وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی گیری کا عالمی دن
ماہی گیری کے فروغ پزیر اور ماحول دوست شعبے کے لیے ماہی گیری کے پائیدار طور طریقے
Posted On:
20 NOV 2024 6:02PM by PIB Delhi
‘‘میرے نزدیک ہندوستان کے قومی پرچم میں نیلا چکر یا وہیل نیلے انقلاب یا سمندری معیشت کی صلاحیت کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ کہ اس طرح سمندری معیشت ہمارے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے’’۔
وزیر اعظم نریندر مودی
جائزہ
ماہی گیری کا عالمی دن، ہر سال 21 نومبر کو منایا جاتا ہے، یہ ایک عالمی تقریب ہے جو پائیدار ماہی گیری کی خاص اہمیت اور آبی ماحولیاتی نظام اور ماہی گیری سے جڑے برادریوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔
اس دن کا آغاز 1997 میں ہوا ہے جب نئی دہلی میں ‘‘مچھلی کا کاروبار کرنے والے اور مچھلی کے کارکنوں کا عالمی فورم’’ کا انعقاد ہوا تھا۔ اس میٹنگ میں ، 18 ممالک کے نمائندے ‘‘ورلڈ فشریز فورم’’ کے قیام کے لیے جمع ہوئے تھے اور ایک اعلامیہ پر دستخط کیے۔ جس میں دنیا بھر میں پائیدار ماہی گیری کے طور طریقوں اور پالیسیوں کو اپنانے کی وکالت کی گئی۔ یہ دن دنیا بھر میں ماہی گیری کو درپیش مختلف خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے،جس میں ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، رہائش گاہ کی تباہی، اور ماہی گیری کے غیر قانونی طریقوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے پر ماہی گیروں کے حقوق کی جو اکثر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسماندہ اور کمزور گروہوں میں سے ہیں کی وکالت کرنا بھی شامل ہے۔
ہندوستان میں ماہی گیری کا عالمی دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جس کی وجہ سے عالمی ماہی گیری اور آبی زراعت میں ملک کا اہم کردار ہے۔ تیسرا سب سے بڑا مچھلی پیدا کرنے والے، چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبی زراعت والی قوم اور جھینگے کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، ہندوستان گھریلو غذائی تحفظ اور سمندری خوراک کی عالمی منڈی دونوں میں نمایاں تعاون کرتا ہے۔
ہندوستانی ماہی گیری کا شعبہ نہ صرف تقریباً 30 ملین لوگوں کے اور خاص طور پر ساحلی اور دیہی برادریوں کے ذریعہ معاش اور روزی روٹی کو سہارا دیتا ہے بلکہ اس میں ترقی، روزگار کے مواقع اور دیہی ترقی کے بے پناہ امکانات بھی ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ہندوستانی ماہی گیری نے ایک اہم تبدیلی کا تجربہ کیا ہے، جو سمندری غلبہ والے شعبے سے اندرون ملک ماہی گیری پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مچھلی کی کل پیداوار میں اندرون ملک ماہی گیری کا حصہ ہندوستان میں ڈرامائی طور پر بڑھ گیا ہے اس تبدیلی کے اندر، مچھلی پکڑنے سے لے کر مچھلی پیدا کرنے تک (یا آبی زراعت) کے طریقوں میں ایک قابل ذکر تبدیلی آئی ہے، جس نے پائیدارسمندری معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ماہی پروری کے عالمی دن کے موقع پر، ہندوستان نے ماہی گیری کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے، سمندری ماحولیات کی حفاظت اور ماہی گیری سے جڑی برادریوں کو بااختیار بنانے، اس شعبے میں اپنی قیادت کو تقویت دینے اور عالمی سمندری غذا کی پیداوار کے مستقبل کے تحفظ سے متعلق اپنی صلاحیت اور لگن کو تقویت دینے کے لیے عالمی کال میں شامل ہو ا ہے۔
بھارت نے ماہی گیری کا عالمی دن 2024 منایا
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ (ڈی او ایف) 21 نومبر 2024 کو ماہی گیری کا عالمی دن (ڈبلیو ایف ڈی ) منانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سال ماہی پروری کے عالمی دن 2024 کا موضوع ہے ہندوستان کی سمندری تبدیلی: چھوٹے پیمانے اور پائیدار ماہی پروری کو مضبوط بنانا۔ ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری کی وزارت (ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی) اور پنچایتی راج کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی موجودگی میں،ماہی پروری کے دن کے اس پروگرام کی میزبانی ڈی او ایف نئی دہلی میں واقع سشما سوراج بھون میں 21 نومبر 2024 کو کرے گا۔
