وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 4

تاشقند سے بلغراد تک: 55 ویں اِفّی میں سرحدوں اور ثقافتوں سے ماورا کہانیوں کا جشن


سینما  بلا حدود: ازبکستان اور سربیا نے 55ویں اِفّی میں انسانی روابط قائم کیے

سنیما وہ مضبوط زبان ہے، جو  خلاؤں کو پر کرتی ہے: بورس گٹس، سربیائی فلمساز

انسانی تعلقات میں خلوص ہماری کہانیوں کا اساس ہے: ازبک فلمساز جمشید نارزی کلوف

"مستقبل ابھی  ہے": ہدایت کاروں نے بہتر کل کی تعمیر میں سنیما کے کردار کو اجاگر کیا

پچپن ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) میں  فخر سے  ازبکستان، ایسٹونیا اور سربیا کی تین غیر معمولی فلموں کی نمائش کی گئی ۔ نظریہ ساز ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کے ذریعے تیار کیے گئے ان  سنیمائی  جواہر پاروں  میں، لچک داری ، تلاش  ذات ، اور ناقابل تسخیر انسانی روح کے موضوعات کی دریافت  کی گئی ہے ، جو سامعین کو متنوع ثقافتی مناظر کی سیر کی دعوت  دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-2-1SJ6M.jpg

اہم جھلکیوں میں سے ایک سونگ سسٹکسوٹن ہے، جو قحط زدہ ازبک گاؤں میں لکھی گئی دلکش کہانی  کی عکاسی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ خسنورا  روزماتوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم فطرت کے قہر اور سماجی مایوسی کے خلاف کمیونٹی کی جنگ کو پیش کرتی ہے۔ کازان انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول میں "فار ہیومنزم" ایوارڈ یافتہ  روزماتوا نے زبردست دوسری خصوصیت پیش کی ہے، جس میں انسان دوست کہانی سنانے کی روایت  سے اپنی پختہ  وابستگی کو ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری اہم جھلکی ہاؤس ہے،  جو ازبکستان کی متحرک داستان  ہے، جس کی ہدایت کاری جمشید نارزی کلوف نے کی ہے۔ یہ کہانی ایک غمزدہ بیوہ کی متابعت کرتی ہے، جو اپنے اکلوتے بیٹے سے لاپرواہ آن لائن چیلنج میں محروم ہو جاتی ہیں ۔ انصاف کی خاطر  ان کی جدو جہد  انہیں ایک پرسکون گاؤں سے وسیع و عریض شہر کے ہنگامہ خیز ماحول میں  پہنچا دیتی ہے، جہاں انہیں اپنی طاقت اور اقدار کو دوبارہ دریافت کرنے میں سخت حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ شروعاتی خصوصیت سے نارزی کلوف کی باریک بینی سے کہانی سنانے کی قابلیت  اجاگر  ہوتی ہے، جس میں ذاتی المیے کو انقلابی  تلاش  ذات کے ساتھ آمیزش  کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-2-2K21M.jpg

ایسٹونیا اور سربیا سے مشہور روسی تجرباتی فلم ساز، بورس گٹس کی ہدایت کاری میں  بننے والی ڈیف لورس کی نمائش  کی گئی ۔ یہ استنبول میں پیش آنے والی عصری کہانی پر مبنی  فلم  ہے، جس میں یوکرینی شہری سونیا  اور روسی شہری  دانیہ کے کردار  کو پیش کیا گیا ہے، جو اجنبی  شہر میں اپنی بقا کی مشترکہ جدوجہد اور توقعات  کی خاطر  مشکلات سے نبردآزما ہوتے ہوجاتے ہیں۔ ان کا یہ سفر ذاتی شناخت، لچک داری، اور ہنگامہ خیز ماضی کے درمیان اپنے مشترکہ مستقبل کے حصول کے موضوعات کو دریافت  کرتا ہے۔ ان کی ہمت  انہیں غربت، نسل پرستی اور عارضی بیماری جیسے نازک مسائل سے بے خوف ہو کر نمٹنے کی راہ دکھاتی ہے ، جس سے  بین الاقوامی پریمیئر میں فلم کو  گیرائی  اور وژن کی خصوصیات سے آراستہ  کیا گیا ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-2-30XJY.jpg

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورس گٹس نے ایک مضبوط زبان کے طور پر سنیما کی اہمیت کو اُجاگر کیا،جو جنگ زدہ  سرزمینوں میں بھی تقسیم کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

ایوارڈیافتہ فلم ڈائریکٹر کریم نے سامعین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، سرحدوں کے پار لوگوں کو متحد کرنے اور اختلافات کو دور کرنے اور مشترکہ کہانیوں کے ذریعے انسانیت کو قریب لانے کے واسطے سینما کے کردار پر زور دیا۔

ہدایت کاروں نے "بہتر کل کی تعمیر" میں سنیما کے کردار کو  بھی اجا گر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-2-4WKD7.jpg

ایک ساتھ مل کر یہ فلمیں سرحدوں کو ملانے ، ثقافتوں کو جوڑنے، اور انسانی حالت کی پیچیدگیوں پر غور وخوض کرنے کے لیے سنیما کی عالمی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں۔  اپنی منفرد کہانی  کاری ، گہرے بیانیے اور فنکارانہ مہارت کے ذریعہ ، وہ  اِفّی  2024 میں سامعین پر انمٹ نقوش چھوڑنے کا پابند  ہیں۔

***

U.No:2797

ش ح۔م ش ع۔ق ر

iffi reel

(Release ID: 2075970) Visitor Counter : 12