وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کو گیانا کے آرڈر آف ایکسی لینس سے نوازا گیا
Posted On:
21 NOV 2024 7:41AM by PIB Delhi
آج اسٹیٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں، کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے، عالمی برادری کے لیے غیر معمولی خدمات کے لیے اور ہندوستان-گیانا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عہد کے لیے گیانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی آرڈر آف ایکسیلنس‘‘سے نوازا۔
ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان کے لوگوں اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان گہرے تاریخی رشتوں کو وقف کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا سرکاری دورہ بھارت-گیانا دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے بھارت کے مسلسل عزم کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی گیانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نوازے جانے والے صرف چوتھے غیر ملکی رہنما ہیں۔
..................
) ش ح – ا م )
U.No. 2716
(Release ID: 2075310)
Visitor Counter : 58
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam