وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی 2024 میں شاندار پریمیئر اور ریڈ -کارپیٹ لائن-اپ ناظرین کی تفریح کا بھر پور سامان فراہم کریں گے
بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی )، جس کا بے صبری سے انتظار تھا ، شاندار پریمئر اور ریڈ کارپیٹ تقریبات کے ساتھ ناظرین کو مسحور کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ یہ فیسٹیول سنیمائی فن ، عالمی سنیما کے ٹیلینٹ کو سامنے لانے اور غیر معمولی کہانی کو سنیما کے ذریعے کہنے کی شاندار تقریب ہے ۔ اس شاندار تیسرے ایڈیشن کے ساتھ ، آئی ایف ایف آئی 2024 ناظرین کو ایک ناقابل فراموش تجربے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور سنیما کے مداحوں کو اپنے ساتھ جوڑے گا۔
عالمی اور علاقائی سنیما کا ایک عظیم الشان مظاہرہ
اس سال کے گالا پریمیئر لائن اپ میں ناظرین کے لیے دلچسپی کی کئی چیزیں ہوں گی جس میں منتخب فلمیں ، ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی ۔
گالا پریمیئرز 2024 میں مختلف صنف ، زبانوں اور ثقافتوں سے متعلق فلموں کی نمائش ہوگی، ان فلموں میں نو عالمی پریمیئرز، چار ایشیا پریمیئرز، ایک بھارت پریمیئر، اور ایک خصوصی شوکیس ہوگا۔
کرائم تھرلرز سے لے کر دل فریب فیملی ڈراموں اور فکر انگیز سماجی بیانیے تک، اس سال کا لائن- اپ ہر سنیما مداح کو راغب کرے گا۔ ہندی ، انگریزی، مراٹھی، ملیالم اور تیلگو سمیت کئی زبانوں کی خصوسی فلموں کی نمائش آئی ایف ایف آئی 2024 کو عالمی اور علاقائی سنیماکے شمولیت پر مبنی فیسٹیول کے طور پر قائم کرےگی۔
قابل ذکر فلموں میں دی پیانو لیسن، زیرو سے ری سٹارٹ، سالی محبت، اسنو فلاور، پونے ہائی وے، ہزار والا شعلے پہلیلا مانوش، دی مہتا بوائز، جب کھلی کتاب، حساب برابر، مسز، فارما، و کٹ کوی، ہیڈ ہنٹنگ ٹو بیٹ باکسنگ، موانا 2 اور دی رانا دگو باتی شو شامل ہیں۔یہ فلمیں خوبصورتی کی سرحدوں سے پرے پہنچانے والے ، کہانی کہنے کے نئے طریقےدریافت کرنے والی اور تجر بات کی متمول تصویر پیش کرنے کی یقین دہانی کراتی ہیں اور سنیما کے متحد ہونے اور تحریک کی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں ۔
ستاروں اور گلیمر سے بھر پورریڈ کارپیٹ
آئی ایف ایف آئی 2024 کا ریڈ کارپیٹ ایونٹس ستاروں کی چمک سے لوگوں کو مسحور کر دے گا جہاں فلمی دنیا کے معروف فلم ساز ، اداکار، اداکارائیں اور فلمی ہستیاں اپنے جلوے بکھیریں گی ۔
اس فیسٹیول میں سنیما کے بڑے اور ابھرتے ستاروں سے آراستہ کئی شام چمک دمک اور گلیمر سے بھر پور ناقابل لمحات ہوں گے ۔ رانا دگوباتی، ودھو ونود چوپڑا، ثانیہ ملہوترا، وکرانت میسی، آر مادھاون، اے آر رحمان، اور سوربھ شکلا جیسی نامور فلمی ہستیاں ریڈ کارپیٹ پر چلیں گی اور سنیما کے جادو بکھیریں گی ۔اس جشن میں فلمی صنعت کے لوگوں اور میڈیا کا مجمع رہے گا۔
ریڈ کارپٹ سیگمنٹ آئی ایف ایف آئی کا ایسا پروگرام ہے جس کا بے صبری سے انتظار ہے، جو فلم مداحوں کو پسندیدہ ستاروں اور فلم سازوں کے قریب آنے کا انوکھا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ صرف چمک دمک کی نمائش نہیں ہے، بلکہ ہنر، تخلیقی صلاحیتوں اور سنیما کی ثقافتی اہمیت کا جشن ہے۔
ایکسی لینس اور گلیمر کی روایت
پچھے کچھ برسوں میں ، گالا پریمیئرز آئی ایف ایف آئی کی روایت کی شناخت بن گئے ہیں،بہترین سنیما کی نمائش کے ساتھ ہی یہ فلم کی تخلیقیت اور ہنر کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتا ہے ۔ یہی خصوصیت فلمی دنیا کا تعین کرتی ہے ۔
