وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی 2024 کے لیے پرواز بھرنے کے لیے میڈیا کے نمائندوں کے لیے حتمی بورڈنگ کال
میڈیا رجسٹریشن اگلے چند گھنٹوں میں بند ہو جائے گی
آئی ایف ایف آئی سنیما کی تفریح کو بانٹنے کے لیے میڈیا کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتا ہے
#IFFIWood، 12 نومبر 2024
میڈیا کے نمائندوں میں سے تمام فلمی شائقین کے لیے یہ آخری بورڈنگ کال ہے جو 20-28 نومبر تک گوا کے لیے فلائٹ میں سوار ہونا چاہتے ہیں اور سنیما کی تفریح خوشی میں شریک ہونا چاہتے ہیں، کیونکہ 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی) کے لیے میڈیا کے نمائندوں کی رجسٹریشن آج 12 نومبر 2024 کو رات میں 11:59:59 ( ہندسوتانی معیاری وقت) پر بند ہو رہی ہے۔
خواہ آپ ایک تجربہ کار فلمی نقاد ہوں یا کہانی سنانے کا شوق رکھنے والے ابھرتے ہوئے صحافی،یہ آپ کے لیے پنجی، گوا میں آئی ایف ایف آئی کے 55ویں ایڈیشن میں سنیما کی بہترین کارکردگی کا تجربہ کرنے کا آخری موقع ہے۔ میلے کے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر اندراج کریں اور اس ٹیم کا حصہ بنیں جو اس مہوتسوکو دنیا کے کونے کونے میں عوام تک لے جائے گی۔
رجسٹریشن کا عمل
میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر رجسٹر کرنے کے لیے آپ کو یکم جنوری 2024 تک 21 سال کی عمر مکمل کرنی ہوگی، اور پرنٹ، الیکٹرانک، ڈجیٹل،یا آن لائن میڈیا تنظیم سے تعلق رکھنے والے نامہ نگار، فوٹوگرافر، کیمرہ پرسن یا ڈجیٹل مواد کے تخلیق کار ہونا چاہیے۔ عمر کے معیار پر پورا اترنے والے فری لانس صحافیوں کو بھی رجسٹر کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ برائے کرم رجسٹر کرنے سے پہلے یہاں متعلقہ اہلیت کے معیار کو پڑھیں اور رجسٹر کرنے سے پہلے بیان کردہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے لیے تیار رکھیں۔ رجسٹریشن کا عمل سیدھا ہے اور اسے آن لائن پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔https://my.iffigoa.org/media-login
برائے کرم نوٹ فرمائیں کہ میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر آپ کی منظوری کی آپ کی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد آپ کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر آپ کو بتا دی جائے گی۔ رجسٹریشن کے اس عمل کے ذریعے صرف پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سے تسلیم شدہ میڈیا پرسنز 55ویں آئی ایف ایف آئی- 2024 کے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ پاسز کے اہل ہیں۔ پی آئی بی میڈیا جیسے عوامل کی بنیاد پر ہر میڈیا تنظیم کو دیے جانے والے ایکریڈیشن کی تعداد کا فیصلہ کرے گا۔ آؤٹ لیٹ کی مدت، سائز (سرکولیشن، سامعین، پہنچ)، سنیما پر توجہ، اورآئی ایف ایف آئی کی متوقع میڈیا کوریج ہے۔
میڈیا ڈیلیگیٹ پاسز 18 نومبر 2024 سے آئی ایف ایف آئی کے مقام پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی سوال کے لیے برائے مہربانی ایک میلiffi4pib[at]gmail[dot]com پر بھیجیں جس کا موضوع ‘میڈیا ایکریڈیٹیشن پوچھ گچھ ’ ہے۔
لہذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئی ایف ایف آئی کی الٹی گنتی شروع ہوتے ہی آپ کہیں پیچھے تو نہیں رہ گئے ہیں۔ ابھی یہاں رجسٹر کریں اور ہم فلموں میں آپ کا استقبال کرنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں!
IFFI کے بارے میں
1952 میں قائم کیا گیا، انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) ایشیا کے اہم فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے آئی ایف ایف آئی کا مقصد فلموں، ان کی دلکش کہانیوں اور ان کے پیچھے باصلاحیت افراد کا جشن منانا ہے۔ اس فیسٹول کا مقصد فلموں کے لیے گہری تعریف اور محبت کو فروغ دینا اور پھیلانا، لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور دوستی کے پُل بنانا، اور انفرادی اور اجتماعی فضیلت کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کی ترغیب دینا ہے۔
آئی ایف ایف آئی کا انعقاد ہر سال وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، حکومت گوا کے تعاون سے کیا جاتا ہے، جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز ( ڈی ایف ایف) عام طور پر فیسٹول کی عام طور پر سربراہی کر تا رہا ہے، فلم میڈیایونٹس کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں این ایف ڈی سی نے فیسٹول کے انعقاد کا انتظام سنبھال لیا ہے۔55ویں آئی ایف ایف آئی پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے برائے کرم فیسٹول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org پر جائیں اور پی آئی بی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس، فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر آئی ایف ایف آئی کو فالو کریں۔
*********
ش ح ۔ ظ ا۔ ت عPIB IFFI CAST AND CREW
U. No.2414
(Release ID: 2072964)
Visitor Counter : 22