بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانیت کے خوشحال مستقبل کی شراکت کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے واسطے ’ساگرمنتھن‘ کی کامیابی پر زور دیا


وزیر اعظم نے ممالک کی ترقی کے لیے ترقی کے ستون کے طور پر سمندری وسائل کے لیے ایک آزاد، کھلے اور محفوظ میری ٹائم نیٹ ورک کے
وژن کا اشتراک کیا

ساگرمنتھن مستقبل اور ترقی کے وژن کو وسیع کرنے کے لیے خیالات کے تبادلے، ماہرانہ بصیرت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

ساگر منتھن قوانین پر مبنی عالمی نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے اور ممالک کے درمیان امن، اعتماد اور دوستی کو بڑھاتا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Posted On: 19 NOV 2024 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے پہلے سمندری پروگرام - ساگر منتھن، دی اوشینز ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد پر اپنا پیغام شیئر کیا۔ پی ایم مودی نے ساگر منتھن کی کامیابی پر زور دیا، تاکہ انسانیت کے خوشحال مستقبل کی شراکت داری کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

نائیجیریا میں کیمپ آفس سے بھیجے گئے اپنے پیغام میں، پی ایم مودی نے اشتراک کیاکہ ’ ’ایک آزاد، کھلے اور محفوظ سمندری نیٹ ورک کے لیے ہمارا وژن - چاہے وہ بحر ہند ہو یا ہند-بحرالکاہل خطہ - پوری دنیا میں اس کی گونج سنی جارہی ہے۔ ’انڈو پیسیفک اوشینز انیشیٹو‘ سمندری وسائل کو قوموں کی ترقی کے لیے ایک اہم ستون کے طور پر تصور کرتا ہے۔ سمندروں پر یہ مکالمہ قوانین پر مبنی عالمی نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے اور اقوام کے درمیان امن، اعتماد اور دوستی کو بڑھاتا ہے۔ جیسا کہ ہم 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ساگر منتھن جیسے مکالمے اتفاق رائے، شراکت داری اور سب سے اہم بات، ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے انمول ہیں۔ تمام  شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ یہ بات چیت دور دور تک گونجتی رہے گی، جو ایک روشن، زیادہ مربوط مستقبل کی طرف راہ ہموار کرے گی۔‘‘

ہندوستان کی امیر بحری میراث اور اس شعبے کی تعمیر کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرا عظم مودی نے اشتراک کیاکہ ’’ہندوستان کی سمندری روایت کئی ہزار سال پرانی ہے اور دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ لوتھل اور دھولاویرا کے فروغ پذیر بندرگاہی شہر، چولا خاندان کے بحری بیڑے، چھترپتی شیواجی مہاراج کے کارنامے عظیم ترغیبات ہیں۔ سمندر قوموں اور معاشروں کے لیے مشترکہ ورثے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت کے لیے لائف لائن ہیں۔ آج قوموں کی سلامتی اور خوشحالی کا گہرا تعلق سمندروں سے ہے۔ سمندروں کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستان کی سمندری صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے کئی تبدیلی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران، ’خوشحالی کی بندرگاہوں‘، ’ترقی کے لیے بندرگاہیں‘ اور ’پیداواری کے لیے بندرگاہوں‘ کے وژن سے رہنمائی کرتے ہوئے، ہم نے اپنی بندرگاہوں کی صلاحیت کو دوگنا کیا ہے۔ بندرگاہ کی کارکردگی کو بڑھا کر، ٹرن اراؤنڈ ٹائم کو کم کرکے اور ایکسپریس ویز کے ذریعے آخری میل تک کنکٹی ویٹی کو مضبوط بنا کر، ٹرن اراؤنڈ ٹائم کو کم کرکے اور ایکسپریس ویز، ریلوے اور ریورائن نیٹ ورکس کے ذریعے آخری میل کنکٹی ویٹی کو مضبوط بنا کر، ہم ہندوستان کی ساحلی پٹی میں اہم تبدیلی لائے  ہیں۔‘‘

سمندری شعبے کی تبدیلی کے لیے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ساگر منتھن - دی اوشینز ڈائیلاگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے لیے ان کے حوصلہ مند الفاظ کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی کے پیغام پر، مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہاکہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی سرگرم قیادت میں، ہندوستان بحری شعبے میں تبدیلی کے تجربے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کا پیغام اس نچوڑ کو سمیٹتا ہے، جسے یہ پہلا سمندری سوچ قیادت فورم - ساگر منتھن - حاصل کرنا ہے۔ اپنے الفاظ میں، مودی جی نے ایک ’وکِسِٹ بھارت‘کے لیے فریم ورک کا اشتراک کیا ،جس کی بنیاد پر ’تعاون اور کوشش سے وہ اوزار اور سمت مل سکتی ہے ،جس کی ہمیں خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت ہے‘۔فورم، دنیا کے  مقبول  ترین لیڈر نریندر مودی جی کو ’ساگرمنتھن - دی اوشینز ڈائیلاگ‘ کی کامیابی کے لیے ان کی بصیرت ، علم اور فہم کے پیغام کے لیے دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

*********

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.2625


(Release ID: 2074565) Visitor Counter : 33