شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
مجموعی گھریلو مصنوعات کے تخمینے کی پریس ریلیز کے لیے ریلیز کے وقت پر نظر ثانی
Posted On:
08 NOV 2024 10:50AM by PIB Delhi
قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) مختلف میکرو- معاشی اشارے کے ایڈوانس ریلیز کیلنڈر میں پہلے سے مخصوص ریلیز/ اشاعت کے شیڈول کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے سالانہ اور سہ ماہی تخمینے جاری کرتا ہے۔ (https://www.mospi.gov.in/sites/default/files//main_menu/Advance_Release_Calendar_16082024.pdf)
موجودہ پریکٹس کے مطابق، جی ڈی پی کی پریس ریلیز مخصوص ریلیز کی تاریخوں پر شام 5:30 بجے شیڈول ہیں۔ تاہم، صارفین/میڈیا/عوام کو جی ڈی پی ڈیٹا تک رسائی کے لیے ریلیز کے دن مزید وقت فراہم کرنے کے تناظر میں،ایم او ایس پی آئی نے جی ڈی پی تخمینے کی پریس ریلیز کے لیے 5.30 بجے شام سے 4.00 بجےشام تک ریلیز کے وقت پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی ریلیز کا وقت ہندوستان میں بڑی مالیاتی منڈیوں کے اختتامی وقت کے ساتھ منسلک ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جی ڈی پی ڈیٹا کی تقسیم فعال تجارت میں خلل نہ ڈالے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ ڈیٹا کی ترسیل میں شفافیت اور رسائی کے لیے ایم او ایس پی آئی کے عزم کی بھی پیروی کرتا ہے۔
مالی سال25-2024 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے جی ڈی پی کے تخمینے کی اگلی پریس ریلیز 29 نومبر 2024 کو شام 4:00 بجے پریس انفارمیشن بیورو اور وزارت کی سرکاری ویب سائٹ(https://www.mospi.gov.in)پر دستیاب ہوگی۔
************
ش ح۔ش ت۔ ج ا
(U: 2243)
(Release ID: 2071679)
Visitor Counter : 28