صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوامی وویکانند ودیا مندر کا افتتاح کیا اور سلواسا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا
Posted On:
13 NOV 2024 1:25PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج 13 نومبر 2024 کو ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیو کے سلواسا میں واقع سوامی وِویکانند وِدیا مندر، زنڈہ چوک اسکول کا افتتاح کیا اور ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو کے لوگوں کی جانب سے جو محبت اور پذیرائی انہیں حاصل ہوئی ہے، وہ ہمیشہ ان کی یادوں کا حصہ رہے گی۔ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں زنڈا چوک اسکول کا افتتاح کر کےنہایت خوشی محسوس ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کی انتظامیہ نے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ 2018 میں سرکاری انجینئرنگ کالج کا آغاز کیا گیا تاکہ طلباء کو معیاری تکنیکی تعلیم فراہم کی جا سکے، اور 2022 میں نِفٹ (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی) قائم کیا گیا۔ صدر جمہوریہ نے اس یقین ظاہر کیا کہ یہ اقدامات مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوجوانوں کے لیے زبردست موقع فراہم کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ خطہ ایک بھرپور تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثے سے مالا مال ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دادرا، نگر حویلی، دمن اور دیو بہترین سیاحتی مقامات ہیں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سیاحت کی سہولتوں کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیاحت میں توسیع نئے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملنے کا موقع ہمیں زیادہ وسیع القلب اور حساس بناتی ہے۔
*******
) ش ح – ش ر - س ع س )
U.No. 2481
(Release ID: 2072989)
Visitor Counter : 30