امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التواء کو کم کرنے کے  وژن سے تحریک لے کر مرکزی  وزارت داخلہ نے وزیربرائے  داخلہ اور  تعاون جناب امت شاہ  کی رہنمائی میں  خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے چلایا


مہم کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے 92 حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے 153 حوالہ جات اور پی ایم او کے 104 حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے، 4724 عوامی شکایات اور 329 اپیلوں کو بھی حل کیا گیا ہے۔

دولاکھ 77 ہزار980فزیکل فائلوں اور 1,39,780 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا، کل 38,950 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 2.38 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی۔

سی ایے پی ایف،سی  پی اوز اور مرکزی وزارت داخلہ کے دیگر ونگز نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور تقریباً تمام اہداف کے سلسلے میں 100فیصدحاصل کرکے اس کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

Posted On: 09 NOV 2024 1:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء کو کم کرنے کے وژن سے تحریک لے کر مرکزی وزیر داخلہ و  تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے چلایا۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک وزارت کے اندر اور اس کے منسلک/ ماتحت دفاتر میں چلائی گئی۔

 

مہم کا بنیادی زور صفائی، التوا کو ختم کرنے، جگہ کا بہتر انتظام اور کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانا تھا۔ مہم کے دوران ملک بھر میں پبلک انٹرفیس والے فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس مہم کی اعلیٰ سطح پر باقاعدگی سے نگرانی کی گئی جس میں مرکزی وزیر داخلہ، وزرائے مملکت اور داخلہ سکریٹری نے ذاتی طور پر مہم میں حصہ لینے کے علاوہ پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی۔مرکزی وزارت داخلہ کے تمام ڈویژنز، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز( سی اے پی ایفز) اور دیگر منسلک تنظیموں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک پرجوش ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے زیر اہتمام ایس سی پی ٖڈی ایم خصوصی مہم 4.0پورٹل پرڈیٹااپ لوڈ کیا گیا۔

 

مہم کا آغاز 15 ستمبر 2024 سے تیاری کے مرحلے کے ساتھ ہوا جس میں وزارت داخلہ نے کل 7751 مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی جسے بعد میں بڑھایا گیا اور 8982 مقامات پر کامیابی سے چلایا گیا۔ مہم کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے 92 حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے 153 حوالہ جات اور پی ایم او کے 104 حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کل 4724 عوامی شکایات اور 329 اپیلوں کو حل کیا گیا ہے۔

 

اس عرصے کے دوران 2,77,980 فزیکل فائلوں اور 1,39,780 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ کل 38,950 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 2.38 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔ مہم کے تحت بیداری پیدا کرنے اوروزارت داخلہ امور  کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایکس پلیٹ فارم (پہلے ٹویٹر) پر

#SpecialCampaign4

ہیش ٹیگ کے ساتھ تقریباً 1,100 پوسٹس پوسٹ کی گئی ہیں۔

 

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)، مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او) اور ایم ایچ اے کے دیگر ونگز نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور تقریباً تمام اہداف کے سلسلے میں 100 فیصد حاصل کرکے اس کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

 

****

(ش ح۔اص)

UR No.2283


(Release ID: 2072009) Visitor Counter : 30