وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے پانچ روزہ دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان

Posted On: 16 NOV 2024 12:41PM by PIB Delhi

میں نائجیریا، برازیل اور گیانا کے پانچ روزہ دورے پر جا رہا ہوں۔

صدر مملکت بولا احمد تینوبو کی دعوت پر، یہ میرا نائیجیریا کا پہلا دورہ ہوگا، جو مغربی افریقی خطے میں ہمارا قریبی ساتھی ہے۔ میرا دورہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو استوار کرنے کا ایک موقع ہوگا جو جمہوریت اور تکثیریت میں مشترکہ یقین پر مبنی ہے۔ میں ہندوستانی برادری اور نائجیریا کے دوستوں سے ملنے کا بھی بے تابی سے منتظر ہوں جنہوں نے مجھے ہندی میں پرتپاک خیرمقدم کے پیغامات بھیجے ہیں۔

برازیل میں میں 19ویں جی-20 سربراہی اجلاس میں بطور ٹروئکا رکن شرکت کروں گا۔ پچھلے سال، ہندوستان کی کامیاب صدارت نے جی-20 کو لوگوں کا جی-20 بنا دیا اور گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا۔ اس سال، برازیل نے ہندوستان کی راہ کو استوار کیا ہے۔ میں "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے اپنے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے بامعنی بات چیت کا منتظر ہوں۔ میں کئی دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کے موقع کا بھی استعمال کروں گا۔

صدر مملکت محمد عرفان علی کی دعوت پر گیانا کا میرا دورہ 50 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ ہم مشترکہ ورثے، ثقافت اور اقدار پر مبنی اپنے منفرد تعلقات کو سٹریٹجک سمت دینے کے لیے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران، میں دوسری انڈیا-کیریکوم سربراہی کانفرنس کے لیے کیریبین پارٹنر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بھی شامل ہوں گا۔ ہم ہر اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سربراہی اجلاس ہمیں تاریخی تعلقات کی تجدید اور نئے شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دینے کے قابل بنائے گا۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 2533


(Release ID: 2073839) Visitor Counter : 22