وزیراعظم کا دفتر
ہم ترقی اور ورثے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لئےپرعزم ہیں: وزیر اعظم
وزیراعظم نے ‘ایکاس’ تہوار کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
12 NOV 2024 7:05AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘ایگاس’تہوار کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی اور ورثے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔ خاص طور پر اتراکھنڈ کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دیو بھومی کے ایگاس تہوار کی وراثت مزید پروان چڑھے گی۔
ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں انہوں نے لکھا :
‘‘ایگاس تہوار کے موقع پر میرے اہل خانہ سمیت، اتراکھنڈ کے تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارک باد! آج دہلی میں مجھے بھی اتراکھنڈ کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انل بلونی جی کے یہاں اس میلہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اورخوشحالی لائے @anil_baluni’’
‘‘ہم ترقی اور میراث کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ تقریباً خطرے سے دوچار لوک ثقافت سے جڑا ایگاس تہوار ایک بار پھر اتراکھنڈ کے میرے خاندان کے افراد کے آستھا کا مرکز بن رہا ہے۔’’
‘‘اتراکھنڈ کے میرے بھائیوں اور بہنوں نے جس طرح سے ایگاس کی روایت کو زندہ کیا ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ ملک بھر میں جس بڑے پیمانے پر یہ مقدس تہوار منایا جا رہا ہے وہ اس کا منہ بولتاثبوت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دیو بھومی کی یہ وراثت مزید پھلے پھولے گی۔’’
*****
ش ح۔ظ ا۔ت ع
UR No. 2352
(Release ID: 2072597)
Visitor Counter : 38
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam