وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 1

وزیر اعلی پرمود ساونت نے آئی ایف ایف آئی 2024 میں ہونے والے پروگرام   کے ایک شاندار سلسلے کی نقاب کشائی کی ،یہ  فیسٹیول گوا کی ثقافت اور سنیمائی ایکسی لینس کو نمایاں  کرے گا


آئی ایف ایف آئی پریڈ کے دوران اسکائی لینٹرنس سے روشن ہوگا گوا کا آسمان: جناب  پرمود ساونت

کریٹیو مائنڈس آف ٹومارو مقابلے کے لیے ریکارڈ 1032  انٹریز موصول ہوئیں: آئی ایف ایف آئی اس سال نوجوان فلم سازوں پر توجہ مرکوز ہے: جناب پرتھُل کمار ، ایم ڈی  این ایف ڈی سی

حکومت ہند کی اطلاعات و نشر یات کی وزارت ، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) اور حکومت گوا کے ذریعے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے توسط سے مشترکہ طور پر 20 سے 28 نومبر 2024 تک گوا میں 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس سال کا فیسٹیول سنیما کی عظمت اور مختلف کہانیوں ، تخلیقی موضوعات اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-18at9.32.40PM(1)9LV6.jpeg

آج کی افی میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت ، انٹر ٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کی وائس چیئر مین محترمہ ڈلیالہ لوبو ، وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرتُھل کمار ، وزارت اطلاعات و نشریات کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ ورندا دیسائی  اور اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی ) کی ڈائریکٹر جنرل اسمیتا وتس شرما اور پی آئی بی اور ای ایس جی کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس سال کی نئی سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ ‘اسکائی لالٹین ’ مقابلے کے لیے افی پریڈ کے روٹ پر دکھائی جائیں گی  اور شرکاء کو نقد انعام دیے جائیں گے ۔ 22 نومبر کو ای ایس جی دفتر سے کلا اکیڈمی تک افی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے دوران 81 ممالک کی 180 بین الاقوامی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ فیسٹیول کے تمام مقامات  تک سفر کی سہولت کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا انتظام کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گوا کی فلموں پر ایک خصوصی سیگمنٹ ہوگا جس میں 14 فلمیں دکھائی جائیں گی اور مقامی صلاحیت اور ثقافت کا جشن  منایا جائے گا۔

  این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب  پرتھل کمار نے کہا کہ فیسٹیول میں یوٹیوب  کے  بااثر لوگوں کا گوگل اور مائی گو پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کے توسط سے  رابطے کویقینی بنایا گیا ہے۔ فلم بازار میں ایک آسٹریلیائی فلم پویلین ہوگا۔ اس فیسٹیول میں ودھو ونود چوپڑا، اے آر رحمان، وکرانت میسی، آر مادھون، نیل نتن مکیش، کیرتی کلہاری، ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر، رکل پریت سنگھ، نصرت بھروچا،  ثانیہ ملہوترا ، الیانا ڈی کروز، بومن ایرانی، پنکج کپور، اپارشکتی کھرانہ، مانسی پاریکھ، پرتیک گاندھی،سائی  تامہنکر، وشنو مانچو، پربھودیوا، کاجل اگروال، سوربھ شکلا  سمیت فلم صنعت کی کئی دیگر معروف ہستیاں بھی شامل ہوں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-18at9.32.40PMSTJX.jpeg

 جناب پرتھل کمار نے بتایا کہ اس سال 6500 مندوبین کا رجسٹریشن ہوا ہے  اور پچھلے سال کے مقابلے  مندو بین کی رجسٹریشن میں  25 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  فلم فیسٹیول  میں فلم شائقین کے لیے فلمیں دیکھنا آسان بنانے کے لیے اس سال 6 اور اسکرین اور 45 فیصد زیادہ اسکریننگ تھیٹر دستیاب کرائے جائیں گے ۔

 جناب  پرتھل کمار نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کو فلم کاروبار کے سبھی پہلوؤں  سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو فلم صنعت کے مختلف پہلوؤں کی گہرائی سے کی گہری معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک پریس ٹور کا انعقاد کیا جائے گا۔ نوجوان فلم سازوں پر مرکوز افی 2024 میں اس سال سی ایم او ٹی زمرے میں ریکارڈ 1032 انٹریز موصول ہوئیں ہیں ۔ جناب کمار نے کہا کہ پچھلے سال اس زمرے میں 550 انٹریز موصول ہوئیں تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-18at9.32.39PM(1)DD3E.jpeg

حکومت ہند کی وزارت اطلاعات ونشریات کے پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی ) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ اسمتا وتس شرما نے میڈیا کے درمیان اس فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور علاقائی نمائندگی کو بڑھانے میں ہوئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے بتایا کہ میڈیا کے افراد سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا سے کل 840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 284 گوا سے ہیں ۔ ملک کے سبھی علاقوں میں فیسٹیول کی رسائی کو بڑھانے کے لیے پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی ) کے علاقائی دفاتر متعلقہ زبانوں میں میڈیا ریلیز جاری کریں  گے ، جن میں کونکنی زبان میں میڈیا ریلیز بھی شامل ہو گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-18at9.32.39PMSUTZ.jpeg

 این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ذریعے  پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کو دیکھنے کے لیے براہ مہربانی یہاں کلک کریں۔ Plz Insert Link

****

 

ش ح۔ ف ا ۔ ش ب ن

U-No.2626

iffi reel

(Release ID: 2074574) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Konkani