وزارت خزانہ
جناب سرجیت بھجبل نے سی بی آئی سی کے رکن (کسٹمز) سی جی ایس ٹی اور کسٹمز زون پونے کے زیر اہتمام ‘کسٹمز سپلائی چین میں صنفی شمولیت’ پر ایک سیمینار میں شرکت کی
شمولیتی ترقی کے لیے خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے: جناب بھجبل
Posted On:
05 NOV 2024 12:12PM by PIB Delhi
جناب سرجیت بھجبل، ممبر (کسٹمز)، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز(سی بی آئی سی) نے کل سی جی ایس ٹی اور کسٹمز زون پونے کے زیر اہتمام 'کسٹم سپلائی چین میں صنفی شمولیت' پر ایک سیمینار کی صدارت کی اور کلیدی خطبہ پیش کیا۔
اپنے خطاب میں، جناب بھجبل نے صنفی شمولیت کو صنفی مساوات کی ایک اہم علامت قرار دیا، جس کا مقصد صنفی تعصب کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا تاکہ وہ شمولیتی ترقی اور ایسا ماحول پیدا کریں جہاں تمام جنس کے لوگ قابل قدر اور عزت محسوس کریں۔
اس اجتماع سے جناب مینک کمار، چیف کمشنر، پونے کسٹمز زون، جناب انوپم پرکاش، جوائنٹ سکریٹری (کسٹمز) نے بھی خطاب کیا۔ اور محترمہ ورندابا گوہل، اے ڈی جی، ڈی جی جی آئی، پونے زونل یونٹ اور دیگر نمایاں مقررین میں محترمہ روجوتا جگتاپ، ڈائریکٹر ایم سی سی آئی اے ؛ محترمہ چیتلی مہتا، ایف ایف ایف اے آئی کی خواتین ونگ کی سربراہ؛ اور جناب کھنک جھا کے ایس ایچ گروپ کی ایچ آر ہیڈ شامل ہیں۔
اپنے خطاب میں جناب مینک کمار چیف کمشنر پونے زون نے پولیس فورس میں خواتین، 25 سے 35 سال کی عمر کے گروپ میں خواتین کی افرادی قوت کی کمی اور خواتین کو درپیش جذباتی، جسمانی اور مالی مسائل پر ایک این جی او کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کا اشتراک کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں، جناب انوپم پرکاش نے صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت، خاص طور پر سی بی آئی سی کی طرف سے کیے گئے مختلف اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اپنے خطاب میں محترمہ ورندابا گوہل نے کسٹمز کے بارے میں اپنے مشاہدات اور تجربات کا اظہار کرتے ہوئے، کام کی جگہ پر خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل اور سی بی آئی سی کی طرف سے صنفی شمولیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ روجوتا جگتاپ نے اپنی خدمات سے حاصل تجربے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں صنفی شمولیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اشتراک کیا۔
اپنے خطاب میں، محترمہ چیتلی مہتا نے خواتین کو قیادت کے عہدوں پر رکھنے کی اہمیت اوررسد شعبے میں خواتین کی شرکت پر روشنی ڈالی جو کسٹمز سپلائی چین کا ایک بڑا حصہ ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ کھنک جھا نے کے ایس ایچ گروپ کی طرف سے صنفی شمولیت کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور خواتین کی جذباتی، جسمانی اور مالی بہبود پر لوگوں کی توجہ دلائی۔
اس سیمینار کو جناب یشودھن واناگے، کمشنر آف کسٹم، پونے نے ترتیب دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-2099
(Release ID: 2070795)
Visitor Counter : 25