 92 ' | گالو | 2024
خلاصہ
ایک طبی افسر، جو کبھی اداکاری کے بارے میں پرجوش تھا لیکن اپنے خوابوں کو ترک کرنے پر مجبور ہو گیا، دوبارہ ایک آڈیشن لینے کے لیے سامنے آتا ہے۔ یہ فیصلہ اس کی نوکری کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جو اس کے خاندان کے قرض کی حمایت کرتی ہے، اس کی منگنی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اور ایک حاملہ عورت کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جو زچگی کے عمل میں ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ہدایت کار: نینڈنگ لوڈر
پروڈیوسر: نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
سینماٹوگرافر: نیگو ایٹے
ایڈیٹر: لوڈم گونگو
اسکرین رائٹر: نینڈنگ لوڈر
کاسٹ: نینڈنگ لوڈر
3. جگرٹھنڈا ڈبل ایکس
رنگین: | 172 ' | تمل | 2023
خلاصہ
’’جگرٹھنڈا ڈبل ایکس‘‘ ایک تمل ایکشن تھرلر اور 2014 کی فلم ’’جگرٹھنڈا ڈبل ‘‘ کا اسپریچول پریکل ہے، جس کی ہدایت کاری کارتک سُبراج نے کی ہے۔ کہانی کا محور ایک مایہ ناز پولیس افسر کیرو بائی ارویاراج کے گرد گھومتا ہے، جو اپنی نوکری کو محفوظ بنانے کے لیے ایک غیر قانونی عمل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ وہ ایک فلم ڈائریکٹر کے طور پر بھیس بدل کر گینگسٹر ایلیس سیزر کے ٹھکانے میں گھس جاتا ہے۔ قتل کی کئی کوششوں کے بعد، کیرو بائی، سیزر کو بدنام زمانہ بدمعاش شیٹّانی کے خلاف اکسانے کا منصوبہ بناتا ہے۔ اس عمل میں، سیزر کا دل بدل جاتا ہے اور وہ شیٹّانی کو شکست دے کر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ کہانی میں مزید پیچیدگی اس وقت آتی ہے جب ریاست کا سربراہ ایک دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں ملوث پایا جاتا ہے۔ سیزر بڑی قربانی دیتا ہے، اور کیرو بائی اپنی فلم مکمل کرتا ہے، جس میں سچائی کا انکشاف ہوتا ہے۔ یہ سنسنی خیز کہانی حوصلہ، اخلاقیات، اور بقا کی تلاش کرتی ہے، جس میں تیز کہانی سنانے کے ساتھ اعلیٰ درجے کےایکشن کو ملایا گیا ہے، جس سے یہ اصل فلم کی وراثت کا ایک زبردست تسلسل بنتی ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ہدایت کار: کارتک سُبراج
پروڈیوسر: اسٹون بینچ پرائیویٹ لمیٹڈ
سینماٹوگرافر: ایس تھیرونووکّراسو
ایڈیٹر: شفیق محمد علی
اسکرین رائٹر: کارتک سُبراج
کاسٹ: راگھو لارنس، گنیش، ایس جے سوریہ، نیمیشا ساجیان، الیواراسو، نوین چندرا، ستھیان، سنچنا نٹراجن، شائن ٹوم چاکو، ارووند آکاش
پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ا ر ۔ن م۔
U-2844
(Release ID: 2076329)
Visitor Counter : 17