ماہی گیری کے عالمی دن (ڈبلیو ایف ڈی) 2024 کے افتتاحی اجلاس میں پائیدار ماہی گیری اور آبی زراعت کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات شروع کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کے لیے 5ویں سمندری ماہی پروری شماری، شارک کے تحفظ کے لیے شارک پر نیشنل پلان آف ایکشن (این پی او اے) اور غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ، اور غیر منظم ماہی پروری (آئی یو یو) سے نمٹنے کے لیے خلیج بنگال-ریجنل پلان آف ایکشن ( بی او بی- آر پی او اے) شامل ہیں۔ ماہی گیری اور اس سے وابستہ دیگر اقدامات میں سمندری پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیےآئی ایم او-ایف اے او گلو لیٹر پارٹنرشپ پروجیکٹ اور توانائی سے موثر ماہی گیری کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریٹروفیٹڈ ایل پی جی کٹس کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا آغاز شامل ہے۔
مزید برآں، ساحلی ایکوا کلچر اتھارٹی ساحلی آبی زراعت کے فارموں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک نیا سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرائے گی، اور ماہی گیری کے شعبے میں رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کا فریم ورک قائم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترقی پسند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، افراد اور صنعت کاروں کو بھی ہندوستانی ماہی گیری اور آبی زراعت کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
دو تکنیکی اجلاس منعقد ہوں گے: پہلا اجلاس پائیدار ماہی گیری اور خوراک کی حفاظت کے لیے جنوبی-جنوب اور سہ رخی تعاون کے بارے میں بات چیت کی جائے گی اور دوسرے میں ماہی گیری کے شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں اور ممکنہ تخفیف کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس پائیدار ترقی کے مستقبل کے مواقع تلاش کریں گے جس میں کاربن کریڈٹ، پلاسٹک مینجمنٹ اور ماہی گیری کے شعبے میں پتہ لگانے کی صلاحیت شامل ہیں۔ ڈبلیو ایف 2024 کا مقصد شراکت داری کو فروغ دینا، بہترین طریقوں کو فروغ دینا، اور ماہی گیری کے شعبے میں کامیابیوں اور غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
عالمی ماہی گیری کے شعبے میں بھارت کا کردار: کلیدی حقائق اور کامیابیاں
عالمی ماہی گیری اور آبی زراعت میں مقام
ہندوستان کا ماہی گیری کا شعبہ عالمی سطح پر ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں سمندری انقلاب نے ملک میں ماہی گیری اور آبی زراعت کی خاص اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ ایک ‘‘سن رائز سیکٹر’’ کے طور پر پہچانا جاتا ہے، یہ مستقبل قریب میں ہندوستانی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لے تیار ہے ۔ جس میں اس کی ترقی اور ترقی کی وسیع صلاحتیں کارفرماں ہیں۔ تیسرا سب سے زیادہ مچھلی پیدا کرنے والے بڑے ملک کے طور پر، یہ عالمی خوراک کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ ملک آبی زراعت کی دوسری سب سے بڑا ملک ہے ، جو دنیا بھر میں جھینگا اور مچھلی کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ اس شعبے کی مسلسل ترقی گھریلو کھپت اور بین الاقوامی منڈیوں دونوں کو مدد فراہم کرتی ہے، جہاں بھارت ایک اہم برآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔
جھینگا کے علاوہ، ہندوستان مچھلیوں کی ایک وسیع رینج پیدا کرتا ہے، بشمول کارپس، کیٹ فش، اور تلپیا، جو عالمی خوراک کی فراہمی کے سلسلے کے لیے اہم ہیں۔ ہندوستان کا ماہی گیری کا شعبہ بھی ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر خوراک اور غذائی تحفظ میں ایک بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کرنے والا شعبہ ہے ۔