آئی ایف ایف آئی کے پچھلے ایڈیشنز کے گالا پریمیئرز سیگمنٹ سے یہ عالمی فلم فیسٹیول مزید بلندیوں پر پہنچ گیا ہے ۔ پچھلے گالا پریمیئرز میں دریشیم 2، بھیڑیا، کڑک سنگھ، گاندھی ٹاکس اور بین الاقوامی سیریز فاؤدا (سیزن 4) جیسی مبصرین سے تعریف حاصل کرنے والی فلمیں شامل کی گئیں۔ ریڈ کارپٹ پرسلمان خان ، اجے دیوگن، نوازالدین صدیقی، ورون دھون، وجے سیتوپتی، ادیتی راؤ حیدری اور کئی دیگر معروف اداکاروں نے اپنی جلوے بکھیرے ہیں۔
فلم فیسٹیول کا ناقابل فراموش تجربہ
عالمی معیار کی فلموں، ستاروں سےآراستہ ریڈ کارپٹ اور سنیما کے جادو سے ناظرین کے جڑنے کے انوکھے موقع کے ساتھ ، 55 واں آئی ایف ایف آئی فلمی مداحوں کو فلمی کہانی کہنے ، گلیمر اور ثقافتی پروگرام سے مسحور کردینے والے سفر کا لطف اٹھانے کے لیے مدعو کرتا ہے ۔ یہ اپنی طرح کا منفرد فلم فیسٹیول ہے جس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔آئی ایف ایف آئی 2024 کا مقصد عالمی اور علاقائی ٹیلنٹس کے بہترین مظاہرے والی بے مثال فلموں کو ناظرین تک لانا ہے ۔
گالا پریمیئرز کا شیڈول اور ریڈ کارپٹ مہمان
تاریخ
|
نمائش کا وقت
|
فلم/ پروجیکٹ
|
ریڈ کارپیٹ مہمان
|
21 نومبر،2024
|
دوپہر12:30 بجے
|
دی پیانو لیسن
|
|
21 نومبر،2024
|
شام 4:30 بجے
|
دی رانا دگوباتی شو
|
رانا دگو باتی
|
21 نومبر،2024
|
شام 5:45 بجے
|
زیرو سے ری اسٹارٹ
|
ودھو ونود چوپڑا، وکرانت میسی ، میدھا شنکر، اننت وجے جوشی ، انشومن پشکر، شانتنو موترا، سوانند کرکرے، جس کنور کوہلی
|
22 نومبر،2024
|
دوپہر 12 بجے
|
اسنو فلاور
|
چھایہ قدم ، ویبھو مانگلے ،سرفراز عالم صفو، گجیندر وٹھل اہیرے، دیپک کمار، ریکھا بھگت
|
22 نومبر،2024
|
شام 5:0 بجے
|
سالی محبت
|
دیویندو شرما، ٹسکا چوپڑا، منیش ملہوترا، جیوتی دیش پانڈے ، دنیش ملہوترا
|
22 نومبر،2024
|
شام 5:45 بجے
|
مسز
|
ثانیہ ملہوترا، آرتی کدو، ہرمن باویجا
|
23 نومبر،2024
|
شام 4:30 بجے
|
وی کٹ کوی
|
نریش اگستیہ، میکھا آکاش ، رام تلوری ، پردیپ مدالی
|
23 نومبر،2024
|
شام 5:30 بجے
|
پنے ہائی وے
|
امت سادھ ، منجری فڑنیس، کیتکی نارائن ، انو بھو پال ، ششر شرما ،سوپنیل ، اجگاونکر، سدیپ مودک، راہل ڈی کنہ،بگس بھارگو کرشن ، سیما مہاپاترا، جہاں آرا بھارگو
|
24 نومبر،2024
|
دوپہر12 بجے
|
شعلے ٹریلر+ ہزار ویلا شعلے پہلیلا مانش
|
رمیش سپی+ سونالی کرکرنی ، سدھارتھ جادھو ، دلیپ پر بھاولکر، رشی کیش گپتے ، شہزاد سپی
|
25 نومبر،2024
|
شام 4:30 بجے
|
کنپپا (سوکیش)
|
وشنو مانچو، پر بھو دیوا، کاجل اگروال ، آر سرتھ کمار، موہن بابو ، مکیش کمار سنگھ
|
25 نومبر،2024
|
شام 5:15 بجے
|
دی مہتا بوائز
|
بومن ایرانی ، اویناش تیواری ، شریا چودھری ، دانش ایرانی
|
26 نومبر،2024
|
شام 5:0 بجے
|
جب کھلی کتاب
|
ڈمپل کپاڑیہ ، پنکج کپور، اپار شکتی کھرانہ ، مانسی پاریکھ ، سمیر سونی ، سپریہ پاٹھک ، شوربھ شکلا ، سمیر نائر ، نرین کمار
|
26 نومبر،2024
|
شام 5:45 بجے
|
حساب برار
|
آر مادھون ، کرتی کلہاری ، نیل نتن مکیش ، اشونی دھیر
|
27 نومبر،2024
|
شام 5:15 بجے
|
فارما (سیریز)
|
نوین پالی ، رجت کپور، آلیکھ کپور ، نارائن ، شروتی رام چندرن ، وینا نند کمار
|
27 نومبر،2024
|
شام 5:45 بجے
|
ہیڈہنٹنگ ٹو بیٹ باکسنگ
|
اے آر رحمان ، روہت گپتا ، امت ملک ، منیل کپتا
|
مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم https://iffigoa.org/gala-premier/3rd-edition ملاحظہ کریں۔
****
ش ح۔ ف ا ۔ ش ب ن
U-No.2575
(Release ID: 2074219)
Visitor Counter : 18