وزارت دفاع
این سی سی کل اپنا 76 واں یوم تاسیس منائے گی؛ دفاعی سیکرٹری نے قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
23 NOV 2024 1:29PM by PIB Delhi
سال 1948 میں قائم کی گئی قومی کیڈٹ کور(این سی سی)، جو کہ دنیا کا سب سے بڑی وردی پوش نوجوان تنظیم ہے ، 24 نومبر 2024 کو اپنا 76 واں یوم تاسیس روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ اس موقع پر، دفاعی سیکرٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں واقع قومی جنگی یادگار پر این سی سی کے پورے کنبے کی جانب سے گل دائرے رکھ کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، دفاعی سیکرٹری نے کہا کہ این سی سی نے کیڈٹس کی تعداد کو 3 لاکھ تک بڑھانے میں قابل ستائش کوششیں کی ہیں اور آنے والے سالوں میں یہ تعداد 20 لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت کی ایک اہم پہل ’’وکست بھارت‘‘ مہم میں این سی سی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہریوں میں ڈھالا جا سکے تاکہ ’یووا شکتی – وکست بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
اپنے 76 ویں ریزنگ ڈے پر، کیڈٹس مختلف شہروں میں مارچ پاسٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مشغول ہیں۔ روایات کے مطابق، این سی سی کا دن بھارت بھر میں منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں ’خون کے عطیات کے کیمپ‘ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سال خون کے عطیات کی مقدار پچھلے سال کے 50 ہزار یونٹس کی حد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف سماجی سرگرمیاں اور ثقافتی بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں شجرکاری مہم، مجسموں کی صفائی ’’سوچتا ہی سیوا‘‘، نشہ مکتی ابھیان وغیرہ شامل ہیں۔
این سی سی کی توسیع کے علاوہ، این سی سی کے کیڈٹس کے نصاب اور تربیت کو بھی حکومت کے مختلف اقدامات جیسے ’’اسکل منتھن‘‘I4سی (سائبر جانکاری)، خیالات اور جدت، این ڈی آر ایف/ایس ڈی آر ایف کے ساتھ تربیت وغیرہ کے مطابق خاص مقصد اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے مکمل طور پر نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب کی تبدیلی اس مقصد کے تحت کی گئی ہے کہ کیڈٹس کے کردار اور اعتماد کو بہتر بنایا جائے، جو کہ ’وکست بھارت‘ کی طرف رہنمائی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ا ر ۔ن م۔
U-2843
(Release ID: 2076316)
Visitor Counter : 23