مچھلی کی پیداوار میں اضافہ
بھارت کی مچھلی کی پیداوار میں برسوں سے زبردست ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ شروع میں سمندری مچھلی کی پیداوار غالب تھی، لیکن اب اس شعبے میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے، اور اندرون ملک مچھلی کی پیداوار ملک کی مجموعی مچھلی کی پیداوار کا تقریباً 70فیصد ہے۔ یہ تبدیلی سائنسی بنیادوں پر مچھلی کے انتظام کے طریقوں اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت جامع نقطہ نظر کے باعث ہوئی ہے، جو وسائل کا بہترین استعمال، ٹیکنالوجی کا اطلاق، اور صلاحیتوں سازی پر مرکوز ہے۔
اس ترقی میں ایک اہم کردار ثقافتی بنیادوں پر ماہی پروری نے ادا کیا ہے، جو بھارت کے وسیع جھیلوں اور تالابوں کے نیٹ ورک میں ہے، جو تقریباً 2.36 ملین ہیکٹرز پر پھیلا ہوا ہے۔ حکومت ماہی پروری کے لیے تالابوں کے رقبوں اور ریرنگ ایریاز کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی ماہی پروری اور پائیدار آبی زراعت کے طریقوں کو اپنانے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔پی ایم ایم ایس وائینے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے تاکہ پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکے اور پیداواریت کو 3 ٹن فی ہیکٹر سے بڑھا کر 5 ٹن فی ہیکٹر تک پہنچایا جا سکے۔
نمکین اور میٹھے پانی کی آبی زراعت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر جھینگے کی کھیتی میں، جو بھارت کی سمندری خوراک کی برآمدات کی کمائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بھارت کے پاس تقریباً 1.42 ملین ہیکٹر نمکین/نمکین پانی کے علاقے ہیں، حالانکہ اس کا صرف تقریباً 13 فیصد حصہ فی الحال استعمال ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ، بھارت نمکین پانی کی آبی زراعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، جس کا مقصد غیرمستعمل زمینوں کو پیداواری آبی زراعت کے زونز میں تبدیل کرنا ہے۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں جو زیادہ مٹی کی نمکیات کے حامل ہیں، نمکین پانی کی آبی زراعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ٹھنڈے پانی میں ماہی پروری ، خاص طور پر ہمالیائی ریاستوں میں، ترقی کے لیے ایک اور امید افزا راستہ فراہم کرتی ہے۔ ٹھنڈے پانی میں ماہی پروری کے ذریعے نہ صرف بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، بلکہ یہ مخصوص بازاروں کے لیے بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اومیگا سے بھرپور ٹراوٹ کیلئے جو ہمالیائی علاقے میں ایک قیمتی مصنوعات کے طور پر فروغ دی جا رہی ہے۔
سرمایہ کاری میں اضافہ اور ماہی پروری کے شعبے کی ترقی
ماہی پروری کے محکمہ کو مالی سال 25-2024 کے لیے 2,584.50 کروڑ روپے تاریخی رقم موصول ہوئی ہے، جو سالانہ بجٹ میں 15 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ فنڈنگپی ایم ایم ایس وائی ،ایف آئی ڈی ایفاور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ میں معاون ثابت ہوگی، جو پائیدار اور ذمہ دار ماہی پروری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔
پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر اب تک ماہی پروری کے شعبے پر 3,680.93 کروڑ روپے خرچ ہوا ہے۔ تاہم،15-2014 سے24-2023تک مختلف ماہی پروری کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 6,378 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پچھلے نو سالوں میں اس شعبے میں نشانہ زد سرمایہ کاری 38,572 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو اس ترقی پذیر شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
حکومتی اقدامات اور اسکیمیں جو دیرپا ماہی پروری کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہیں
