جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ،14اور 15 نومبر 2024 کو بھونیشور میں‘چنتن شیور’ کا انعقاد کرے گی
‘چنتن شیور’میں 2030 تک 500 گیگاواٹ کا ہدف حاصل کرنے اور 2047 تک 1800 گیگاواٹ کے اگلے ہدف کے تئیں پیش رفت کے لیے حکمت عملیوں پر غورو فکر کیا جائے گا
Posted On:
13 NOV 2024 9:59AM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت (ایم این آر ای ) اڈیشہ کے بھونیشور میں واقع آئی ٹی سی میں 14اور 15 نومبر 2024 کو ایک دو روزہ ‘چنتن شیور’ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد 2030 تک 500 گیگاواٹ کے ہدف کو حاصل کرنے اور 2047 تک 1800 گیگاواٹ کے اگلے ہدف کے تئیں پیش رفت کے لیے حکمت عملیوں پر غور کرنا ہے۔
نئی اور قابل تجدید کے مرکزی وزیر جناب پرلاد جوشی، 14 نومبر کو صبح 9 بجے اس ایونٹ کا افتتاح کریں گے۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ، جناب موہن چرن مانجھی، مرکزی وزیر مملکت، جناب شرپاد یسو نائک، اڈیشہ کے وزیر توانائی، جناب کنک وردھن سنگھ دیو اور ایم این آر ای کے سیکریٹری، جناب پرشانت کمار سنگھ بھی اس ایونٹ میں خطاب کریں گے۔
چنتن شیور کا مقصد سرکردہ فیصلہ ساز ، مالیاتی اداروں ، صنعت کاروں ، سی ای اوز اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو یکجا کرنا ہے جو ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے سفر میں اٹوٹ حصہ ہیں ۔شرکا مختلف موضوعاتی سیشن کے ذریعہ شعبہ میں اہم اور ابھرتے ہوئے مسائل پر غورو فکر کریں گے ۔
ایونٹ کے اہم سیشنز میں درج ذیل ہیں:
پہلا دن: 14 نومبر 2024
- پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا: 1 کروڑ چھتوں کے اوپر سولر تنصیبات کا ہدف
- ہندوستان میں شمسی معاون مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا
- اراضی اورانخلا: ہندوستانی یوٹیلیٹی اسکیل پلانٹس کی تیز رفتار ترقی کے لیے اہم عوامل
- کانوں سے ماڈیول تک: بھارت کو عالمی سولر مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا
- بھارت کو عالمی ہوائی توانائی مینوفیکچرنگ ہب بنانا
- آئندہ قابل تجدید توانائی کی گنجائش اور ترسیلی تیاری کے درمیان عدم مماثلت
- زراعت میں سولرائزیشن: سولر پمپس کا حصول ، سولر فیڈرز اور اور ایگریوولٹکس کے انضمام کے حصول کے لیے راستہ ہموار کرنا
- ہندوستان میں ساحل سے دور ہوائی توانائی: گرڈ انضمام کے لیے اگلا قدم
دوسرا دن: 15 نومبر 2024
- ڈسکامز ۔ رکاوٹیں، امکانات اور آگے کے راستے کے ذریعے آری بجلی کو باہر لے جانے کو یقینی بنانے کی حکمت عملی
- نیشنل بایو انرجی پروگرام: ہندوستانی توانائی کے شعبہ میں بایو گیس کا ابھرتا ہوا کردار
- ہندوستان میں توانائی ذخیرہ کرنے کا ابھرتا ہوا کردار: بیٹری توانائی ذخیرہ اور پمپڈ اسٹوریج ٹیکنالوجیز پر توجہ
- ہندوستان میں چھوٹے پن بجلی پلانٹوں کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنا
- گرین ہائیڈروجن ہوریزون۔ الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا اور آفٹیک روڈ میپ کے لیے حکمت عملی
- ہندوستان کی ڈیکاربانائزیشن کے سفر میں سولر تھرمل کا کردار: رہائشی، اسٹوریج اور صنعتی استعمال
- شمال مشرقی ریاستوں، پہاڑی ریاستوں اور جزائر میں قابل تجدید توانائی کا انضمام
- مالیاتی اور کاروباری ماڈلز میں اختراع
- بجلی کے شعبہ میں ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری
چنتن شیور کا اختتام 15 نومبر 2024 کو شام 4:30 بجے ایک اختتامی سیشن کے ساتھ ہوگا، جس میں ہر سیشن کے اہم نتائج اور اور دو روزہ ایونٹ کے دوران آئندہ کی حکمت عملیوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ش ح۔ع ح ۔ ش ب ن
U-No.2407
(Release ID: 2072929)
Visitor Counter : 25