شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے حیدرآباد میں  شمال مشرق میں تجارت اور سرمایہ  کاری سے متعلق روڈ شو میں شرکت کی

Posted On: 13 NOV 2024 8:10PM by PIB Delhi

حیدرآباد، تلنگانہ، 13 نومبر 2024: شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے آج حیدرآباد میں شمال مشرق میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق روڈ شو کا انعقادکیا ۔ شہر میں پچھلے ایونٹ کے مثبت ردعمل کے بعد، اس روڈ شو نے شمال مشرقی ریاستوں میں مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ممکنہ سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کو راغب کیا۔اس  ایونٹ میں ایم ڈی او این ای آراور تعلیم کےعزت مآب وزیر مملکت ، ڈاکٹر سکانتا مجومدار، میزورم کے عزت مآب گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھمپتی کے ساتھ وزارت، صنعت  اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے اور شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندوں داخلی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VDQS.jpg

 

عزت مآب وزیر مملکت نے خطے کی  مالا مال وراثت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی سے بہت پہلے، شمال مشرق ایک فروغ پزیر صنعتی اور اقتصادی ہب تھا۔انہوں نے آسام کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ دنیا کے سب سے قدیم آپریٹنگ تیل کے کنویں، ڈگبوئی آئل فیلڈاور چائے کے ساتھ اس کی گہری جڑوں کا مسکن ہے۔انہوں نے سیاحت، طبی سیاحت،اور آئی ٹی میں خطے کی غیر مستعمل صلاحیت کی طرف سے اشارہ کیا،انہوں نے حیدرآباد کے صحت کی دیکھ بھال اور آئی ٹی کے شعبوں کو شمال مشرق میں توسیع کرنے، اس کے نوجوان، تعلیم یافتہ افرادی قوت اور خصوصی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حیدرآبادی مصالحوں اور شمال مشرقی ذائقوں کے امتزاج کے ساتھ فوڈ ٹورازم کے بے پناہ امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی 100 دن کی کامیابیوں کے تحت، ایم ڈی او این ای آر یعنی   این ای ایس آئی ڈی ایس،پی ایم-ڈی ای وی آئی این ای وغیرہ کی مختلف اسکیموں کے تحت متعدد متاثر کن منصوبوں کی  منظوری دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹس،سڑک کے بنیادی ڈھانچے،صحت کی دیکھ بھال، اور بانس کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پورے شمال مشرقی ہندوستان میں معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔عزت مآب وزیر مملکت نے سرمایہ کاروں کو شمال مشرق کی صلاحیتوں کودریافت کرنے اور اس کی ناقابل یقین  داستان کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A8Z0.jpg

 

میزورم کے عزت مآب گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمھمپتی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی خطہ آسیان کی معیشتوں تک آسان رسائی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مقام کا حامل ہے،جو کاروبار کے لیے منافع بخش مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پربھی روشنی ڈالی کہ شمال مشرقی خطے کی کنکٹوٹی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ سڑکوں کا وسیع نیٹ ورک، ریلوے روٹس کی توسیع، اور 17 آپریشنل ہوائی اڈوں نے خطے کی کاروباری صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ شمال مشرق ،تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے۔یہ ایک ایسا خطہ ہے جسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ،لیکن اب ہندوستان کے عظیم اقتصادی انجنوں میں سے ایک کے طور پر اپنا صحیح مقام حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  یونین اور مرکزی حکومت دونوں شمال مشرقی خطے میں کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کی خاطر پرعزم ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E3MG.jpg

 

ایم ڈی او این ای آر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا ڈیش نے  اپنے خطاب میں شمال مشرق اور سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع  کے فوائد پر زوردیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران، حکومت نے متعدد زیر التوا منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، جس سے مقامی  برادریوں اور لاکھوں لوگوں کو مختلف اسکیموں/اقدامات کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور اس سے منسلک شعبے، تعلیم اور ہنر کی ترقی، کھیل اور تفریح، سیاحت اور مہمان نوازی، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس اور توانائی جیسے مختلف شعبوں میں خطے میں موجود مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ  ایم ڈی او این ای آر،سرمایہ کاری کے مواقع کو آسان بنانے اور خطے کی سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے وقف ہے۔ شمال مشرقی خطہ  اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ساتھ ترقی کے لیے پراعتماد ہے، اور مختلف شعبوں میں ایک رہنما کے طور پر ابھر نے کے لئے تیار ہے ، جس سے مقامی آبادی اور مجموعی طور پرملک دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VJR0.jpg

 

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی ڈائریکٹر ڈاکٹرکاجل،تجارت و صنعت کی وزارت  نے یو این این اے ٹی آئی اسکیم پیش کی جس میں شرکاء کو اس کے فوائد اور متعلقہ مراعات کے بارے میں جامع  تفہیم فراہم کی گئی۔ یو این این اے ٹی آئی اسکیم کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان میں صنعت کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم سرمایہ کاروں اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے مراعات پیش کرتی ہے،اس کے علاوہ ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ میں مدد کرتی ہے اور درآمدی انحصار کو کم کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے گھریلو مینوفیکچرنگ اور خدمات کو فروغ دیتی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری عہدیداروں نے،ایف آئی سی سی آئی کے نمائندوں کے ساتھ اہم شعبے  میں مواقع کے بارے میں قیمتی  معلومات کا اشتراک کیا۔ ہر ریاست نے اپنے منفرد سرمایہ کاری کے امکانات کا جامع جائزہ پیش کیا۔ اس  ایونٹ نے خطے کے سرمایہ کاری کے منظر نامے میں مضبوط دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے متعدد سرکردہ کاروباری اداروں کو فعال شرکت کو راغب کیا۔

شمال مشرق میں سرمایہ کاروں کے اجلاس کی پری سمٹ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، آسام، تریپورہ، میزورم، میگھالیہ، سکم اور ناگالینڈ سمیت مختلف ریاستوں کے ساتھ کامیاب گول میز پروگرام منعقد ہوئے ۔ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ اور بنگلورو میں پچھلے روڈ شوکے دوران  بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی ، جب کہ وائبرینٹ گجرات میں ریاستی سیمینار میں ممکنہ سرمایہ کاروں کی طرف سے نمایاں دلچسپی حاصل  ہوئی۔

حیدرآباد روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی  زبردست دلچسپی  دیکھی گئی ۔ ایک  انقلابی ایونٹ کے طور پر حیدرآباد روڈ شو میں کئی بی 2 جی میٹنگز کا مشاہدہ کیاگیا جس میں شمال مشرقی ریاستوں میں سرمایہ کاروں کی ممکنہ دلچسپی پیدا ہوئی۔

 

******

ش ح ۔   ع ح  ۔م ش

U. No.2447


(Release ID: 2073224) Visitor Counter : 12