- نیل گو انقلابی مربوط ترقی اور ماہی پروری سے متعلق بندوبست اسکیم یا نیل گو انقلابی اسکیم مالی سال 16-2015 میں شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔
- پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)
پردھان منتری مچھلی سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)، مئی 2020 میں شروع کی گئی، بھارت کے ماہی پروری کے شعبے کو تبدیل کرنے والی ایک اہم پہل ہے۔
یہ اسکیم آبی زراعت کی پیداواریت کو بڑھانے، ماہی پروری کے انتظام کو بہتر بنانے اور شعبے میں 55 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرنے پر مرکوز ہے، اس کے ساتھ ساتھ پانچ مربوط آبی پارکس کے قیام جیسے بڑے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ یہ اسکیم مچھلیوں کی برآمدات کو دوگنا کر 1 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔(پی ایم ایم ایس وائی)کا ایک مرکزی مقصد آبی زراعت کی پیداواریت کو بڑھانا ہے، جو اس وقت 3 ٹن فی ہیکٹر(ایچ اے)ہےاور اسے 5 ٹن فی ہیکٹر تک لے جانا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سمندری خوراک کی پیداوار میں ضیاع کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ان سب کے علاوہ، یہ اسکیم پائیدار طریقوں پر زور دیتی ہے، تاکہ شعبے میں ترقی حاصل کی جا سکے بغیر ماحولیاتی سالمیت کو نقصان پہنچائے۔
ماہی پروری اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے فنڈ(ایف آئی ڈی ایف)
ماہی پروری اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے فنڈ(ایف آئی ڈی ایف)کو19-2018 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ سمندری اور اندرونی خطوں میں مچھلیوں کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ایف آئی ڈی ایفکے قرضے ،منصوبے کے اخراجات کا 80 فیصد تک کور کر سکتے ہیں، اور 3 فیصد تک سود کی سبسڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مالی مدد مچھلی کے کسانوں، کاروباری افراد، اور کوآپریٹیو کے لیے ضروری ہے جو پیداوار بڑھانے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
v.آئی سی اے آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ایجوکیشن (سی آئی ایف ای): اے سینٹر آف ایکسیلنس
ادارہ جاتی ترقی اور مشن:**
سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ایجوکیشن (سی آئی ایف ای)، جو 1961 میں قائم ہوا، بھارت کا سب سے اہم ادارہ ہے جو ماہی پروری کی تعلیم اور تحقیق میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرتا ہے۔ سی آئی ایف اینے 4,000 سے زائدماہی پروری کے توسیعی کارکنان اور پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے جو ملک بھر میں دیرپاماہی پروری کے طریقوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سی آئی ایف ایکا کردار بھارت کے ماہی پروری کے شعبے کی ترقی میں صلاحیت سازی کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ ٹیکنیکل مہارت اور سائنسی علم فراہم کر کے، سی آئی ایف اینے مچھلی کی پیداوار کے طریقوں کو بہتر بنانے، ضیاع کو کم کرنے اور پائیدار آبی زراعت کے لیے جدید حل تیار کرنے میں مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ، ادارہ مچھلیوں کی صحت، آبی غذائیت اور پائیدار ماہی پروری کے طریقوں پر تحقیق بھی کرتا ہے، جو شعبے کو نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
بھارت میں پائیدار ماہی پروری کو فروغ دینا: مستقبل کیلئے سمندری وسائل کی حفاظت
بھارت میں پائیدار مچھلیوں کے انتظام کے لیے عزم اس کے وسیع نقطہ نظر میں ظاہر ہوتا ہے جو سمندری وسائل کے ضابطے اور تحفظ کے حوالے سے ہے، خاص طور پر اس کے آبی حدود اور خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں۔ 12 نیٹیکل میل کے فاصلے تک کے ساحلی علاقے میںماہی پروری کا موضوع آئین کی ’اسٹیٹ لسٹ‘میں آتا ہے، جس کے تحت ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے (یوٹیز) ماہی پروری کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور منضبط کرنے کے لیے میرن فشنگ ریگولیشن ایکٹ(ایم ایف آر اے) نافذ کرتی ہیں۔
