امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لیے‘‘ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری’’ کے تحت 725.62 کروڑ روپے کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دی


کمیٹی نے چھتیس گڑھ کے لیے 147.76 کروڑ روپے، اڈیشہ کے لیے 201.10 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کے لیے 376.76 کروڑ روپے کی منظوری دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات سے بچنے والا  ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں آفات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں

مرکزی حکومت نے ‘‘ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری’’ کے لیے این ڈی آر ایف کے تحت کل 5000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں؛ جن میں سے2542.12 کروڑ روپے کی کل لاگت پر 15 ریاستوں کی تجاویز کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے

Posted On: 11 NOV 2024 3:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے چھتس  گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے  لیے ‘‘ریاستوں  میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری’’ کے تحت 725.62 کروڑ روپے کے تین  پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ کمیٹی نےچھتیس گڑھ کے لیے 147.76 کروڑ روپے، اڈیشہ کے لیے 201.10 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کے لیے 376.76 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی ( ایچ ایل سی) وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور نائب چیئرمین نیتی آیوگ پر مشتمل ہے۔

ہندوستان کو آفات مزاحمتی  بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں آفات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ہندوستان میں آفات کے جوکھم کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا کر آفات کے دوران جان و مال کے کسی بھی بڑے نقصان کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے ‘‘ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری’’ کے لیے قومی آفات ردعمل فنڈ(این ڈی آر ایف)کے تحت 5000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جن میں 15 ریاستوں کی تجاویز پر مجموعی طور پر2542.12 کروڑ  روپے کو پہلے ہی منظور ی دی جا چکی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں اس سال ریاستوں کو 21026 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس میں26 ریاستوں کو ریاستی آفات ردعمل فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے14,878.40 کروڑ روپے،  15 ریاستوں کو قومی آفات ردعمل فنڈ سے(این ڈی آر ایف) سے 4,637.66 کروڑ روپے،11 ریاستوں کو ریاستی آفات بچاؤ فنڈ(ایس ڈی ایم ایف) 1,385.45 کروڑ روپے اور تین ریاستوں کو  قومی آفات بچاؤ فنڈ (این ڈی ایم ایف)سے 124.93 کروڑ روپے شامل ہیں۔

*************

 

(ش ح ۔م ش ۔ن ع(

U.No 2335


(Release ID: 2072431) Visitor Counter : 28