وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے عزت مآب ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی شاندار اورزبردست جیت امریکی عوام کے گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے

دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان-امریکہ کی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت  کا اعادہ کیا

انہوں نے وسیع  پیمانے پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم   کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 06 NOV 2024 11:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدرعزت مآب   جناب مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے انہیں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے اور کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ ان کی شاندار اورزبردست جیت ان کی قیادت اور نظریہ پر امریکی عوام کے گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کار کے دوران ہند-امریکہ شراکت داری کی مثبت رفتار کو یاد کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نریندر مودی نے  یاد گار بات چیت کو دوہرایا،جس میں ستمبر 2019 میں ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام اور فروری 2020 میں صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران احمد آباد میں نمستے ٹرمپ تقریب شامل تھی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان-امریکہ کی  جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، خلائی اور دیگر کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

*******

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2196


(Release ID: 2071398) Visitor Counter : 32