بھارت کی پائیدار ماہی پروری کوششوں کی اہم جھلکیاں یہ ہیں:
سمندری ماہی پروری سے متعلق قومی پالیس(این پی ایم ایف2017): حکومت ہند نےاین پی ایم ایفمتعارف کرائی ہے، جو سمندری ماہی پروری کی تمام سرگرمیوں کے لیے پائیداری کو بنیادی اصول کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔ یہ پالیسی بھارت کے سمندری ماہی پروری کے وسائل کے تحفظ اور انتظام کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
ضابطہ اور تحفظ کے اقدامات:سمندری مچھلیوں کے ذخائر کی طویل المدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے کئی تحفظاتی اقدامات نافذ کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- یکساں مچھلیوں کو پکڑنے پر روک :ای ای زیڈمیں مانسون سیزن کے دوران 61 دن کا یکساں مچھلیوں کو پکڑنے پر روک لگانے کا اقدام تاکہ مچھلیوں کے ذخائر کو بحال ہونے کا موقع مل سکے۔
- مچھلیوں کے پکڑنے کے مضر طریقوں پر پابندی:جوڑوں کے ٹرالنگ، بل ٹرالنگ، اور مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے مصنوعی ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاکہ مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے زیادتی کم کیا جا سکے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
- پائیدار طریقوں کو فروغ دینا:سمندری رینچنگ، مصنوعی ریفس کی تنصیب اور سمندری زراعت کی سرگرمیاں جیسے کہ سمندری گھاس کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
- ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے مچھلیوں کو پکڑنے کے ضوابط:ساحلی ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے بھی مچھلی پکڑنے کے آلات کے جال کے سائز، انجن پاور، مچھلیوں کے کم از کم لیگل سائز(ایم ایل ایس )اور مختلف قسم کی کشتیوں کے لیے مچھلی پکڑنے کے علاقوں کی تقسیم جیسے ضوابط نافذ کیے ہیں، جو پائیدار مچھلیوں کے پکڑنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
**نتیجہ**
جیسا کہ بھارت اپنے ماہی پروری کے شعبے کو مستحکم کرتا جا رہا ہے، یہ نہ صرف سمندری خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں مدد کرے گا بلکہ لاکھوں مچھلیوں کے کسانوں اور ماہی گیروں کو اقتصادی طور پر مستحکم بنانے میں بھی کردار ادا کرے گا، جو مستقبل کے لیے ایک پائیدار اور جامع ترقی کے ماڈل کو فروغ دے گا۔ حکومت، سائنسی اداروں جیسےآئی سی اے آر-سی آئی ایف ای، اور عالمی اقدامات کے درمیان تعاون اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ بھارت عالمی سطح پر ذمہ دار اور مچھلی پکڑنے کے پائیدارطریقوں کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتا رہے۔
آخرکار، اپنے مضبوط پالیسی فریم ورک، بڑھتی ہوئی سرمایہ کاریوں، اور پائیداری پر واضح توجہ کے ساتھ، بھارت کا مچھلیوں کا شعبہ عالمی غذائی نظاموں اور ماحولیاتی نظاموں کے مستقبل کو محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی اپنے ماہی پروری کے کمیونٹیز کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
**حوالہ**
https://www.internationaldays.org/november/world-fisheries-day
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1977356
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1877452
https://www.cife.edu.in/
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2001498
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1674522
https://incois.gov.in/documents/Blue_Economy_policy.pdf
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2074882.
https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=152138&ModuleId=3®=3&lang=1
پی ڈی ایف دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں:
*******
ش ح۔ م م ع۔ ع ح۔ خ م ۔ ن م
U-NO.2703
(Release ID: 2075214)
Visitor Counter : 9