وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم ہمارے  معمر افراد  اور سابق فوجیوں کی  بہادری  اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے: وزیر اعظم


او آر او پی  ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے: وزیراعظم

Posted On: 07 NOV 2024 9:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم کے دس سال مکمل ہونے پر کہا کہ یہ ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی بہادری  اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے اظہار تشکر تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم ہے۔ جناب مودی نے یقین دلایا کہ حکومت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرنے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 جناب  مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر  اپنی ایک پوسٹ میں لکھا:

’’اس دن # ون رینک ون پنشن ،(او آر او پی)  نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے  معمر افراد  اور سابق فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین تھا جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے شکرگزار  ہونےکی تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم تھا‘‘۔

’’یہ آپ  سب کے لئے  باعث مسرت ہوگا   کہ اس ایک  دہائی کے دوران، لاکھوں پنشن  حاصل کرنے والوں اور ان کے خاندانوں نے   اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔او آر او پی تعداد کے علاوہ ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ #ون رینک ون پنشن ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م  ح ۔رض

U-2191


(Release ID: 2071384) Visitor Counter : 46